کیا ڈھٹائی پائی ہے ،خان صاحب آپ کی حکومت کے نمبر تو زیرو زیرو اور صرف زیرو ہیں لیکن آپ کو ڈھٹائی کے 10 نمبر ضرور دینے پڑیں گے ، جس ڈھٹائی سے آپ جھوٹ بولتے ہیں، 22 کڑوڑ ذلت کے ماروں کو بےوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس پر آپ کو جھوٹ بولنے کے ،دھوکہ دینے کے، دروغ گوئی کرنے کے 10 نمبر ضرور ملیں گے ۔
پاٹے خان اب تو رسوئی میں پیاز کاٹتی، ہانڈی بھونتی برتن دھوتی، مہیلا مہنگائی سے تنگ آکر دہائی دے رہی اور نئے پاکستان کا سب سے مشہور جملہ کہہ رہی ہے کہ اب تو گھبرا لوں ، پاٹے خان اب تو گھبرانے کی اجازت دے دو، پاٹے خان یہ ایک مہیلا کا سوال نہی ہے یہ پاکستان کے ان سارے لوگوں کا سوال ہے کہ جو حلال کمانے کی چکی میں جتے ہوئے ہیں اور جو 22 سال تک آپ کے بولے گئے جھوٹ کو سچ سمجھتے رہے،
پاٹے خان امپائر کی مہربانی تو اب پرانی بات ہوگئی ، سلیکٹر کی عنایات خود اس کے گلے پڑگئی آج سلیکٹر بھی حیران ہے، پریشان ہے کہ یہ کس کو گلے میں ڈھول کی طرح ڈال لیا ہے جو صرف بولنا جانتا ہے جس نے سیاسی اختلافات کو جانی دشمنی بنادیا جس نے 22 سال میں صرف جھوٹ بولا اور اس کا ہر جھوٹ پلٹ کر اس کے اوپر آیا ۔
آج آپ بنی گالہ کے بنکر میں بیٹھ کر اپنا خطبہ ارشاد فرماتے ہیں اور اپنے منہ میاں مٹھو بن کر خوش ہوتے ہیں لیکن کبھی اس ناجائز طور پر بنی پناہ گاہ سے باھر نکلیں اور دیکھیں کہ نئے پاکستان میں آپ کے بنائے ہوئے پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے بنائے گئے پاکستان اور ان کے پاکستانی کس حال میں ہے۔