حکومت پاکستان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ”نشان پاکستان“ دیا ہے سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی صدرمملکت نےحریت رہنماسید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازاان کا ایوارڈ پاکستان میں حریت راہنماﺅں نے وصول کیا. سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں بزرگ کشمیری رہنما 2004 میں حریت کانفرنس کے میرواعظ گروپ سے بھارتی قیادت سے مذاکرات کے معاملے پر الگ ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے نام سے الگ جماعت بنائی تھی.
جولائی 2016 میں جواں سال کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد حریت کانفرنس گیلانی اور میرواعظ گروپس سمیت یاسین ملک کی جے کے ایل ایف نے ”جوائنٹ ریززسٹنس لیڈرشپ‘’ کے نام سے اتحاد قائم کیا تھا اس اتحاد کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا تھا. اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا انہوں نے’ ’اقبال روح دین کا شناسا“ نامی کتاب بھی تحریر کی.
دریں اثنا ءیوم آزادی کے موقع حکومت پاکستان نے مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے. سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی24 شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت،27 کیلئے ستارہ امتیاز اور44 شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا.
نشانِ امتیاز حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقوی، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی شامل ہیں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز، علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم دینے کا اعلان کیا گیا. بشری انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے فاروق قیصر، نعیم بخاری اور مرحوم عبدالقادر کیلئے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے‘مشکلات کے باوجود جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواد قمر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ صفیہ شہید، خیبر پختونخوا سے ہی تعلق رکھنے والے حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ خان داوڑ شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مہر محمد یاسر منظور اور محمد نوید صادق، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شفقت اللہ ملک، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال پاشا شہید اور پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی، ڈاکٹر محمد آصف شہید، سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقات اللہ شہید، ڈاکٹر یونس چنا شہید، ڈاکٹر ولایت علی گوپنگ، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد جاوید شہید، ڈاکٹر منیر خان شہید، کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید، ملک اشدر شہید اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اخلاق شہید کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا.
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں عبدالحامد، راجہ شاہد نذر، عبد المجید تلوکار، ڈاکٹر ساجد بلوچ، نعیم اللہ ڈار، حیدر علی بھٹی، محمد سلیم، امین بہادر، فیضان منصور، محمد انیق، ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، مصور محمد عمران قریشی، صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی، کارٹونسٹ فاروق قیصر عرف انکل سرگم، اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری، کرکٹر عبدالقادر مرحوم، رتھ لوئس، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سبرینا کھیتری، احمد عرفان اسلم، عدنان اسدر علی اور پیر سید لخت حسنین شامل ہیں۔
کل 27 شخصیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا کرنے کا اعلان کیا گیا.
حکومت پاکستان نے 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا ہے جن میں روتھ وینی لیکردال، لیاقت علی، ،محمد فضیل، ڈاکٹر کرن اقبال، ڈاکٹر قرة العین، انعام الرحمان، منیر احمد، ڈاکٹر شکیل عباس روفی، عمر اصغر، محمد مظہر اقبال، ڈاکٹر عامر شہزاد، زاہد نور پراچی، سلیم اختر، خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل، نعمت اللہ عرف نعمت سرحدی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، گلوکار علی ظفر، نعت خوان اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ، آرٹسٹ دریان خان، ذوالفقار علی، ڈاکٹر عبد القدوس عارف (اے کیو عارف)، محمد باقر، شفیق فاروقی، محمد فہیم، سرمد صہبائی، قوال آصف علی خان سنتو، اندو مریم مِٹھا، محمد یوسف، مہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، عباسین یوسفزئی، شاعر تاج محمد جویو، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، فرحان محبوب، محمد عرفان، حیدر علی، مولانا طارق جمیل اور عبد المجید قریشی شامل ہیں.
پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت نے 6 شخصیات کے لیے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جن میں چین سے تعلق رکھنے والے یِنگ یانگ، چین سے ہی تعلق رکھنے والے لی فینگرون، لی منگ شان، ترکی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر سیلل سوئیڈان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر طارق شفیع اور برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے میاں فیصل راشد شامل ہیں.
حکومت پاکستان نے22 افراد کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد رفیق، فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سید شہزاد حسین، ہارون راشد خان، فخر الدین، میاں خان، محمد فہیم رضا خان، ملک واسد خان، مولوی گل داد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، داﺅد خان شہید، عالم زیب شہید، اللہ رکھا (مرحوم)، شکیلہ ناز شہید، غنچہ سرتاج شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند، شاہد علی شہید، میاں افتخار شہید، خدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں.
حکومت پاکستان نے55 شخصیات کو ان کی خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد سلیمان محسود، محمد جنید، محمد طاہر جاوید، ڈاکٹر نویدہ ناصر، ظفر اقبال بیگ، منظور حسین، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر فیصل شہزاد، ڈاکٹر سید شبر عباس رضوی، محمد اقبال قریشی، محمد رضوان الحق، محمد اجمل، ڈاکٹر علی کامران، ڈاکٹر ناصر ماجد مرزا، ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈاکٹر نعمان احمد، ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی، اداکارہ زیبا شہناز، اداکار عبدالماجد جہانگیر، جاوید منصور بابر، حبیب الرحمان پانیزئی، فیاض خان خوشگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان، حمیداللہ شاہ ہاشمی، ڈاکٹر یار محمد مغموم خٹک، شاہ مرزا، پروفیسر رحمت اللہ درد (مرحوم)، ڈاکٹر سید فیصل محمود، محمد الیاس ایوب، سید عامر محمود، زبیر علی، ڈاکٹر شہزاد اکبر، ڈاکٹر محمد فاروق یوگور، منظور احمد، ڈاکٹر ممتاز احمد خان، فیصل ایدھی، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، کیپٹن (ر) محمد الیاس، جاوید اقبال، زاہد لطیف ملک، فرید احمد خان شامل ہیں.
پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان نے امریکی شہری رچرڈ گیرے ہوروٹز کو ستارہ خدمت جبکہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت امت کو تمغہ قائد اعظم عطا کرنے کا اعلان کیا ہے.