اسرائیل ھمیشہ سے ھی مسلمانوں کی نفرت کا نشانہ رھا ھے، اور مجھے یہ جان کر شدید حیرت ھوئی کہ مسلمانوں کی زندگی میں تمام مزے ان اسرائیلیوں کی وجہ سے ھی ھیں، آپ کسی بھی بڑے برانڈ پر ھاتھ رکھیں اس کے مالک اسرائیل کے لوگ ھونگے، وہ پیزاھٹ ھو، کے ایف سی ھو، میکڈونلڈ ھو، کنگ برگر ھو، پیپسی ھو، نیسلے ھو، کٹ کیٹ چاکلیٹ ھو، لیز چپس ھو، کوکا کولا ھو، مائلو ھو، میگی نوڈلز ھو، پولو ھو، نائیکی ھو، ریبک ھو، باربی ڈول ھو، سی کے ھو، فوکس ھو، جیلٹ ھو، جانسن اینڈ جانسن ھو، بس نام لو چیز ھوگی یہودیوں کی، ھم سب شامل ھیں اسرائیل کو طاقتور بنانے میں، ھم بس اسرائیل کو نہیں مانتے، پاسپورٹ پر لکھا ھے کہ اسرائیل کا ویزا نہیں لے سکتے، ھم نے لیکر کرنا کیا ھے، کیا کبھی ھمیں فلسطینی مظلوموں کے خون سے اپنے پیسے کی بو آئی جو ھم نے ان کو شہید کرنے کیلئے اسرائیلی اشیاء خرید کر اسرائیل کی مدد کی تا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مزید طاقتور بنے، سارے وہ اسلامی ممالک جو اسرائیل کو تسلیم کر رھے ھیں ھم انکو برا بھلا کہہ رھے ھیں کیا ھم نے سوچا کہ ھم نے کس کس طرح اسرائیل کو تسلیم اور سپورٹ کیا، ھم ان کی اشیاء کے ایسے عادی ھوگئے ھیں کہ وہ خود مانتے ھیں یہ حرام ھے اور ھم حرام کھاتے ھیں اور فخر سے کھاتے ھیں، وہ لکھتے ھیں کہ سور کی چربی اور اس کا تیل اس پروڈکٹ کی تیاری میں استعمال ھوتا ھے، بہت سی چیزوں میں پر ھم ٹھہرے چسکے خور ھمیں کیا، ھر چسکے کے پیچے مہر ھے اسرائیل کی امریکہ کی ، ھم بضد ھیں کہ ھم اسرائیل کو نہیں مانیں گے ماننا بھی نہیں چاھیئے لیکن تھوڑی ھمت پیدا کریں صرف وہ اشیاء استعمال کریں جو میڈ ان پاکستان ھوں، اس سے پاکستان کی مدد ھوگی اور اسرائیل کی مرمت ھوگی کہ مسلمانوں کو ھوش آگیا ھے، اپنے دال چاول کھائیے، روٹی کھائیے، پھل کھائیے، پانی پیجئے، شکر الحمدللہ بولئے، پاکستان کو سپورٹ کیجئے، اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیجئے، مقامی منرل واٹر بنائیے اور پیجئے، ھم نے ایٹم بم بنالیا بہت اچھی بات ھے، ملک کے استحکام کیلئے، اب ھمارے سائنسدانوں کو باقی ضروریات زندگی کی طرف بھی دھیان دینا چاھیئے، چیزیں اسرائیل اور امریکہ کی ھیں لیکن بنتی پاکستان میں ھیں، ھم آج سے عہد کریں ھم اپنے ملک میں اپنی اشیاء تیار کریں گے ان کا معیار بہتر کریں گے، اور غیر ملکی اشیاء کا استعمال ترک کردیں گے، آپ دیکھئے پھر پاکستان کیسے ترقی کرتا ھے، اس روش کو بھی ترک کردیں کہ جن سے قرضہ لیں تو واپس کرتے وقت گالی گلوچ شروع کردیں، جس نے پیسے دیئے ھیں وہ واپس بھی لیں گے، اپنے رویے مثبت کیجئے اور کسی سے نہیں پاکستان سے محبت کیجئے، جھنڈوں کو پاوں کے نیچے مسلنا یا روندنا کوئی انتقام نہیں ھے کل کو یہ فعل کوئی ھمارے جھنڈے کے ساتھ بھی کرسکتا ھے، بہتر ین بدلہ ھے ان کو معاشی طور پر انتقام کا نشانہ بنایئے جیسا کہ جاپان اور چائنہ نے کیا اور بغیر جنگ کے فتح پر فتح کئے جارھے ھیں، چائنہ کی وجہ سے دنیا میں جو فیکڑیاں بند ھورھی ھیں انکو تالے بھی چائنہ کے ھی لگتے ھیں، آیئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیجئے برآمد شدہ اشیاء سے پرھیز کیجئے، سادہ مگر اپنی زندگی گزارئیے، پاکستانی بنیئے اور پاکستان کی مدد کیجئے،
پاکستان زندہ باد