Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
6جون کی شب جس کا فٹ بال کے پاکستانی شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا بالآخر کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو کا میچ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا کیا اور سعودی عرب نے پاکستان کو تین ،صفر سے شکست دیدی۔ .پاکستان فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ جس کا بہترین انعقاد عمل میں لایا گیا اور اس کا تمام تر سہرا پی ایف ایف کی نارملائیزیشن کمیٹی کے سر جاتا ہے اور ون مین آرمی کے طور پر محمد یشئل نے تمام تر انتظامات باخوبی انجام دیے جس پر یشئل اور انکی ٹیم کو کریڈٹ نہ دیں تو یہ اس نوجوان کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔
اسٹیڈیم میں بیس سے پچیس ہزار افراد کا آنا جس میں بچے ،بوڑھے جوان ،خواتین سب کی نمائندگی دیکھنے کو ملی لوگ جوک در جوک اپنی فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے کی غرض سے قطار میں لگے دکھائی دیے جو کہ اس کھیل کو لیکر ان کی محبت اور جنون صاف ظاہر کرتی ہے مہمان ٹیم کی سپورٹ میں سعودی شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی .
یہ بھی پڑھئے:
عمران سیریز کی سفلی دنیا کا وہ مرد بزرگ جس نے علی عمران کو زیر کیا
کالے بھونڈ __ جسٹس اطہر من اللہ کا معنی خیز استعارہ
نواز شریف: اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے
نواز شریف: اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے
پاکستانی عوام جن کو میچ کے نتیجے کا میچ سے قبل یقین تھا کہ میچ جیتنا تو کجا برابر بھی ہونا ممکن نہیں۔ اس کے باوجود اپنی ٹیم اور اس فٹبال کھیل کو سپورٹ کرنے میدان میں آئے اور ہر لمحہ میچ کا یادگار بنا دیا۔ سعودی سفیر بھی اپنی پوری فیملی کے ہمراہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں پر موجود تھے۔ جن کی میزبانی کے فرائض محترم رانا مشہود نے سر انجام دی۔ سابق ہاکی اولمپینز پاکستان ہاکی کا فخر سابق کپتان شہباز سینئر ،اولمپین خواجہ جنید موجودہ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد بھی پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ میں گراؤنڈ میں مہمانوں کی نشست پر براجمان تھے اور میچ کے اختتام تک وہاں موجود رہے اور لطف اندوز ہونے ۔ پورا گراؤنڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ قوم پورے میچ کا بھر پور لطف اٹھاتی رہی دو ہزار بائیس ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کو راؤنڈ میچ میں شکست دینے والی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھ کر وہاں موجود ہر پاکستانی فرد کی خوشی دیدنی تھی۔ بلاشبہ چھ جون کو پاکستان میں فٹبال جیت گئی۔ اس کھیل سے محبت کرنے والوں کی فتح ہوئی۔
اس روز کرکٹ ورلڈکپ کا میچ بھی جاری تھا۔ لوگ چاہتے تو گھر بیٹھ کر اسکرینز پر کرکٹ دیکھ سکتے تھے مگر لوگوں نے کرکٹ پر فٹبال کو ترجیح دیکر لائنوں میں لگ کر ٹکٹ خرید کر نہ صرف میچ دیکھا بلکہ ان لوگوں تک یہ پیغام بھی پہنچایا کہ جن کو یہ زعم ہے کے کرکٹ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ ان سب کو غلط ثابت کیا اور ان کو آئنہ دکھا دیا ہے۔ کوئی تشہیر نہیں بلکہ میڈیا پر میچ کی خبر پر عوام کا لبیک کہنا اور وسیع تعداد میں اپنی فیملی کیساتھ آکر میچ دیکھنا اپنی مثال آپ ہے۔
،پارکنگ سے لیکر میچ وینیو پہنچنے تک کسی بدمزگی کی شکائت نہیں ملی۔ نہ ہی ہمیں نظر آئی ہم تو بطور صحافی اس تلاش میں تھے کہ کوئی بدنظمی دکھائی دے جس پر ہم رپورٹ کرتے مگر محمد یشئل اور انکی ٹیم نے ایسا کوئی موقع نہ دیا جس پر ایک بار پھر انتطامیہ داد کی مستحک ہے ۔ پاکستانی عوام جنھوں نے انتہائی تحمل صبر اور نظم وضبط کیساتھ میچ دیکھا اور اس ایونٹ کو ناصرف کامیاب بنایا بلکہ پوری دنیا میں بحیثیت قوم محبت یگانگت کا پیغام بھیج کر ملک کا مثبت عکس پیش کیا۔ آخر میں ایک بار پھر سے حکام بالا سے اس پلیٹ فارم کے توسط سے یہی درخواست ہوگی کے خدارا کرکٹ کے ساتھ اور بھی کھیل ہیں جو آپکی توجہ کے عرصے دراز سے منتظر ہیں۔