• مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں تصویر وطن

عمران خان حکومت نے ملک کو ایک نئے تصادم کی راہ پر ڈال دیا

معیشت تباہ ہو چکی۔ اب ہم تصادم کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ عمران خان نے ملک کو جس مقام پر پہنچا دیا ہے، اس سے واپسی کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
January 3, 2022
in تصویر وطن
0
Featured Video Play Icon
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

عوامی مایوسی اپنی انتہا کو پہنچ چکی۔ اب یہ ملک تصادم کے دہانے پر ہے۔ یہ ہے عمران خان کی نئی حکمت عملی۔ یہ اندازہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ایک بیان سے ہوتا ہے۔ اس بیان میں انھوں نے دو باتیں کہی ہیں۔

ان کی پہلی بات کا تعلق مہنگائی سے ہے۔ زیادہ مہنگائی کے لیے کمر توڑ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ موجودہ مہنگائی کے لیے یہ اصطلاح ناکافی ہے۔ اس مہنگائی نے صرف کمر نہیں توڑی بلکہ زندہ اور جیتے جاگتے انسانوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اب یہ معاملہ اس سے آگے بڑھا ہے۔ بھوگ اس ملک میں ننگا ناچ ناچ رہی ہے۔ ایسا بے رحم ناچ یہ جس میں پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے لوگ عصمت فروشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ فواد چودھری نے اسی مہنگائی کے بارے میں بات کی ہے۔ انھوں نے قوم کو بتایا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بھارت سے کم ہے۔

عمران خان کی تازہ پالیسی کے بارے میں یہ بھی دیکھئے:

یہ بیان اپنے اندر دو پہلو رکھتا ہے۔ ایک پہلو یہ ہے کہ حکومت کے ایک ترجمان نے مہنگائی کو موضوع بنایا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت یہ جانتی ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وزیر موصوف اس کاذکر نہ کرتے۔ اس ذکر کے ساتھ انھوں نے ایک ستم ظریفی بھی کی ہے۔ یہ کہا کہ پاکستان سے زیادہ بھارت میں مہنگائی ہے۔ اس خبر میں تشویش کا ایک پہلو بھی پوشیدہ ہے۔ یعنی ابھی مزید مہنگائی کا انتظار کرنا چاہیے۔

دوسری بات انھوں نے یہ کہی ہے کہ ان کی حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جا رہی ہے۔ کیوں؟ اس لیے کہ نوازشریف کے بارے میں انھوں نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔ اب حکومت چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کے خیال میں یہ کارروائی اس لیے ضروری ہے تاکہ نواز شریف کو واپس لایا جاسکے۔

ایسا کہتے ہوئے وہ بھول گئے کہ چند روز قبل خود انھوں نے ہی کہا تھا کہ حکومت میاں صاحب کو خود لائے گی۔ یہ کام مجرموں کے تبادلے کے ذریعے کیاجائے گا۔ یہ معاہدہ اب تیار ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ مجرموں کے تبادلے کے ذریعے انھیں لانا چاہتے ہیں تو پھر عدالت کا طویل اور پیچیدہ طریقہ کیوں اختیار کیا جا رہا ہے؟

یہ بھی پڑھئے:

نواز شریف کو شرکت اقتدار کی پیشکش

ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

سونیا فاؤنڈیشن: ایک ایسی خواہش جو موت کے بعد پوری ہوئی

آہ! عمر گل عسکر

اسی طرح اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں گندم کی چوری کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے

یہ سوال اپنی جگہ لیکن مقصد کسی کی واپسی نہیں۔ مقصد کچھ اور ہے۔ مقصد یہ ہے کہ تصادم کی ایسی فضا برقرار رکھی جائے کہ عوام کی توجہ اصل مسائل کی طرف جائے ہی نہ۔ ایساطرز عمل نالائق اور غیر ذمہ دار حکومتیں اختیار کرتی ہیں۔

عمران خان اور ان کی حکومت بھی اسی راہ پر گامزن ہے لیکن نہیں جانتی کہ اس طرز حکومت کے چند خوفناک نقصانات ہوتے ہیں۔ عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ معیشت تباہ ہو جاتی ہے۔ ملک مایوسی کے نتیجے میں تصادم کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔
ملک میں مایوسی انتہا کو پہنچ چکی۔ معیشت تباہ ہو چکی۔ اب ہم تصادم کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ تصادم ایک ایسی بری بلا ہے جو جمے جمائے معاشروں کو تباہ کر دیتی ہے۔ عمران خان نے ملک کو جس مقام پر پہنچا دیا ہے، اس سے واپسی کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔

Previous Post

سونیا فاؤنڈیشن: ایک ایسی خواہش جو موت کے بعد پوری ہوئی

Next Post

دھند موسم کی اور ذہنوں کی

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
Featured Video Play Icon

دھند موسم کی اور ذہنوں کی

محشر خیال

کیا یہ کانٹے نواز شریف کی راہ کے ہیں؟
محشر خیال

کیا یہ کانٹے نواز شریف کی راہ کے ہیں؟

نواز شریف بھٹو پر کیسے بھاری ہیں؟
محشر خیال

نواز شریف بھٹو پر کیسے بھاری ہیں؟

جناب سہیل وڑائچ کی مہا بھارت اور سینیٹر عرفان صدیقی
محشر خیال

جناب سہیل وڑائچ کی مہا بھارت اور سینیٹر عرفان صدیقی

انتخابی منشور محض کاغذ کا ٹکڑا ہے یا آئینی دستاویز؟
محشر خیال

انتخابی منشور محض کاغذ کا ٹکڑا ہے یا آئینی دستاویز؟

تبادلہ خیال

پپو تنگ کیوں نہیں کرتا؟
تبادلہ خیال

پپو تنگ کیوں نہیں کرتا؟

یوم دفاع کیسے منائیں؟
تبادلہ خیال

یوم دفاع منانے کے چھ طریقے

شہباز شریف اور پھوٹی کوڑی ،دمڑی اور دھیلے کی سیاست
تبادلہ خیال

شہباز شریف اور پھوٹی کوڑی ،دمڑی اور دھیلے کی سیاست

کراچی، مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم، ایک سے بھلے دو
تبادلہ خیال

کراچی، مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم، ایک سے بھلے دو

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • ٹیکنالوجی
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions