• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

مریم نواز کی سیاسی واردات کے بعد شہباز شریف آصف زرداری کے پاس کیوں گئے؟

ممتاز صحافی رزاق کھٹی کا وڈیو تجزیہ

رزاق کھٹی by رزاق کھٹی
September 4, 2020
in اہم خبریں
0
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

مریم نواز یکم ستمبر کو اسلام آباد میں سیاسی واردات ڈالنے کے بعد لاہور ہی پہنچیں کہ میاں شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہوئے تھے، جب کہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور بھی اپنے سندھ کے ہم منصب کے ساتھ بارش متاثرین کی خبر لینے بدین پہنچے ہوئے تھے۔
سندھ کے باخبر سیاسی حلقے عسکری اور سیاسی قیادت کی شفقت پر حیران اور پریشان بھی تھے، حیران اس لیئے کہ سب کو ایک ہی وقت میں ان کی بربادی پر ہمدردی کرنے کیسے خیال آگیا، یہ ہی تو وہ لوگ ہیں جو اس شہر کی بربادی میں اپنا حصہ ڈالتے رہے تھے۔ اور پریشان اس لیئے کہ ایک بار پھر ان سب کے انقلابی بیانات سن کر خود کو دھوکہ دینے کیلئے تیار ہونا پڑے گا!

Ad (2024-01-27 16:31:23)

میاں شہباز شریف کو کراچی کے بارش متاثرین کی فکر کم اور اپنی فکر زیادہ تھی، دشمنان شریف کہتے ہیں کہ اگر بڑے میاں صاحب نو ستمبر تک واپس نہ آئے تو میاں شہباز شریف کیا کریں گے، جو اپنے بڑے بھائی میں ضامن ہیں، ظاہر ہے کہ نواز شریف خود کو عدالت کے حوالے نہیں کرتے تو باری شہباز شریف کی آنی ہے،
دوسری جانب حکومت کے تیور دیکھ کر چھوٹے میاں نے بھانپ لیا ہے کہ معاملات بگڑسکتے ہیں، تجربات کی بنیاد پر شہباز شریف کو اندازہ ہوگیا کہ ان کیلئے آنے والے دن کراچی کے بارش متاثرین سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں، اب وہ اس بلاول ہاؤس کے مالک کے سلامی تھے ، جس کیلئے وہ کہا کرتے تھے کہ کرپشن کے پیسوں سے یہ ساری ایمپائر کھڑی کی ہوئی ہے، آصف زرداری اس دن بڑے خوش تھے، سوچ رہے تھے کہ جو شخص انہیں لاہور کی سڑکوں پر گردن میں رسی ڈال کر گھسیٹنے کے دعوے کر رہا تھا، وہ اپنے گھر میں ان کا استقبال کر رہے تھے، جمہوریت بہترین انتقام کی اصطلاح انہیں یاد آئی، لیکن سچ یہ تھا کہ بڑے دشمن سے مقابلہ کرنے کیلئے چھوٹے دشمن اکٹھے ہو گئے تھے۔ دشمن کے دشمن سے دوستی آج کی نہیں صدیوں کی روایت ہے، یہ ایک بار پھر اس روایت کے امین بنے ہوئے تھے۔
اس کے بعد اس ملاقات میں کیا ہوا، بلاول ہاؤس کراچی میں جس کمرے میں میاں شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ آصف زرادری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کر رہے تھے، اس کمرے کے باہر کھڑے دوسرے رہنما کیا باتیں کر رہے تھے؟ پیپلزپارٹی ن لیگ کو اتنے رومانس کے باوجود بھی کیوں فاشسٹ سمجھتی ہے؟ شہباز شریف کی گرفتاری کب تک متوقع ہے؟ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں ایک دوسرے کے بغیر کیسے چل سکتیں ہیں؟ ان کا ایک دوسرے پر کتنا اعتبار ہے؟ یہ تمام تفصیلات اس ویڈیو میں، لنک کلک کریں اور سبسکرائب کریں :

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آصف علی زرداریاپوزیشنپاکستانپیپلز پارٹیسیاستشہزاب شریفمسلم لیگ ن
Previous Post

سچے واقعات کے گرد گھومتی پاکستان کی پہلی ویب سیریز بادبان

Next Post

بھنگ اور چرس: حکومت نے اس کی کاشت کا فیصلہ کیوں کیا؟

رزاق کھٹی

رزاق کھٹی

Next Post
بھنگ اور چرس: حکومت نے اس کی کاشت کا فیصلہ کیوں کیا؟

بھنگ اور چرس: حکومت نے اس کی کاشت کا فیصلہ کیوں کیا؟

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions