جہاں ہنرمند گھریلو خواتین اپنی بنائی ہوئی دستکاریاں اور مصنوعات خود بیچ کر گھر بیٹھے روزگار کما سکتی ہیں۔
۔۔۔
‘پاکستان سینٹر فار ڈیویلپمنٹ کمیونی کیشن’ نے کورونا بحران سے متاثرہ ہنرمند خواتین کے لیے ‘خواب نگر’ کے نام سے، ملک کی پہلی سائبر مارکیٹ بنائی ہے۔ اب تک ملک بھر سے درجنوں ہنرمند خواتین خواب نگر سائبر مارکیٹ سے رجسٹر ہوچکی ہیں جو اپنی دستکاری اشیاء کے لیے، گائوں اور قصبے میں رہ کر ہی، ساری دنیا سے آرڈرز وصول کرتی ہیں اور بہتر قیمتیں حاصل کررہی ہیں۔
سائبر مارکیٹ میں رجسٹریشن اور خرید و فروخت کے لیے تعلیم، عمر، ازدواجی حیثیت، مالی وسائل، علاقہ یا کسی اور طرح کی کوئی شرط نہیں ہے۔ ایک سادہ سا فارم بھر کے، جو آن لائن دستیاب ہے، رجسٹریشن لی جاسکتی ہے۔۔ رجسٹر ہونے والی ہنر مند خواتین کو موبائل فون، ٹیلی بنکنگ اور انٹرنیٹ کےاستعمال سے فائدہ مل رہا ہے۔
خواب نگر سائبر مارکیٹ کا مقصد، کورونا کے معاشی بحران سے متاثر ہونے والی محنتی اور ہنرمند خواتین کے خوابوں کو تعبیر دے کر، گھر بیٹھے، باعزت روزگار کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے آسان اور کم خرچ ذرائع مہیا کرنا ہے۔
خواب نگر سائبر مارکیٹ پر دستیاب اشیاء میں روایتی سلائی کڑھائی کے لیڈیز اور جینٹس سوٹ، بچوں کے کپڑے، کشیدہ کاری والی ٹوپیاں، جوتے، چادریں، شال، تکیے، غلاف، رلی، میز پوش، سوئیٹر، دستانے، ڈیکوریشن اور گفٹ آئٹم، ٹیبل کور، برتن، اچار ،چٹنی سمیت کھانے پینے کی چیزیں اور ہربل مصنوعات شامل ہیں۔
خواب نگر پر دستیاب اشیاء دیکھنے کے لیے کلک کریں۔