• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال

ممتاز قادری کو سزائے موت، کیا صدر ممنون سزا پر عمل درآمد نہیں چاہتے تھے

کیا صدر ممنون حسین ممتاز قادری کی سزا کے فیصلے پر دستخط نہیں کرنا چاہتے تھے؟ اس سلسلے میں مختلف دعوے کیے جا رہے ہیں، حقیقت اس کالم میں پڑھئے

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
December 13, 2021
in محشر خیال
0
ممتاز قادری
301
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

کیا صدر ممنون حسین ممتاز قادری کی سزائے موت کے فیصلے پر دستخط نہیں کرنا چاہتے تھے؟ سانحہ سیالکوٹ کے بعد یہ سوال شدت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف حلقے مختلف دعوے کر رہے ہیں، حقیقت کیا ہے، اس کالم میں اسی سے پردہ اٹھایا گیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایوان صدر میں دو جگہیں ایسی تھیں جو صدر ممنون حسین کو بہت خوش آئیں۔ ان میں ایک ریزیڈینسی کی اسٹڈی تھی۔ اسٹڈی میں میری ان سے لا تعداد ملاقاتیں رہیں۔

اہم تقاریر، خاص طور پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے نکات عام طور پر یہیں زیر بحث آئے۔ مختلف غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور حکمت عملی تیار ہوئی۔ سربراہ مملکت کی سطح کے دورے کی تیاری عام طور پر بہت وقت لیتی ہے۔ حالات حاضرہ، دو طرفہ تعلقات، اختلافات و اتفاقات اور ان دو انتہاں کے بیچ سے اُس درمیانی راستے کی تلاش۔ ایسا راستہ جو ہر دو فریقین میں مزید قربت، ہم آہنگی اور محبت پیدا کر دے۔ آذربائیجان کے دورے کی یاد آتی ہے۔ ترکی کی طرح یہ بھی ایک ایسا ملک ہے جس کے باسی اہل پاکستان کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:

میرا لاہور اور میرے لاہور والے

بارہ دسمبر: آج ممتاز شاعر ظہیر کاشمیری کی برسی ہے

اس پس منظر میں یہ کوئی ایسا مشکل دورہ ہرگز نہیں تھا۔ پاکستان اپنے اس عزیز از جان دوست کو کیا پیش کرنے جا رہا تھا اور کیا کچھ ہمیں اُس دوست سے درکار تھا، سب طے پا چکا تھا۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اتنے پیارے اور اتنے قریبی دوست کے سربراہ مملکت کو تحفے میں کیا پیش کیا جائے۔

یہ سوال ممنون صاحب کے سامنے آیا تو لحظہ خاموشی کے بعد وہ مسکرائے اور کہا کہ لیدر پروڈکٹس۔ صدر مملکت کوئی بات کہہ دیں تو سوال جواب نہیں ہوتے، فیصلہ ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود ممنون صاحب نے اپنی تجویز کے پس پشت سوچ کا اظہار ضروری سمجھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری لیڈر پروڈکس کا معیار بہت شاندار ہے۔

ADVERTISEMENT

یہ چیزیں صرف میزبان کے ذوق پر تو پوری اتریں گی ہی۔ اس سے بڑھ کر بھی ایک کام کریں گی۔ آذربائیجان کو چمڑے کی مصنوعات کی برآمد کا راستہ بھی ہموار کریں گی۔ پھر ایسا ہی ہوا۔ ہمارے برآمد کنندگان کے وہاں بڑے بامعنی روابط استوار ہو گئے۔

مجھے کل کی طرح یاد ہے، یہ واقعہ بھی اسی اسٹڈی میں پیش آیا تھا۔ریزیڈنسی کا یہ گوشہ شروع میں ایک مختصر الماری، درمیانی لمبائی چوڑائی کی ایک میز اور ایک کرسی پر مشتمل تھا۔ بعد میں کتابوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریک بڑھتے گئے۔ ہم لوگوں سے یہاں مستقل ملاقات کی وجہ سے چند کرسیاں بھی منظر کا مستقل حصہ بن گئیں۔

صدر صاحب یہاں فجر کے بعد قرآن کی تلاوت کیا کرتے۔ عشائیے کے بعد  اہل خانہ ٹیلی ویژن دیکھتے یا ہلکی پھلکی گھریلو بات چیت میں مصروف ہو جاتے۔ صدر صاحب یہ وقت یہاں مطالعہ میں گزارتے یا غور و فکر میں۔ یہی وہ مقام تھا جہاں بیٹھ کر انھوں نے مجھ سے دل کی باتیں کیں۔ اپنے مشاہدات میں شریک کیا۔ حتی کہ مجھے بعض ذاتی اور خاندانی معاملات میں ایسے مشورے بھی دیے جنھوں نے میری زندگی کا دھارا بدل دیا۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

یہ واقعہ بھی اسی اسٹڈی کا ہے۔ وہ عمرے کے سفر سے لوٹے تو کسی اہم معاملے میں ہدایات لینے کے لیے میں حاضر ہوا۔ سفر حجاز انسان میں ہمیشہ بڑی تبدیلی پیدا کرتا ہے۔ یہ سفر انسان کی دلی کیفیات میں تبدیلی لاتا ہے۔ اس سفر میں اُن کے ساتھ ایک عجب واقعہ پیش آیا۔ ان کا یہ سفر ایک ممتاز قادری  کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد ہوا تھا۔

صدر صاحب نے دکھ کے ساتھ بتایا۔ یار، عجیب لوگ ہیں۔ نہ انھیں حکمتِ دین کی سمجھ ہوتی ہے اور نہ مقاماتِ مقدسہ کے آداب کا شعور۔ انھوں نے یہ بات کچھ ایسی سنجیدگی اور دکھ کے ساتھ کہی کہ تجسس بڑھ گیا۔ یہ کہہ کر وہ کچھ دیر خاموش رہے۔ پھر بتایا کہ روضہ مبارک پر حاضری سے لوٹتے ہوئے مسجد کے اندر کسی شخص نے انھیں دیکھ کر دور سے آواز لگائی۔ پھر کہا کہ انھوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے حکم پر دستخط کیوں کیے؟ممنون صاحب نے بتایا کہ یہ آواز سن کر وہ رک گئے۔  آوازہ کسنے والے کو اپنے پاس بلایا۔ پھر اسے بتایا کہ مجھے ان مقدس در و دیوار کی قسم، یہ دستخط میں نے دین کی تعلیمات کے عین مطابق کیے۔

صدر صاحب نے بتایاکہ میرے اس جواب نے اس شخص کے چہرے پر سوالات کی سلوٹیں ڈال دیں۔ لہٰذا میں نے اسے نرمی سے بات سمجھائی۔ اسے بتایا کہ یہ اسلام ہی ہے جس نے انسانیت کو قانون کے احترام  بکا درس دیا۔ اور اسے ہاتھ میں نہ لینے کا درس دیا ہے۔ کسی کو خود ہی مجرم ٹھہرا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دینے کا تصور اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے۔

ممنون صاحب نے بتایا کہ پہلے اس شخص کے چہرے پر تناؤ تھا اور غصے کی تپش۔  گفتگو سننے کے بعد یہ شخص پرسکون ہو کر واپس لوٹ گیا۔ اس واقعے کی یاد سیالکوٹ کے حالیہ سانحے سے تازہ ہوئی۔ اس سانحے کے بعد جب اس تکلیف دہ واقعے کی تفصیلات پر قومی سطح پر تبادلہ خیال شروع ہوا تو اسی دوران میں ایک انکشاف بھی ہوا۔

ایک حلقے کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ صدر ممنون حسین ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف تھے۔ لیکن یہ میاں نواز شریف تھے جنھوں نے انھیں سزائے موت کے حکم نامے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا۔ اس طرح کی بات بھی سامنے آئی کہ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ممنون حسین آب دیدہ ہو گئے۔ کوئی ایسا دعویٰ کہ کسی شخصیت کی ملاقات صدر ممنون حسین سے ہوئی ہو۔ ملاقات بھی ایسی جس میں ملاقاتی کے سامنے انھوں نے اپنا دل نکال کر رکھ دیا ہو۔ ایسے کسی دعوے کے حق میں کوئی شہادت دستیاب نہیں ہے۔

پانچ برس تک صدر ممنون حسین کی معاونت کی ادائی کے دوران میں مجھے ان کے ساتھ ہونے والی کم و بیش ہر ملاقات کا علم ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ بیشتر ملاقاتوں اور اجلاسوں میں؛ میں ذاتی طور پر شریک رہا۔کیوں کہ میری ذمہ داریوں کی نوعیت ہی کچھ ایسی تھی۔ اس لیے میں پوری شرح صدر کے ساتھ ایسی کسی ملاقات کی تردید کر سکتا ہوں۔

بعض اوقات یاداشت ساتھ نہیں دیتی، اس لیے میں نے ایسی کسی ملاقات کے بارے اُن ذمہ دارشخصیات سے بھی تصدیق کر لی ہے جن کی اجازت اور علم کے بغیرصدر مملکت سے کوئی ملاقات ممکن نہیں ہوتی۔ اس لیے یہ بات ریکارڈ پر رہنی چاہیے کہ کوئی ایسے شخص صدر ممنون حسین سے کبھی نہیں ملے جن کے سامنے صدر ممنون نے اپنی مجبوری بیان کی ہو۔

جس پس منظر میں اس ملاقات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، اس کی قانونی پوزیشن بھی مشکوک ہے۔ وہ لوگ جو کئی دہائیوں تک کار سرکار کا انجن بنے رہے یا انھیں اس کا دعویٰ ہو، وہ یقینا جانتے ہوں گے کہ آٹھارہویں ترمیم کے بعد کسی مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے ہونے یا نہ ہونے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہرگز نہیں۔

سزائے موت اور اس جیسے دیگر معاملات رولز آف بزنس کے شیڈول 5 بی کے تحت ایڈوائس کیس ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ متعلقہ وزارت سے سفارش وزیر اعظم کے ذریعے صدر مملکت تک پہنچتی ہے جس پر ان کے دستخط محض ضابطے کی کارروائی ہیں۔

یہ درست ہے کہ آئین میں یہ گنجائش موجود ہے کہ صدر مملکت ایسی کسی بھی سفارش وزیر اعظم کو واپس روانہ کر سکتے ہیں۔ ایوان صدر کی طرف سے کی جانے والی ایسی کارروائی کے بعد وزیر اعظم اگر اپنے رائے پر اصرار کرتے ہوئے وہی ایڈوائس ایوان صدرکو دوبارہ ارسال کر دیں تو آئین یہ کہتا ہے کہ سمری آئندہ پندرہ روز میں از خود نافذ العمل ہو جائے گی۔ صدر مملکت اس پر دستخط کریں خواہ نہ کریں۔

اس قانونی پوزیشن کے بعد ممتاز قادری کی پھانسی کے سلسلے میں صدر ممنون حسین کے ساتھ اس قسم کی کسی ملاقات اور اس ملاقات کے ضمن میں بیان کی گئی تفصیلات میں کوئی وزن نہیں رہ جاتا۔

Previous Post

تیرہ دسمبر: آج علامہ شبیر احمد عثمانی کا یوم وفات ہے

Next Post

چودہ دسمبر: آج حضرت جون ایلیا کی سال گرہ ہے

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
جون ایلیا

چودہ دسمبر: آج حضرت جون ایلیا کی سال گرہ ہے

محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیان
محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیاں

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions