Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
یہ سوال ان دنوں اکثر ذہنوں میں آتا ہے اور ہم ایک دوسرے سے بھی کرتے ہیں ،تمہارے کسی جاننے والے کو کورونا ہوا ہے؟
جواب زیادہ تر یہی ملتا ہے، نہیں میڈیا میں ہے، بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔
عید پر لاک ڈاون نرم یا ختم کیا گیا، اس کی وجوہات سب کو معلوم ہے لوگ کاروبار کرنا چاہتے تھے اور خریداری کرکے اپنی خوشیاں کسی صورت التوا میں ڈالنے کے لیے تیار نہ تھے۔
سعودی عرب کی حکومت نے چھ روز کا کرفیو لگادیا، جیسے وہاں دیگر اقدامات اٹھائے گئے اسی طرح. یہ فیصلہ بھی زیادہ اچھا نہ لگا۔ کم از کم پاکستانیوں نے دل سے قبول نہیں کیا۔
خیر ہمیں تو آزادی مل گئی تھی اور اس کا کھلا اظہار کیا گیا۔ بھرپور طریقے سے تاثر دیا گیا کہ کچھ نہیں ہے اور یہ کہ بندے کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیے، حالانکہ خوشی کا تعلق دل کے اطمینان سے ہوتا ہے۔
لیکن ہمارا الگ سا میکنزم ہے، انسان خوشی کے بہانے تلاش کرلیتا ہے، بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن دکھ، تکلیف، پریشانی اور بحرانی کیفیت میں خوشی کی نوعیت کا تعین بہت ضروری ہے۔
فرقان بھی عید کے موقع پر عزیز رشتہ داروں سے ملنے گیا، اور وہ کوئی اکیلا نہیں، ایک بڑی تعداد نے ایسا ہی کیا۔ بیوی بچوں کے ساتھ گاڑیوں، موٹر سائیکل حتیٰ کہ جیسی بھی سواری ملی اس پر بیٹھے اور کسی قسم کی احتیاط کو بالائے طاق رکھا۔
فرقان کا کاروبار تین ماہ سے بند تھا وہ اس سے پریشان تھا، عید کا تہوار ایک بہانہ بنا، کئی مہینے سے رشتہ داروں سے نہیں ملے تھے۔ وہ ماسک پہن کر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھ کر چلے گئے۔ کورونا کی پابندیوں سے تنگ بچے بھی خوش تھے۔ فرقان اور اس کی اہلیہ نے بھی اپنوں میں عید منانے پر قدرے راحت محسوس کی۔
چند روز بعد فرقان نے بخار کے ساتھ کھانسی کی شکایت کی، کسی کا دھیان بھی کورونا کی طرف نہیں گیا، اُس نے پہلےگھر میں دوا لی پھر ڈاکٹر کو دکھایا، لیکن یہ سلسلہ شدت اختیار کرتا جارہا تھا، ٹیسٹ کرانے کے مشورے پر فوری عمل کیا، جیسے ہی معلوم ہوا کہ رزلٹ پازیٹو آیا تو اس دوران حالت مزید بگڑ گئی، یہاں تک کہ اُسے ہسپتال لے جایا گیا تو نوبت وینٹی لیٹر پر ڈالنے تک کی آچکی تھی۔
اب اس مصنوعی نظام تنفس کا سیدھا مطلب یہی ہوتا ہے کہ سانس لینے۔ کے قدرتی نظام نے ساتھ چھوڑ دیا ۔
فرقان کے تمام رشتہ داروں اور عزیزوں تک بات پہنچی۔ اب ایک نئی بحث نے جنم لے لیا۔ فرقان کو کیا ضرورت تھی عید پر دوسروں کی طرف جانے کی؟
ایسے میں ہر کسی پر سب نے نہ جانے کیا کیا غصہ نکالا۔
عمران خان نے غلط فیصلہ کیا، اُسے سمجھ نہیں آتی کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔
لاک ڈاون کھول دیا، وہ لوگوں کی جانیں لے رہا ہے۔
یہ وہ لمحہ تھا جب اس کی حالت صرف دعا کی متقاضی تھی۔ اب احتیاط ، پرہیز، نصیحت ، بات ماننے یا نہ ماننے کا موضوع ختم ہوچکا تھا۔
فرقان جسے شاید خود بھی کورونا کی ہولناکی کا اندازہ نہیں تھا۔ وہ بھی اسے دوسروں کی طرح ایک سازش، انسان کا تیار کردہ ہتھیار یا میڈیا پر۔ پھیلائی سنسنی خیز خبر سمجھتا
وہ اکھڑے سانسوں کے دوران وینٹی لیٹر پر اپنے گھر والوں اور ماضی کے واقعات پر غور کررہا تھا، تکلیف اتنی زیادہ تھی کہ کسی کو بیان نہیں کر پارہا تھا۔ اُس کا جی کرتا تھا کہ سب کو چیخ چیخ کر بتائے۔ ہاں کورونا ہے۔ یہ دیکھ لو میری حالت۔
میں اس وقت موت کی دہلیز پر قدم رکھے ہوں۔
زندگی کی خواہش میرے اندر دم توڑ رہی ہے، میں کسی سے گلہ بھی نہیں کرسکتا کون میری اس حالت کا ذمہ دار ہے؟
حکومت کا لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ یا میرا عید منانے کے لیے گھر سے نکلنا۔
فرقان کو صرف ایک بار دور سے گھر والوں کو دکھایا گیا۔ وہ ان سے نظروں ہی نظروں میں معافی مانگ رہا تھا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ دوسروں کی بات مان لینا چاہیے، انسان کی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
فرقان نے آخری بار اللہ تعالٰی ِ سے مخاطب ہوکر معافی مانگی۔ اور دعا کہ یااللہ میرے خاندان اور باقی سب لوگوں کے دل میں یہ بات ڈال دیں کہ ہماری زندگی کتنی اہم ہے، اور کا خیال رکھنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔
یااللہ ۔ ہمیں معاف کردینا، ہم نہیں جانتے کہ ہم کیا کررہے ہیں۔