نہ جانے مجھے کیوں محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارت کے لئے امیدوار کاملا ہیریسن کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہے اگر خوفزدہ بھی نہیں ، جو بائیڈن سے ٹرمپ زیادہ پریشان نہیں تھا کہ اس کی شخصیت میں وہ سمارٹ نیس اورا گریسونیسو نہیں جوعام ادمی لیڈر میں پسند کرتا ہے کیونکہ عام ادمی پسند کرتا ہے کہ اس کو کوئی لیڈ کرے ، یاد آیا جمی کارٹرصرف اس لئے الیکشن ہار گیا تھا کہ وہ کمزور صدر ثابت ہوا، امریکی محسوس کرتے تھے کہ کارٹر ایک سپرپاورکا صدر ہونے کی حیثیت سے اس طرح ایکشن نہیں لے رہا تھا جیسا کہ اس کی جاب تھی ،یہی وجہ تھی کہ امریکیوں نے ریگن کو الیکٹ کیا جو محض اداکار تھا لیکن سوویت یونین کے خلاف سخت موقف اورامریکی سپرمیسی پرسختی سے یقین رکھتا تھا اور جب بززنسکی پلان میں جنرل ضیا کی شراکت سے ریگن کو موقع ملا توہسٹری میں اس کا نام آج بھی زندہ ہے۔
بات ہوررہی تھی کاملاہیرس کی جو کیلی فورنیا سے بلیک سینٹر ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ برآؤن سکن ہے کیونکہ اس کی ماں مدراس انڈیا کی اور والد افریکن جمیکن یعنی بلیک ہے۔ برکلے جیسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی میں کاملا کے والدین ملے ، کیوپڈکے تیر کا شکارہوئے ، ویسے بھی مغربی معاشرے میں شادیاں مرضی سے کی جاتی ہیں ، یہاں پر بیوی یا شوہر اوپرسے تھوپنے کا کوئی رواج نہیں ۔ وجہ دونوں کی آہنی ہم اہنگی ،ویتنام وار کے خلاف سٹوڈنٹ موومنٹ میں شرکت تھی، ویتنام وار اتنی بڑی تھی کہ دو طاقتیں ٹکرا چکی تھیں اور سوویت یونیں سپرپاور ہونے کے باوجود ویتنام میں کھل کر سامنے نہیں آ رہا تھا ، امریکن ملٹری پاور کو کوئی چیلج نہیں کرسکتا تھا ، جب ویتنام پر B 52 جیسے خوفناک بمبار طیاروں نے نیپام بم گرائے اور جلتے ہوئے ویتنامی بچوں کی پکچرز نیویارک ٹایمز جیسے اخبارات میں چھپیں تو دنیا کا ضمیر جاگ اٹھا پھر برکلے یونیورسٹی سے وہ سٹوڈنٹ تحریک اٹھی جس نے وائٹ ہاؤس کے پالیسی میکرز کو بھی جھکنے پر مجبور کردیا ، اگرچہ آج بھی کچھ اینالسٹ یہ کہتے ہیں کہ امریکا ویتنام جنگ جیت سکتا تھا لیکن ہم نے اپنی بھرپور فوجی طاقت استعمال نہین کی کیونکہ سٹوڈنٹس تحریک ہمارے قدموں کی زنجیر بن گئی تھی ۔
تو یہ وہی کاملا ہیرسن ہے جو ان والدین کی اولاد ہے جو ویتنام وار کے خلاف برکلے یونیورسٹی میں ملے تھے اور یہی افریکن انڈٰین مکسڈ کیلے فورنیا کی ڈی اے بنی ۔ میں ڈٰ ی اے کو جانتا ہوں ، اس سے سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا، اگر ایک دفعہ کورٹ میں ڈی اے نے اپ کو چارج شیٹ کردیا تو پھر بندے کا بچنا مشکل ہوتا ہے ، ہم نے ایک فیصل آبادی دوست کا کیس بھگتا ہے ، اللہ بچائے پراسیکوٹرکے سوالات سے ۔ جب میں نے کاملا کی بات چیت اور باڈٰ ی لینگویج دیکھی تو اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ ٹرمپ کے لئے بائیڈن سے بڑا خطرہ کاملا ہوگی ، میرے خدشات کی تصدیق اس وقت ہوگئی جب ٹرمپ نے بئیڈن سے زیادہ کاملا پر اٹیک کئے۔
ویسے بھی کاملا کی چارمنگ یوں زیادہ ہے کہ کانفڈنس سے ہٹ کر وہ بائیڈن سے جوان ہے ، بائڈن بوڑھا ہوچکا ہے شاید وہ دو چار سا ل میں مرجائے تو ایسی صورت میں کاملا امریکا جیسی سپرپاورکو کنٹرول کررہی ہوگی ، اوباما بھی بلیک تھا لیکن وہ ینگ تھالیکن یہاں سچویشن بہت دلچسپ ہوچکی ہے۔
فلاڈلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کا کنونشن تھا ۔ میں نے کاملا۔ ہلری کلنٹن، اوبامہ ، جو بائیڈین کی تقاریر سنیں ، پھر یہ آرٹیکل لکھنے بیٹھا، جو کچھ ڈیموکریٹ لیڈرز نے تقاریرمیں کہا وہ الزامات درست ہیں ، پچھلی بار میں نے بھی ٹرمپ کو ووٹ دیا تھالیکن اس بار شاید نہیں ۔ پچھلی بار ٹرمپ کو ووٹ دینے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے میکسیکن کو دباددیا تھا ورنہ لاطینی امریکہ کے لوگ ہم دیسیوں کو دبا لیتے تھے کہ امریکہ تو ہمارا ملک ہے ، دیسی زیادہ تر جاہل اور مذہبی ہوتے ہیں اس لئے وہ فوری مان لیتے تھے کہ امریکا بھی سپینش کا ملک ہے حالانکہ یہ بے چارے خود بھی میکسیکو، کولمبیا اور پاناما وغیرہ سے آئے ہوئے ہیں لیکن براعظم جنوبی امریکا کے نام سے مزہبی ان پڑھ دیسی لاطینوکوبھی گورے امریکن کی طرح لوکل امریکن ہی سمجھتا تھا لیکن ٹرمپ کی وجہ سے ان جاہل پاکستانی دیسیوں کو پتہ چلا کہ یو ایس اے دراصل گورے نے بنایا ہے اور صرف اس کے بڑے پن کی وجہ سے سب یہاں رہ رہے ہیں ۔
لیکن کورونا بحران کو ٹھیک طور سے ہینڈل نہ کرنے نے ٹرمپ کے بارے سوال کھڑے کردئے کہ اس نے بروقت یورپ سے فلائٹ کی امد پر پابندی کیوں نہ لگائی، ابھی ایک سٹڈٰی یہ بھی سامنے آئی کہ امیرکہ میں دسمبر میں کرونا اچکا تھا جبکہ ایمرجنسی کا اعلان مارچ میں ہوا۔صرف چین پر الزام دھرنے سے کام نہیں چلے گا۔
آج کے فلاڈلفیا ڈیموکریٹ کنونشن میں ٹرمپ پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے ، یہ سال ویسے بھی ٹرمپ کے لئے سخت ہے کہ کورونا ، چین اور روس سے سرد جنگ کے بعد اس کا چھوٹا بھائی رابرٹ ٹرمپ دو دن پہلے اسپتال میں انتقال کرگیا جبکہ اس کا بڑا بھائی صرف 42 سال کی ایج میں شراب نوشی کی وجہ سے انتقال کرگیا تھ ااس کی بیٹی میری ٹرمپ نے اپنی تازہ شایع ہونے والی کتاب میں الزام لگایاہے کہ جس رات میرا باپ اسپتال میں دم توڑ رہا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ عیادت کرنے کی بجائے سینما میں فلم دیکھنے گیا ہوا تھا ۔
بہرحال میں نے پچھلے دفعہ ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا لیکن سوچ رہا ہوں کہ اس بار جو بائیڈن کو ووٹ کاسٹ کروں ۔