• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home مخزن ادب

گرمی سے بھیگنا | حسن نصیر سندھو

سال کے بارہ مہینوں میں جولائی کی گرمی کا بھی وہی مقام ہے جو پاکستانی سسرال میں داماد کا ہوتا ہے

حسن نصیر سندھو by حسن نصیر سندھو
July 14, 2020
in مخزن ادب
0
گرمی سے بھیگنا | حسن نصیر سندھو
257
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

گرمیوں میں لکھنا ایسے ہی ہے، جیسے خود کا بھیگنا، صفحے کا بھیگنا اور جس جگہ بیٹھے ہیں اسکا بھی بھیگنا۔ کچھ لوگوں کو برسات میں بھیگنا پسند ہے اس لئے اس پر کافی لکھا، گایا اور فلمایا گیا ہے۔ پر ہم آپ کو پسینے میں بھیگنے کی عظمت بتائیں گے۔ سال کے بارہ مہینوں میں جولائی کی گرمی کا بھی وہی مقام ہے جو پاکستانی سسرال میں داماد کا ہوتا ہے۔ اسی لیے شاید بہادر سے بہادر انسان بھی جولائی میں باہر اور گھر میں بیوی کے سامنے آنے سے ڈرتا ہے۔ کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ ستارے رات کو ہی نہیں بلکہ بیوی کی باتوں سے اور دھوپ میں چکرانے سے بھی نظر آتے ہیں۔

جولائی میں گرمی کا یہ عالم ہوتا ہے، کہ کپڑے دھوتے ہی سوکھ جاتے ہیں اور پہنتے ہی گیلے ہو جاتے ہیں۔ نہا کر نکلیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ تولیے سے پانی خشک کر رہے ہیں یا پیسنہ۔ گرمیوں میں لطیفہ بھی طعنہ لگتا ہے اور ہر خطا گیا وار بھی نشانے پر لگتا ہے۔ اچھا خاصا صحت مند شخص بھی ہائی بلڈ پریشر کا مریض اور عقلمند انسان بھی حواس باختہ لگتا ہے۔ شادی شدہ آگ بگولہ اور کنوارے کو بھی اپنے محبوب سے وچھوڑا اچھا لگتا ہے۔ کچھ دل جلے کہتے ہوئے نظر آ رہے ہوتے ہیں،” تیری جدائی اور یہ جولائی دونوں مل کر جلا رہے ہیں” اور جو عاشق جولائی کو سیریس نہیں لیتے وہ پھر ڈاکٹروں کے مطابق سیریس مریض ہی قرار پاتے ہیں۔ اور پھر ایمرجنسی وارڈ میں یہی عاشق کہتا نظر آتا ہے، اتنے لوگ گرمی سے مر رہے ہیں، کیا تم مجھ پر نہیں مر سکتے؟

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

میرے ایک اسکالر دوست کے نزدیک گرمی کا بس ایک فائدہ ہے وہ یہ کہ اس میں بس سردی نہیں لگتی۔ اور اسی دوست نے ایک گرم دوپہر انکشاف کیا کہ باہر ہر طرف برف پڑی ہے، ہم نے چونک کے پوچھا کب، کہاں اور کیسے ؟ کہتے ہیں اگر یقین نہیں تو برف والی دوکان پر جاکر دیکھ لو۔ ایک دن موصوف کو شدید گرمی لگ رہی تھی تو کہتے آج اتنی شدید گرمی ہے کہ فریزر سے برف نکالی تو اسے بھی گرمی دانے نکلے ہوئے تھے۔

ADVERTISEMENT

وہ حضرات جو کہتے ہیں کہ جولائی کی گرمی اور دوسروں کے جلنے کی عادت ہمیں آگے نہیں بڑھنے دیتی ان کے لئے مشورہ ہے کہ اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو دل کھول کر مسکرائیں، اپنے دشمنوں کو تپائیں اور گرمی بھگائیں۔ اور جو سینہ چوڑا کرکے کہتے نظر آتے ہیں، مرد کو درد نہیں ہوتا لیکن مرد کو گرمی لگتی ہے، تو وہ گرمیوں میں ہمارے دماغ کا فالودہ نہ بنائیں بلکہ املی آلو بخارے کا کوئی چکر چلائیں۔ اور جو عشاق مزاج کہتے نظر آتے ہیں، محبت سے ڈر نہیں لگتا صاحب! گرمی سے لگتا ہے. تو وہ کسی ایسے پیر، آستانہ یا گدی نشینوں کے پاس جائیں اور رد گرمی کا تعویذ بنوا کر لائیں کیونکہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے، جہاں ان جھوٹے پیروں کے بقول سالن والی ہانڈی چاٹنے سے آپ کی شادی پر بھی بارش ہوتی ہے۔ آخر میں جولائی کا مزہ لینا ہو تو پھلوں کے بادشاہ آم کے ساتھ گھر میں ڈیری آئسکریم رکھیں اور زندگی کا مزہ لینا ہو تو گرمی میں بھی ہر وقت چائے کا تھرماس اپنے پاس رکھیں۔

Tags: حسن نصیر سندھوطنز و مزاحگرم موسم
Previous Post

احترام آدمیت کیا اور کیسے؟ | ڈاکٹر طاہر مسعود

Next Post

تکلمِ برہانی | عزیز ابن الحسن

حسن نصیر سندھو

حسن نصیر سندھو

حسن نصیر سندھو یونیورسٹی آف گجرات سے ایم فل کرنے کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ سماجی مسائل کو اچھوتے انداز میں اپنی تحریروں میں بیان کرنا ان کا خاصا ہے۔

Next Post
تکلمِ برہانی | عزیز ابن الحسن

تکلمِ برہانی | عزیز ابن الحسن

محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

امجد اسلام امجد
فاروق عادل کے خاکے

امجد اسلام امجد کا ورثہ

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions