وزیراعظم شہباز شریف کا .ترکیہ کے صدر ایردوان کو ٹیلی فون۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر ایردوان کو مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،
وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے،. صدر ایردوان 28 مئی کو الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن کو شکست دے کر 52.16 فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں
وزیر اعظم نے صدر رجب طیب اردوآن سے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے:
نو مئی : عمران خان کے سورما منھ کے بل کیوں گرے
اس بغاوت کا نشانہ آرمی چیف تھے
امجد صدیق کی سفر کہانی کے پوشیدہ اسرار
وزیر اعظم شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے۔ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔
دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں شرکت کےلئے وہ آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوں۔ آپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔ .
ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔ صدر ایردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔