ملک کے معروف اداکار جمیل فخری 9 جون 2011 کو لاہور میں وفات پا گئے اور لاہور میں ہی میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہئ خاک ہیں، آپ 16دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1970کے عشرے میں آپ نے اطہر شاہ خان المعروف مسٹر جیدی کے اسٹیج ڈرامے سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور اس کے بعد آپ نے لاہورمیں لاتعداد اسٹیج ڈرامے کئے۔آپ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ترین فنکاروں میں ہوتا تھا۔ آپ کے مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں تانے بانے، وارث، بندھن اور ایک محبت سو افسانے شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور ڈرامہ سیریز اندھیرااجالا آپ کی فنی زندگی کا ایک اہم سنگ میل سمجھی جاتی ہے۔ جس میں آپ نے انسپکٹر جعفر حسین کایادگار کردار ادا کیا تھا۔
٭٭٭
یہ بھی پڑھئے:
بجٹ سے پہلے بجٹ کے اثرات، کیا حکومت انتخابات کی تیاری میں ہے؟
مجیب دھاڑے : میں نے کہا کہ ہلاکتیں 30 لاکھ ہیں تو بس 30 لاکھ ہی ہیں
فارمیشن کمانڈر:نومئی کے علاوہ ریاست کے خلاف تین مزید سنگین جرائم.
ڈاکٹرعافیہ: رہائی کے چار مؤثر طریقے، جانئے سینٹر مشتاق احمد خان سے