ملک کے نامور مصور عبدالرحمن چغتائی 21 ستمبر 1894 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 17 جنوری 1975 کو ان کا انتقال ہوا ۔
مصوری کی تعلیم لاہور اور بیرون ملک سے حاصل کی تھی۔ چغتائی نے بدھ، ہندو، اسلام، مغل اور پنجاب کے موضوعات پر تصویریں بنائیں۔ چغتائی نے رنگوں میں شاعری کی۔ ان کی تصویریں دنیا کی ممتاز آرٹ گیلریوں میں موجود ہیں۔
علامہ اقبال، پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوم بھی ان کے فن کے معترف تھے۔ 1924ء میں ویمبلے شو میں تقریباً 25 ملین افراد نے آپ کے فن پارے دیکھے۔
آپ کے مشہور ترین کاموں میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو چینل کے لیے شارے (لوگو) اور 1992ء کے ایک ڈرامے کے لیے تیار کی گئی انارکلی کی تصویر ہے۔ انہوں نے کئی ڈاک ٹکٹوں کے لیے بھی مصوری کی۔ آپ کو مصور مشرق کا خطاب دیا گیا۔
عبدالرحمن چغتائی کو 1960ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ مغربی جرمنی نے آپ کو 1964ء میں طلائی تمغے سے نوازا۔