Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
ADVERTISEMENT
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سرپرستی کے باوجود دوسال سے حکومت کچھ نہیں کرسکی ۔اسٹیبلشمنٹ کب تک حکومت کوانگلی سے پکڑ کر چلاتی رہے گی ،یہ پولیو زدہ حکومت اپنے پاﺅں پر چلنے کے قابل نہیں ہوسکتی۔یہ تبدیلی والی نہیں تباہی والی سرکار ہے ۔چار وزراءنے تو سچ بول دیا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکے ۔ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمیشہ سچ بولیں گے اب انہیں بھی ہمت کرکے ایک سچ تو بول دینا چاہئے ۔ان ہاﺅس تبدیلی کے حق میں نہیں ،ماموں کی جگہ بھانجے اور چچا کی جگہ بھتیجے کو لانا تبدیلی نہیں ،یہ تماشا قوم کے ساتھ بدترین مذاق ہوگا۔وزیر اعظم اسرائیل کے معاملے پر اگر مگر سے کام نہ لیں واضح طور پر کہیں کہ یہ ڈاکو ہے اور ڈاکو کے ساتھ ڈاکوﺅں والا ہی برتاﺅ ہونا چاہئے ۔اسرائیل اژدھا ہے جس سے بچنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح ہاﺅس اسلام آباد میں حکومت کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کیا۔پر یس کانفرنس میں نائب امیر میاں محمد اسلم ،خیبر پختونخواہ کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ،اسلام آباد کے امیر انجینئر عظیم رندھاوا ،تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری ، شاہد شمسی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک نے ہمارا ساتھ دیا، ترکی، ملائیشیا، ایران کا موقف بڑا واضح ہے ۔سعودیہ نے بھی ہمیشہ کشمیر موقف پر ہمارا ساتھ دیا مگر اس حکومت کی ناکامی ہے کہ اب ہمارے دوست ملک ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔ہم کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کرسکے ۔یحییٰ خان کے دور حکومت میں بنگلہ دیش الگ ہو گیا اور اس حکومت کے ہاتھوں کشمیر کھسک رہا ہے۔