Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
قیادت لوگوں کو متاثر کرنے کا نام ہے اور انہیں بہتر کام کرنے اور صحت مندانہ زندگی گزارنے کے بہتر ذرائع اور طریقے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ کورونا وائرس کے اثر کا تقاضا ہے کہ ان تمام لوگوں کی رہنمائی کرنے والوں میں نئی مہارت ، سلوک اور لوگوں پر اثر انداز ہونے کے نئے طریقوں کی ضرورت ہے۔
مشکل گھڑی میں، روایتی قائدانہ صلاحیتوں اور اسلوب کو نئے زمینی حقائق کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جاسکے جو آپ کی مدد کے منتظر ہیں، آپ “نئے نارمل” میں زندگی کو بہتر بنانے میں لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔یہ لوگ آپ کا خاندان بھی ہے اور جہاں آ پ کام کرتے ہیں وہ بھی۔
ہم ایک بدلی ہوئی دنیا میں جی رہے ہیں۔ کورونا کے دوران کی گئی بندش کا اثر دنیا کی ہر ملک میں انسانی نفسیات ، خاندانی زندگی ، کام کی جگہ کے ماحولیاتی نظام ، نقل و حمل اور معیشت پر پڑا ہے۔ لوگ صحت ، بے روزگاری ، کاروباری نقصانات اور خاندانی زندگی سے پریشان ہیں۔ وہ غیر یقینی صورتحال میں جی رہے ہیں۔ ایسے بحرانوں میں ، معمول کی زندگی میں واپس آنے کے لئے ہر ایک کو، ہر ایک کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے
محققین ، انتظامیہ کے مشیران ، اور دنیا کے نامور دانشور مستقل طور پر اپنے خیالات اور مشورے لکھ اور پیش کررہے ہیں تاکہ قیادت موجودہ بحرانوں سے متعلق زیادہ موزوں ہوجائے۔
یہاں میں کوویڈ 19میں پیدا ہونے والے بحرانوں میں لوگوں کی رہنمائی کرنے کے بارے میں کچھ نکات پیش کررہا ہوں۔
1۔ “سماجی ذہانت”کو بحرانوں میں سیکھنا اور مہارت حاصل کرنا ضروری ہے، سماجی ذہانت خود کو جاننے اور دوسروں کو سیاق و سباق کے مطابق سمجھنے اور اپنے لوگوں سے بہترین فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہے۔ اس سے آپ لوگوں کے تجزیہ کرسکیں گے جو آپ کے لئے کام کررہے ہیں یا آپ کے تحت کام کررہے ہیں۔سماجی ذہانت کے لوازمات مندرجہ ذیل ہیں؛
ہمدردی:
یہ دوسروں کا احترام کرنے اور سننے پر مبنی ضابطہ اخلاق ہے۔ دوسروں کو اس طرح سے سمجھنے کی صلاحیت ہے جیسے وہ ہیں۔ دوسروں کو تنقیدی نظر سے نہ دیکھنا اور دوسرے کے جذبات کو پہچاننا۔ اپنے لوگوں کے ساتھ مربوط ہوں اور ان کی سماجی و ثقافتی ضروریات اور مسائل کو حل کریں۔
اثر پذیری:
یہ آپ کی صلاحیت ہے کہ آپ لچکدار رہتے ہوئے اور دوسروں کی باتیں سنتے ہوئے اپنے خیالات اور پیغامات پیش کریں۔ یہ اختلاف کم کرتے ہوئے آداب میں روکاوٹ پیدا کیے بغیر بات چیت کرنے کی صلاحیت ہے ۔
غیر لفظی بدن بولی کو سمجھنا:
قائد اس وقت تک رہنمائی نہیں کرسکتا جب تک وہ لوگوں کی جسمانی زبان کو نہ جان سکے کہ وہ کیا ہے جو وہ الفاظ میں نہیں کہہ رہے ہیں. غیر لفظی رویہ آپ کو لوگوں کی ذہنی حالت کی کیفیت بتائے گا ۔ یہ انسانوں کے اختیار کردہ مختلف رویوں اور ان کے جذبات اور مزاج کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، تلاش کرنے میں مددگار ہے۔
حس مزاح:
لوگوں کو بحرانوں کے دوران خوش اور پر سکون رکھنااہم ہے۔ جب لوگ تناؤ سے پاک ماحول میں ہوں گے تو لوگ آپ کو سنیں گے اور آپ کی پیروی کریں گے۔ ہنسی مذاق اور ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہنسی مذاق کا مطلب متعصبانہ تبصرے ، غیر اخلاقی لطیفے اور تنقید نہیں ہیں جو جنس ، زبان ، قومیت ، مذہب اور جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے ہیں جو کسی کو تکلیف دے سکتے ہیں۔
اچھی یاداشت:
لوگوں کے نام ، چہرے ، کہانیاں اور کردار یاد رکھنا ضروری ہے اور اچھی یادداشت آپ کو ایسا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ان سب چیزوں کو یاد رکھنے سے آپ کے لئے دوستانہ کام کی جگہ اور اعتماد پیدا ہوگا۔
تعلقات کو سنبھالنا:
یہ سماجی ذہانت کا ایک اہم شعبہ ہے کہ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں سے تعلقات برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے فعال سننے کی مہارت کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو تنقیدی نظروں سے دیکھے بغیر سننے کی کوشش کریں اور اس پر توجہ دیں کہ وہ آپ سے کیا بات کر رہے ہیں۔
2۔ ایچ بی آر کے ایک مضمون میں ، جان کوئچ نے بیان کیا ہے کہ بحرانوں میں لوگ اپنے قائدین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ انہیں آرام سے رکھیں اور پرسکون زندگی دیں۔ بحیثیت قائد آپ لوگوں میں امید پیدا کریں۔ لوگوں سے ہم اشتراک رابطہ قائم کرنے کے لئے آپ کو بات چیت میں ہمدردی اور دوستانہ لہجے کی ضرورت ہے۔ تعاون کا انداز لوگوں کو ساتھ چلانے اور کام کی جگہ پر ایک کمیونٹی بنانے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ تعاون لوگوں کو بولنے اور برادری ہونے کے ناطے ایک دوسرے سے تعلق رکھنے کا احساس پیدا کرتا ہے۔ بحران کے وقت ہمدردی ، قیادت کا ایک اہم مظہر ہے۔ لوگ اپنے رہنما کی طرف اخلاقی ، معاشی ، جذباتی اور روحانی مدد کے لئے دیکھتے ہیں۔
3- نفاست اور عاجزی کے ساتھ رہنمائی:
کارنفری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قائدین عام طور پر بحرانوں کے دوران دباؤ میں رہتے ہیں۔ ان کو مالی نقصان کے چیلنجوں کا سامنا ہے ، ٹیم کا جذباتی ہونا اور کاروبار کو منافع بخش راستے پر واپس لانے کے لئے محدود استعداد کار ایک چیلنج ہے۔لوگ قائد کے دباؤ اور بحرانوں کی تفصیل جاننا نہیں چاہتے ہیں ، لیکن وہ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ قائد ان کی مددکے لئے کیا کر رہا ہے۔نفاست اور عاجزی آپ کی قیادت کو سیدھے اور ہدف پر مرکوز رکھنے کے لئے ہتھیار ہیں۔ یہ آپ کو بحرانوں میں مستقل طور پر کھڑے ہونے اور معاون ثابت ہونے کی طاقت دیتے ہیں۔ ایک اور چیلنج لوگوں میں کام اور معمول کی زندگی میں توازن کو فروغ دینا ہے۔
4۔ ڈانا براونلی نے “فوربس“
میں لکھا ہے کہ ایمانداری ، فعال سننے ، ہمدردی ، لچک ، اور موافقت جیسی خصلت آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھا سکتی ہے ۔ اس کی رائے میں ، روایتی طور پر ، ان خصلتوں کو حاصل کرنا ایک اچھائی ہے لیکن وبائی مرض میں یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں ثمر آور ہونا اور پراعتماد ہونا۔