• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

کوئی تو ہو_ محمد اظہر حفیظ

وہ کہا کرتے، صاحب! کوئی تو ہو جو گھر بیٹھ کر آپ کے لیے دعا کیا کرے

محمد اظہر حفیظ by محمد اظہر حفیظ
July 25, 2020
in تبادلہ خیال
0
کوئی تو ہو_ محمد اظہر حفیظ
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

جب ھوش سنبھالا، ایک شخص کو اپنی ٹانگیں دباتے ان پر تیل لگاتے دیکھا، میرا صاب تھک گیا ھے، مالش کرنے سے ٹانگیں مضبوط ھوتی ھیں، پھر نہلانا اور تھوڈی پکڑ کر تیل لگے سر میں گنگھی کرنا مانگ نکالنا، پھر سمجھانے لگ جانا، یار پھریا کم کر، یار بڑوں کا ادب کرتے ھیں، پڑھائی پر توجہ دے، جی اچھا، صاب تو من دا کوئی گل نئیں بس جی اچھا جی اچھا کہندا رھندا ایں، میں کبھی فرسٹ، سیکنڈ ، یا تھرڈ نہیں آیا پھر بھی ھمیشہ خوش ھو کر مٹھائی لانا بدانہ لانا لو جی میرا صاب اگلی کلاس وچ چلا گیا۔ یار صاب جلدی گھر آجایا کر تیری امی جاگدی رھندی اے، جی ابو جی، یار من وی لیا کر بس جی جی کردا رھندا ایں، جی ابو جی، فر یار صاب جی جی دی گردان، یار صاب تیرا آج کالج وچ پہلا دن اے، یہ نئی موٹر سائیکل لی ھے، میرا پتر اس راہ توں جائیں جتھے بساں نہ چلدیاں ھوون، میرا صاب کسے نال جھگڑا نہیں کری دا، جی ابا جی، پر یار تو گرم دماغ دا بندہ ایں، دھیان کریں اپنی موٹر سائیکل تے جا تے آ تیرا کوئی جھگڑا نہیں اے سوزوکی والے نال بس والے نال، جی ابا جی، یار صاب کوئی ھور وی گل کرلیا کر ھر ویلے جی جی لگا رھندا ایں۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

یار اے کی ھر ویلے فوٹو بنادا رھندا ایں، ایویں پیسے نا ضائع کیتا کر، جی ابا جی،
یار صاب گڈی ھولی چلایا کر، جی ابا جی، یار صاب اپنی صحت دا خیال رکھیا کر، یار جدوں مری تو ویکھیا ھویا اے تے ھر جمعرات کی ویکھن جاندا ایں، بس ابا جی، ایویں صاب پیسے ضائع نہ کیا کر، کسے غریب بہن بھائی دی مدد کردیا کر، یار صاب تو کیمرے دے بیگاں دی دوکان پانی اے پہلے کننے نے آج ھور آگیا جے، بس ابا جی مختلف ضرورت دے مختلف بیگ نے، اور ھنستے رھتے، ھر کامیابی انکو بتاتا تو رونے لگ جاتے، کئی دفعہ کہا ابو جی آپ میری نمائش پر آیا کریں ، پر نہیں آتے تھے، وہ مجھے کامیاب ھوتا دیکھ کر رونے لگ جاتے تھے، ایک دن میں نے کہا ابو جی تسی کدی نہیں آئے میری نمائش تے، آکے ویکھو تے سہی تہاڈے صاب نال لوکی کینا پیار کردے نے، مجھے گلے لگا لیا، روتے ھوئے کہنے لگے یار کوئی تے ھے نہ جیڑا گھر وچ بیٹھ تیری کامیابی دی دعا کردا اے تے میرا سوھنا رب تینوں کامیابیاں عطا کردا اے، ابو جی کو جب بھی نماز پڑھتے، دعا مانگتے دیکھا وہ بہت مختلف تھے دعاوں میں روتے انکو کم دیکھا لیکن بہت گہرائی سے رب سے باتیں کرتے ھمیشہ دیکھا اور کئی کئی گھنٹے وہ اللہ کے ناموں کا ورد کرتے رھتے، ساری زندگی انھوں نے انجیکشن نہیں لگوایا، پر زندگی کے آخری دوسال میں ڈاکٹروں نے عمر بھر کی کمی پوری کردی دن میں کئی کئی انجیکشن، جب بھی ھمیں بخار ھوتا تو ڈاکٹر انجیکشن لگاتا ابو جی نے ھمیں پکڑا ھوتا اور ساتھ ھماری تکلیف پر آنکھیں بھی جھپک رھے ھوتے یہ انکا خاموشی سے رونے کا طریقہ تھا، کہنے لگے یار صاب مجھے روز نہانے کی عادت کی وجہ سے کئی نوکریاں چھوڑنا پڑیں، یاد رکھیں بندے کو ھمیشہ صاف ستھرا رھنا چاھیئے، جی ابو جی، چار سال نیشنل کالج آف آرٹس لاھور میں پڑھا ھر جمعرات کو ابا جی اسلام آباد سے لاھور آتے تھے، یار صاب تنگ نہ ھوئیں، جی ابو جی، کوئی چیز دی وی ضرورت ھوئے شرمائیں نہ دس دیویں، میری خالہ زاد بہن باجی امتیاز اور بھائی منظور کے پاس ابا جی ھمیشہ پیسے جمع رکھتے تھے، تیری باجی پاس تمھارے پیسے ھوتے ھیں جتنے چاھیئں ھوں لے لینا، مجھے نہیں پتہ وہ کتنے پیسے ھوتے تھے پر کیمرہ لینا ھو لینز لینا ھو فیس جمع کروانی ھو ماھانہ خرچ چاھیئے ھو، بس اتنا کہنا باجی اتنے پیسے دے دیں وہ فورا دے دیتیں کبھی نہیں کہا کہ تمھارے پیسے نہیں آئے، ھمیشہ کہنا اظہر اور چاھیئں تو لے لو، خالو جی ھمیشہ تیرے پیسے رکھدے نے میرے کول، جی باجی جی،
باجی امتیاز میری ماں جیسی بہن ھے جب بھی ملتے ھیں گلے لگا کر رونے لگ جاتی ھیں وے اظہر خالو تے خالہ نہیں رھے تسی بھل نہ جانا، باجی یہ کیسے ممکن ھے، پتر خالو بڑا ودھیا بندا سی حساب کتاب دا کھرا، سب دا خیال رکھنے والا، ابو جی کو گئے پانچ سال ھونے کو آگئے ھیں، زندگی کے کئی باب ھی بند ھوگئے ھیں، کان ترس گئے ھیں ایسی آوازوں کو یار صاب اپنی صحت دا خیال رکھیا کر، یار صاب سفر کم کیا کر، یار صاب پیسے تے نہیں چاھی دے، یار صاب اپنی بہن دا خیال رکھیا کر، یار صاب تیری بیوی بہت اچھی اے، یار صاب چل صلح کر بیٹیاں نال نہیں رسی دا، چل شاباش معاف کردے اور ساتھ رونے لگ جانا، یار صاب جلدی گھر آیا کر، یار صاب کم کام کیا کر ، یار صاب کی کریں گا اننی دولت دا، یار صاب وڈے صاب دا خیال رکھیا کر، یار صاب وڈا صاب بڑا چنگا بندا اے بس سچی گل نئیں دسدا، یار صاب کی کریں گا اننے کپڑیاں دا، یار صاب نماز پڑھیا کر،
میں بوڑھا ھورھا ھوں، کوئی نہ کوئی بیماری ملنے آئی رھتی ھے، کئی دفعہ رونے لگ جاتا ھوں، سب پوچھتے ھیں درد زیادہ ھے پر میں تو درد سے کبھی رویا ھی نہیں، بس روتا ھوں اس آواز کیلئے جو کبھی آتی تھی، یار صاب اپنا خیال رکھیا کر، نہ اب آواز آتی ھے اور نہ میں خیال رکھتا ھوں، بس روتا رھتا ھوں،


Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: یاد رفتگاں
Previous Post

وہ آتے, دل بچھاتے ہم مگر اب چھوڑو کیا کرنا _امان ذخیروی

Next Post

۔۔۔ اور میں نے جاپان کی ٹھان لی| محمد اشفاق

محمد اظہر حفیظ

محمد اظہر حفیظ

Next Post
۔۔۔ اور میں نے جاپان کی ٹھان لی| محمد اشفاق

۔۔۔ اور میں نے جاپان کی ٹھان لی| محمد اشفاق

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions