• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home مخزن ادب

یہ دن بھی دیکھ لیا

نعمان یاور صوفی

نعمان یاور صوفی by نعمان یاور صوفی
May 24, 2020
in مخزن ادب
0
یہ دن بھی دیکھ لیا
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

زندگی میں زیادہ کی خواہش شاید کبھی دل میں آئی ہو، لیکن جتنا ملا وہ ہمیشہ اس پر شاکر ہی رہا، تنگ دستی نہ دیکھی زیادہ خوشحالی میں وقت گزرا۔ جمال  بڑی محنت سے اپنا چھوٹا سا کاروبار چلا رہا تھا۔ اپنے خاندان کو کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ بیوی اور بچوں کی ہر ضرورت پوری کرکے اسے خوشی ہوتی۔ ایسے بھی مواقع آئے کہ کاروبار میں اتارچڑھاو آگیا، سرمائے کی کمی نے جمال کو پریشان کردیا، وہ ایسی صورتحال میں دعا اور  نماز کے ذریعے رب سے رجوع کرلیتا۔ کبھی کبھار مولوی صاحب کی باتوں پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرتا۔

جمال ایک واجبی مسلمان سے ایک باعمل مسلمان بننے کی خواہش بھی کرتا، صدقہ، خیرات کی عادت بنالی، دوسروں کی اپنی بساط میں رہ کر مدد کرکے اسے خوشی ہوتی۔ اس نے نماز، روزہ کا معمول بنالیا۔ گھر کا ماحول بھی مذہبی ہوگیا۔ اس کی اہلیہ اور بچے بھی دین کی جانب راغب ہوگئے۔ اس کا ایک مسئلہ تھا کہ کسی بحرانی کیفیت میں گھبرا جاتا، یہ سوچ ضرور آتی کہ اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔ لیکن ذہن منتشر رہتا۔ ایسے میں وہ اندر سے خود کو کوسنے لگتا کہ اس کا ایمان کمزور ہے۔

اوروں کی طرح اس کا دھیان بھی ایسی باتوں کی طرف چلا جاتا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہوگا کاروبار میں نقصان ہوا تو کیا کروں گا، میرے بیوی بچوں کا کیا ہوگا۔ مجھے ان کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔ اگر میں مرگیا تو میرے بعد خوار ہوں گے۔ اصل میں یہ باتیں جمال کی بیوی نے بھی اس کے دماغ میں ڈال دی تھیں۔ عدم تحفظ کی سوچ انسان کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے۔

کورونا ایک آفت بن کر آیا، اچانک کاروبار بند ہوگیا، جمال کو گھر بیٹھنا پڑا، تھوڑی بہت جمع پونجی تھی، آہستہ آہستہ خرچ کرکے ختم ہونےلگی، پہلے اس کا ایمان بڑا پختہ تھا، لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مایوسی اور پریشانی نے آگھیرا۔ اس سب کے دوران رمضان کا مہینہ آگیا۔ سب گھروالوں نے روزے رکھے مگر پہلے جیسا اہتمام نہ کرپائے، کام بند ہونے کے باعث جمال خرچہ کرنے میں بہت محتاط ہوگیا تھا۔ اسے آنے والے دنوں کا بھی اندازہ نہ تھا۔ اس کے کاروبار کی نوعیت بھی ایسی تھی کہ جو مال تیار کرتا تھا جس کا استعمال ابھی شروع نہ ہوا، اس لیے لاک ڈاون کھلنے کے باوجود وہ کام جاری نہ رکھ پارہا تھا۔

عبادات کا سلسلہ اگرچہ جاری رکھے تھا لیکن معاش کا فکر اس کا دھیان کہیں اور لے جاتا۔ وہ پرامید تھا کہ جلد حالات اس کے حق میں ہوں گے۔ لیکن ابھی عید سر پر آچکی تھی اور کوئی بندوبست نہ تھا۔ بیوی نے ایک بار صرف اتنا پوچھا اس بار عید پر کیا کرنا ہے، جمال بولا، تمہارے سامنے حالات ہیں، بچوں کے کپڑے تک نہیں بنا پائیں گے۔ بچوں کو احساس تھا وہ بھی یاد کرتے کہ اچھے ملبوسات پہن کر اچھا پکوان کھاتے تھے، نہ جانے کیا ہوگیا، اب کی بار کورونا سب کچھ ساتھ لے گیا۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

چاند نظر آگیا، صبح عید تھی، سب ذہنی طور پر سادگی سے عید منانے کے لیے تیار تھے۔ جمال نے بمشکل اگلے روز پکانے کے لیے اہلیہ کو کچھ لادیا۔ رات سونے سے پہلے اس کو خیال آیا کہ نماز عید سے پہلے فطرانہ ادا کرتے ہیں۔ وہ بیگم سے بول پڑا، صبح فطرانہ دینا ہے وہ بولی دے دیں۔ پانچ افراد کو چھ سات سو بنتا ہے۔

جمال کو معلوم تھا جیب میں اتنی رقم بھی نہیں۔ وہ بڑا دکھی ہوگیا۔ اسے یاد آگیا کہ جب مولوی صاحب مسئلہ بتارہے تھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ دار کے روزہ کو لغو اور بے ہودگی سے پاک صاف کرنے اورمساکین کی خوراک کے لیے فطرانہ فرض کیا، جس نے نماز عید سے قبل ادا کردیا تو فطرانہ قبول ہوگا۔

ADVERTISEMENT

جبکہ تنگ دست پر بلاخلاف فطرانہ فرض نہيں، جس کے پاس اہل وعیال کی عید کی رات کی خوراک سے زیادہ ہو اس پر فطرانہ فرض ہوگا وہ خوشحال ہوگا۔

یہ سب سوچ کر اسے آنکھیں بھرآئیں، اگرچہ بیوی نہ دیکھ پائی لیکن جمال کا دل رو رہا تھا، رب نے کیسی آزمائش دکھائی کہ ایک ایسی عید آئی جس میں بظاہر زندگی بسر کرتے اچانک بچوں کو کچھ نہ دینے اور عید کا فطرانہ بھی ادا نہ کرسکا۔ اس کے دل سے دعا نکلی کہ اے باری تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش سے نکال اور کسی کو ایسا دن نہ دکھا۔

Previous Post

پارہ 29، تلخیص: امجد حسین

Next Post

پارہ 30۔ تلخیص امجد حسین امجد

نعمان یاور صوفی

نعمان یاور صوفی

نعمان یاور نے تین دہائی پہلے 1989 میں معروف صحافی حسین نقی کی ترغیب پر پنجابی اخبار میں صحافت کا آغازکیا، روزنامہ جنگ میں طویل مدت تک نیوز روم سے وابستہ رہے،رپورٹنگ، فیچر رائٹنگ اور کالم نگاری بھی کی، روزنامہ ایکسپریس کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ 2004 سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہوگئے، آج ٹی وی میں اینکر، رپورٹر اور نیوز ڈیسک کے فرائض انجام دیئے، ایک نیوز چینل میں سنیئر پروڈیوسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کالم نگاری کے علاوہ مختلف ویب سائٹس پر بلاگ بھی لکھتے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں بائیں بازو کی سیاست کے سرگرم رکن رہے اور 1985 سے 1988 تک پولیٹیکل تھیٹر سے بھی وابستہ رہے۔

Next Post
Quraan

پارہ 30۔ تلخیص امجد حسین امجد

محشر خیال

ازبک ٹرین
فاروق عادل کے سفر نامے

خواجہ سعد رفیق کی گرین لائن اور ازبک ٹرین

مریم نواز
محشر خیال

مریم نواز سے وابستہ اصل امید

عمران خان
محشر خیال

قریشی صاحب کا ٹوٹا تارا اور عمران خان

مولانا فضل الرحمان
محشر خیال

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی خواتین

تبادلہ خیال

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

وفاقی محتسب
تبادلہ خیال

وفاقی محتسب۔چا لیس سال کا سفر

پختون خوا میپ
تبادلہ خیال

پختونخوا میپ: ایک جماعت تین سربراہ

کراچی
تبادلہ خیال

کراچی: ٹوٹا کیسے، بچائیں کیسے؟

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions