کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ اور دیگر راہنماؤں و رضا کاروں سردار حبیب بڑیچ ، رضا وکیل ، نذیر بازئی ، نذر بڑیچ ، انجینئر عزیز خان بازئی جلال الدین اچکزئی، بیرسٹر شیخ عامر خان مندوخیل ، ملک لقمان خان بازئی ،شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ ، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ ، قسیم باچا خان ایڈووکیٹ ، فرید بگٹی ، عبداللہ ،جمیل احمد مشوانی، مولانا محمد یعقوب عباس ، حاجی موسی جان جمال زئی ، حاجی نور محمد اچکزئی، عجب خان ناصر ، سید فضل الرحمان آغا ، نداء محمد کاکڑ ،فضل داد ،محمد مسلم پانیزئی، نجیب اللہ خاں اچکزئی ، نوید اقبال اور ابراہیم نوروزئی سمیت ٹیکنکل ورکنگ گروپس کے ڈائریکٹر و ممبران نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی تشکیل و تعبیر نو لمحہ موجود میں انسانی نفسیات اور جذبات و احساسات کی ترجمانی و دانش مندی کی علامت بنانے کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل و تعمیر نو کی ضرورت ہے ورنہ معاشی تبدیلی اور تعمیری ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اور اس سے مستفید ہونے کے بجائے نسلوں کی بربادیوں کا سامنا کرنا ہوگا کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں واقع ہونے والے تلخ و سنگین نوعیت کے واقعات اور مشاہدات و تاثرات سے نتائج اخذ کرکے معاشرتی و سماجی شعور میں واقع تبدیلیوں کے باعث معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے عمرانی ارتقاء و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کی آرزو مندی درکار ہیں ورنہ لمحہ موجود میں انسانی نفسیات اور سائنٹفک ریسرچ کے لئے نئے زاویے و ممکنات تلاش کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اسٹیٹس کو کے علمبردار ہو کر سب کچھ عیاں ہوتے ہوئے بھی آنکھیں بند کرکے زندگی کے بنیادی اصولوں و تصورات کی فریم ورک میں تغیر و تبدل کو نہیں سمجھیں _
یہ بھی پڑھئے:
ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست اور عمران خان کی مقبولیت
ضمنی الیکشن: وہ ٹریپ جو پی ڈی ایم کی شکست کا باعث بنا
مزاحمت اور علی اکبر عباس کی شاعری
کیو ڈی ایم کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ کویٹہ کے سطح پر موجود تھینک ٹینک اور محکمے خواب غفلت سے بیدار ہو کر معاشرتی ارتقاء و سماجی تغیرات بدلنے کے تناظر میں نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کی ضرورت کو تسلیم کریں اور وسائل و توانائی کی فراہمی میں انصاف و برابری کا سلوک اختیار کریں ورنہ عوامی تحریک و جمہوری قدروں کی مجموعی صورتحال میں زوال پزیری سب کے لئے المناک انجام دینے کا ذریعہ ثابت ہوگا اسٹیٹس کو فریز کرنے اور عوامی ضروریات کو مقدم رکھنے کے لئے سوات کی بھرپور احتجاج و دانش مندی نے نئے عزم و ہمت کے لئے راستے وا کئے ہیں جس کے دور رس اثرات و نتائج کوئٹہ و مضافات پر بھی ضرور اثر انداز ہونے ہیں _
کوئیہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے رہنماؤں و قائدین نے کہا کہ وہ معاشرتی ترقی وخوشحالی اور فرائض و اختیارات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے حالات اور واقعات کی روشنی میں تحقیق و جستجو اور تخلیق و تدبیر کے مخلتف النوع مراحل سے گزر کر لائحہ عمل تیار کرتے ہیں اور لمحہ موجود کی ضرورت اسکرین بیسٹ یوز پر ورکنگ کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں تاکہ ہمارے معاشرتی و خاندانی اقدار و روایات کے مطابق فوری طور پر نوجوانوں اور طلباء وطالبات کے لئے نئے ضروریات کے مطابق اقدامات تجویز کئے جائیں اور پھر ہر سطح پر موجود اہل خیر اور بھلائی و معاشرتی ترقی کے لئے کمر باندھ کر لائحہ عمل طے کرنے والے مرد و خواتین اور بزرگوں و علاقائی مشران کے ساتھ مل کر مساجد و مدارس ،تعلمی اداروں و پارٹیوں اور قبائلی و خاندانی دائروں ،تمام طبقات و سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بھرپور توانائی و دانش مندی کی علامت بن کر ورکنگ شروع کیا جاسکے کیو ڈی ایم تمام دوستوں و طبقات سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ہوش و خرد کا ادراک و احساس کرتے ہوئے اپنے سیاسی و مذہبی اور ثقافتی تبدیلیوں کے تبدیلیاں پیش نظر رکھتے ہوئے بہتر و پائدار سائنسی بیانیے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ممکن فضاء و فکری لہر پیدا کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف عمل کیو ڈی ایم کا ساتھ دیں۔