• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال تاریخ

صدر رفیق تارڑ، کھرے ، کھردرے پن کی حد تک

جنرل مشرف نے صدر رفیق تارڑ پر استعفے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن انھوں نے انکار کر کے عزیمت کی راہ اپنائی اور تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے || سینیٹر عرفان صدیقی کی گواہی

سینیٹر عرفان صدیقی by سینیٹر عرفان صدیقی
March 7, 2022
in تاریخ
0
رفیق تارڑ
85
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

کیا بھر پور شخصیت تھی۔ اپنے انداز میں یکتا، اپنے ڈھب میں منفرد، اپنے اسلوب میں بے مثل، اپنے اطوار میں بے لچک، اپنے اصولوں میں پختہ کار۔

ان کے بارے میں نہ جانے کیسی کیسی کہانیاں گھڑی گئیں۔ ان کے دامن پر کیسے کیسے داغ تھوپے گئے۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ رفیق تارڑ اْن میں سے تھے جن کو پوری طرح سمجھا ہی نہیں گیا۔ پوری طرح جانا اور جانچا ہی نہیں گیا۔ میں نے ایوان صدر میں ساڑھے تین برس اْن کے ساتھ اْن کی معیت اور اْن کی رفاقت میں گزارے۔ کوئی انسان لغرشوں، کمزوریوں اور کوتاہیوں سے پاک نہیں ہوتا۔ یہ بشریت کا تقاضائے اولین ہے۔ رفیق تارڑ بھی ان سے مبرا نہ تھے۔ لیکن اْن کی خوبیوں کا پلڑا بہت بھاری تھا۔

یہ بھی دیکھئے:

کسی سے خفا ہوتے تو مروت کے رسمی تقاضوں کو بھی بالائے طاق رکھ دیتے ہاتھ تک نہ ملاتے۔ اسے منافقت کا نام دیتے تھے کہ کسی آدمی کو ناپسند کیا جائے اور مسکراتے ہوئے اْس سے جھپیاں ڈالی جائیں۔ میں نے انہیں کھردرپے پن کی حد تک کھرا دیکھا۔ کبھی کبھی بے تکلف لمحات میں نشاندہی بھی کر دیتا تھا لیکن وہ ہٹ کے پکے تھے۔ گرہ پڑ گئی تو پڑ گئی۔ لگی لپٹی بغیر منہ پر اٹل کھری بات کرنا ان کا شیوہ تھا۔ سو بیگانے تو نا خوش تھے ہی اپنے بھی اْن سے خفا خفا ہی رہتے تھے۔

بظاہر بہت ہی سنجیدہ اور خوش رو دکھائی دینے کے باوجود بلا کے خوش گفتار اور بزلہ سنج تھے۔ لاہوری ثقافت میں رچی بسی مجلس آرائی اور لطیفہ گوئی اْ ن کی شخصیت کا پر کشش جزو تھی۔ لطائف کی حد تک وہ احتیاط کے رسمی تقاضوں کو بھی کم ہی خاطر میں لاتے تھے۔ کہا کرتے تھے کہ لطیفہ، لطیفہ ہی ہوتا ہے۔ تراش خراش کر کے اْسے مہذب بنا دیا جائے تو اس کی لطافت مر جاتی ہے۔

انہوں نے یکم جنوری 1998کو صدارت کا منصب سنبھالا۔ پندرہ جنوری کو میں بطور پریس سیکرٹری ان کے سٹاف میں آیا کم وپیش ساڑھے تین برس ان کے ساتھ یوں گزارے کہ شاید ہی کوئی بات انہوں نے مجھ سے پوشیدہ رکھی ہو۔ یادوں کا ایک خزانہ ہے۔ صندوق کھولوں تو ایک کالم تو کیا شاید کتاب بھی ناکافی ہو۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہیں بتایا گیا کہ ہر صدر کی طرح، آپ کے دفتر اور رہائش گاہ کی آرائش و زیبائش کیلئے بھی ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ آپ فرنیچر، پلنگ، قالین، پردے اور دیگر اشیا اپنے ذوق اور بیگم صاحبہ کے مشورے سے بدل سکتے ہیں۔ کہنے لگے سب کچھ بہت عمدہ ہے۔ میرے گھر سے تو بہت ہی بہتر اور شاندار، کچھ بھی نہیں بدلنا۔ یہ رقم سرکار کو واپس کر دو۔

یہ بھی پڑھئے:

روس انسانیت کا احترام کرے، جنگ بند کردے؟

عدم اعتماد نہیں، عمران خان پر ان کا کھیل الٹنے کی ضرورت ہے

جب صدر رفیق تارڑ کے سامنے جنرل مشرف کو زبان کھولنے کی ہمت نہ ہو سکی

ساڑھے تین برس میں انہیں کبھی، آرائش و زیبائش کی آرزو نہ ہوئی۔ منصب سنبھالا تو رمضان کا مہینہ تھا۔ عید الفطر کے بعد پہلے ہی دن دفتر کھلا تو مجھے بلایا۔ کہنے لگے ”ابھی ابھی مجھے ایم ایس نے لنچ کا پوچھا ہے۔ کہنے لگے برسوں سے یہی روایت ہے۔ صدر صاحب اور سینئر افسران کیلئے لنچ بنتا ہے”۔ میں نے کہا جی ہاں! میرے پاس بھی پی ایس آیا تھا کہ لنچ میں آپ کے لئے کیا تیار کرانا ہے۔ بولے جب سب لوگ بغیر لنچ کے رہ سکتے ہیں یا گھر سے لا سکتے ہیں تو ہمارے لئے یہ اہتمام کیوں؟ اس دن سے خصوصی لنچ کا سلسلہ موقوف ہو گیا جو ساڑھے تین برس موقوف ہی رہا۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

صدر کلنٹن، بصد منت و سماجت، چند گھنٹوں کیلئے پاکستان آئے تو کہا کہ میں مشرف سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا۔ طے پایا کہ وہ ایوان صدر آئیں گے۔ بس چند گھنٹے قیام کریں گے۔ صدر سے ملیں گے۔ پاکستانی قوم سے خطاب فرمائیں گے اور رخصت ہو جائیں گے۔ ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئراکرم ساہی (بعد میں میجر جنرل)کہنے لگے کہ صدر کے دفتر کا فرنیچر تو چلو جو ہے سوہے، قالین بہت پرانا ہے، بوسیدہ لگتا ہے۔ آپ صدر سے بات کر کے کم ازکم یہ قالین تو بدلوادیں۔ ہم سب نے با جماعت یہ عرضی پیش کی اور اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔تارڑ صاحب بولے۔”رہنے دیں یہ۔ انہیں پتہ چلے کہ ہم واقعی غریب لوگ ہیں۔ مانگتے ہیں تو واقعی حاجت مند ہیں”۔

12 اکتوبر 1999  کے مارشل لا کے بعد صدر تارڑ نے اپنے منصب پر برقرار رہنے کا فیصلہ کیا تو بہت غوغا پڑا۔ ”تیر دشنام بھی سنگ الزام بھی”۔آج تک کہیں نہ کہیں سے آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔ یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنرل مشرف کی ذاتی درخواست کے باوجود صدر تارڑ یکسو نہ تھے۔ انہوں نے مجھ سے چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کے نام ایک مفصل خط لکھوایا (جو آج بھی میرے پاس محفوظ ہے)جس میں کہا گیا کہ وہ اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لیں جس دن یہ خط جانا تھا، اسی دن میاں محمد شریف مرحوم کا پیغام آیا کہ آپ اپنے عہدے پر قائم رہیں۔ ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ بعد میں انہوں نے میرے ہاتھ راجہ ظفرالحق کو پیغام بھیجا کہ وہ عدالتی پیشی کے دوران میاں نواز شریف سے پوچھ کر بتائیں۔ وہاں سے بھی پیغام ملا کہ آپ اپنا منصب نہ چھوڑیں۔

اکتوبر 1999سے جون2001 تک داستان، نشیب فراز سے بھی بھری پڑی ہے۔ پیچ در پیچ کہانی کا یہ محیط بیکراں کہ ایک کالم کی آبجو میں سمیٹا نہیں جا سکتا۔ لکھ پایا تو رازوں کی طلسم ہوش ربا، ہماری تاریخ کا ایک باب بنے گی۔

ADVERTISEMENT

میں یہ کہانی تو سنا چکا ہوں کہ جون 2001 میں جنرل پرویز مشرف نے خود خواہش ظاہر کی کہ ہمیں کھانا کھلایا جائے۔ عشائیہ ہوا۔ جنرل مشرف، جنرل محمود،جنرل یوسف، طارق عزیز فارغ ہوئے تو الگ کمرے میں قہوے کا دور چلا۔ جنرل مشرف نے تمہید باندھی اور حرف مدعا زبان پر لائے کہ میں صدر بننا چاہتا ہوں۔ تارڑ صاحب بولے یہ کیسے ہوگا ایک جرنیل نے کہا آپ استعفیٰ دے دیں۔ صدر تارڑ نے محکم لہجے میں کہا۔ میں آئینی طور پر استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو ہی دے سکتا ہوں۔ آپ نے اسمبلی چھوڑی نہ سپیکر میں کس کو دوں استعفیٰ؟۔ جنرل یوسف بولے آپ چیف ایگزیکٹو کو دے دیں۔ تارڑ صاحب بولے آپ سب اور آپ کا چیف ایگزیکٹو بہت طاقتور ہیں لیکن میرے ماتحت ہیں۔ میں کس طرح اپنے ماتحت کو استعفیٰ دے دوں؟۔

اگلے دن جنرل محمود تشریف لائے۔ صدر تارڑ کو زمینی حقائق کے تناظر میں نشیب و فراز سے آگاہ کیا۔ صدارت کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخص کیلئے مزید فراز کیا ہونا تھا۔ بس نشیب ہی نشیب تھا لیکن تارڑ صاحب نے فراز کیلئے اپنی راہ تراشی اور حتمی طور پر کہہ دیا کہ میں استعفیٰ نہیں دو گا۔ نتائج کیلئے تیار ہوں۔ آئین، اسمبلیوں اور سینیٹ کو تاراج کرنے اور ایک مقبول وزیراعظم کو اٹک قلعے میں ڈال دینے والے مرد خود معاملہ کیلئے صدر تارڑ نے کیا کر لینا تھا۔ اْس نے ایک نوٹیفک?شن کے ذریعے صدارت پر قبضہ کر لیا۔ تارڑ صاحب اْسی شام اپنا سامان ایک دو گاڑیوں کے عقبی صندوقوں میں رکھ کر گھر آ گئے۔

ایک شام میں اْن کے ہمرا ہ صدارتی رہائش گاہ کے سر سبز لان میں بیٹھا تھا۔ اچانک میں نے پوچھا۔ سر! یہ کوئٹہ والے بریف کیس کا کیا معاملہ ہے۔”انہوں نے ایک قہقہہ لگایا اور بولے، عرفان ! یہ تم ہی مجھ سے پوچھ سکتے تھے۔ اْنہوں نے کہانی سنائی خلاصہ جس کا یہ تھا کہ میں کوئٹہ ضرور گیا تھا لیکن بریف کیس والی کہانی من گھڑت ہے اور کوئٹہ بینج کے سربراہ جسٹس ارشاد حسن خان تھے جن سے تو میرا سلام دعا کا بھی تعلق نہ تھا۔

صدر تارڑ سے میرا رشتہ، ایوان صدر کے بعد بھی بہت گہرا رہا۔ دوبار اسلام آباد آئے تو میرے گھر بھی تشریف لائے میں لاہور جاتا تو اْن سے ضرور ملتا۔ ڈیڑھ دو سال سے وہ علیل تھے اور بستر ہی پہ رہتے تھے۔ یاداشت بڑی حد تک درست تھی۔ شدید علالت کے دنوں میں بھی دس بارہ دن بعد فون ضرور کرتے۔ سب کی خیر و عافیت دریافت کرتے۔ میری آخری دو ملاقاتوں کے دوران، انہوں نے آبدیدہ آنکھوں اور بوجھل آواز میں یہ شعر سنا یا۔

وہ دن وہ محفلیں وہ شگفتہ مزاج لوگ
موج زمانہ لے گئی کیاجانے کس طرف

میں یہ سطور لکھتے ہوئے خود ایک کلینک میں ہوں، ڈرپ لگی ہے سخت رنجیدہ ہوں کہ اس مرد درویش کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہو پاؤں گا۔
اللہ ان کو درجات بلند سے نواز ے۔

Tags: ایوان صدررفیق تارڑصدر مملکتعرفان صدیقی
Previous Post

روس انسانیت کا احترام کرے، جنگ بند کردے؟

Next Post

آٹھ مارچ :آج ساحر لدھیانوی کا یوم ولادت ہے

سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی

Next Post
آٹھ مارچ :آج ساحر لدھیانوی کا یوم ولادت ہے

آٹھ مارچ :آج ساحر لدھیانوی کا یوم ولادت ہے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محشر خیال

خیبر پختونخوا
محشر خیال

خیبر پختونخوا بجٹ میں کوئی میگا پروجیکٹ کیوں نہیں؟

عامر لیاقت حسین
فاروق عادل کے خاکے

عامر لیاقت ایسے کیوں تھے؟

لوڈ شیڈنگ
محشر خیال

لوڈ شیڈنگ سے فوری نجات کی ایک قابل عمل تجویز

پاکستان
محشر خیال

پاکستان کا دارالحکومت پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی سازش

تبادلہ خیال

نشہ
تبادلہ خیال

بلوچستان میں نشے کی تباہ کاری

کشمیر
تبادلہ خیال

کشمیر میں بھارت کے انسانیت کشی اور ڈرامہ کرفیو

پنشنرز
تبادلہ خیال

پنشنرز کی دہائیوں طویل خدمات کا صلہ کیا ملا؟

عمران خان
تبادلہ خیال

حکیم سعید ، ڈاکٹر اسرار اور عمران خان

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.