• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

    ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ | دعا وقار احمد صدیقی 

Dua Waqar by Dua Waqar
July 24, 2020
in تبادلہ خیال
0
    ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ | دعا وقار احمد صدیقی 
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

آج کی نوجوان نسل کسی بھی ملک و قوم کا ایک بڑا اثاثہ ہے قوم کی بہتر کارکردگی کے لیے نوجوان نسل کا سہارا لیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ معاشرے کی نوجوان نسل قوم کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا کردار بخوبی ادا کر سکتی ہے۔ لیکن ہمارے نوجوانوں نے اپنی ایک الگ دنیا بسا رکھی ہے یہ وہ دنیا ہے جس کو مختلف کرداروں کی اداکاری اور موسیقی سے سجایا گیا ہے۔ یہ ٹک ٹاک کی دنیا ہے جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنا عادی بنالیا ہے۔ سوشل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پانچ سو ملین افراد ٹک ٹاک یوزرز بن چکے ہیں۔ٹک ٹاک کی محفلیں شہر شہر جم رہی ہیں اور یقین نہ کرنے والی بات تو یہ ہے کہ  آج کی نوجوان نسل کو تاریخ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اسلامی تعلیمات سے تو نوجوان نسل پےدرپے دور ہیں۔نوجوانوں نے اپنا پسندیدہ مشغلہ ٹک ٹاک کی ویڈیوز دیکھنا ، بنانا اور آپنا قیمتی وقت اس میں ضائع کر لینا بنا لیا ہے۔

 ٹک ٹاک آج کے دور کی ایک ایسی ایپ ہے  جس نے شیئرز اور لائکس حاصل کرنے کی دوڑ میں نوجوان نسل کو لگا رکھا ہے۔ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والے کا محض صرف یہی مقصد ہوتا ہے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لائکس ملیں اور اس کی ویڈیو زیادہ سے زیادہ شیئر کی جائے۔ چاہے اب اس دوڑ میں لڑکا لڑکی کو جتنی الٹی سیدھی حرکتوں کے جوہر  دکھانے پڑے ، وہ موسیقی کے  نشے کو اپناتے ہوئے اپنی ویڈیو تیار کرنے میں لگا رہتا ہے۔  تین سے چار منٹ کی ویڈیو یا چار سے چھ منٹ کی ویڈیو کو ہمارے نوجوان اداکاری کرکے اور موسیقی کے رقص سے بھر کے تیار کرتے ہیں اور اس کو تفریحی پیغام بناکر آگے وائرل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ البتہ ہماری نوجوان نسل اس بات سے لاتعلقی اور بے علمی اختیار کر لینا چاہتی ہے کہ یہ ویڈیوز بے حیائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔ جن ویڈیوز میں لڑکا لڑکی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پیار محبت اور اظہارِ دل لگی کررہے ہیں وہ محض بےحیائی کو دعوت دینے اور اس کو عام کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ٹک ٹاک کی مجموعی طور پر بے شمار ویڈیوز ایسی ہیں جس میں مسلم معاشرے کی لڑکیاں بے تحاشہ بناؤ سنگھار کرکے مختلف عنوانات پہ ویڈیوز بناتی ہیں۔شاید وہ قرآن مجید کی اس آیت سے انجان ہے۔

       “ارشاد باری تعالی ھے کہ اپنے گھروں میں قرار کی ساتھ رہو  غیر مردوں کو بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو، جیسا کہ پہلے جاھلیت میں دکھایا جاتا تھا۔”     (سورت احزاب  )

     ٹک ٹوک کی ویڈیوز نے بڑوں کا ادب و لحاظ ، بزرگوں کا احترام ختم کردیا ہے۔اس بے لگام تفریح نے انتہا کی بے حسی کو جم دیا ہے۔ نوجوانوں کو پڑھائی سے دلچسپی ہٹا کر ان ویڈیوز کے ذریعے پیسہ کمانے میں لگا دیا ہے۔ یوں لگتاہے کہ سٹیج ڈراموں  کی گھٹیا ترین جگتوں کو دوہرایا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک ایک ایسی ایپ ہے جس میں لائیو کی سہولت بھی موجود ہے لہذا رات بھر محفل سجانے کے چکر میں رومانوی فحش گفتگو  کا سہارا لیا جاتا ہے۔

    (حدیث)۔ “میری امت کے کچھ  لوگ شراب پیئں گے مگر اس کا نام بدل کر ، ان کی مجلسی راگ باجو اور گانے والی  عورتوں سے گرم  ھوگی ۔  اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے گا  اور ان میں بعض کو بندر  اورخنزیر بنا دے گا۔”(ابو داود،ابن ماجہ ، مسند ابن حیان).

 مسلم معاشرے میں رہنے والے  نوجوانوں کو ٹک ٹاک اسٹارز کے بارے میں خوب معلومات ہوتی ہے لیکن ہمارے صحابہ کرام  ، علماء کرام  کے بارے میں کوئی معلومات اور ان کے بارے میں جاننے کی کوئ دلچسپی نہیں ہوتی۔حد تو یہ ہے کہ عبادتوں کی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی جاتی ہیں۔ ہر چیز سے انجان ہو کر مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک پہ ہیٹ ہو جائے اور جو لوگ ٹک ٹاک پہ ہٹ ہو جاتے ہیں ان کے لیے بڑی بڑی کمپنیز  ایک پروگرام منعقد کرتی ہیں پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے پہلے ٹکٹس بک کیے جاتے ہیں ۔رمضان کے بابرکت مہینے میں بہت سے سرگرمیاں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں کی جا رہی تھیں لیکن ایک نجی چینل کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹارز کے لیے ایک پروگرام رکھا گیا ۔ جس کو انٹرٹینمنٹ کے طور پر نشر کیا گیا۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

 ہماری نوجوان نسل میں ٹک ٹاک کی وجہ سے بگاڑ بڑھتا جا رہا ہے اور وہ اس وقتی انٹرٹینمنٹ میں اپنا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں جو ان کے مستقبل کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز نوجوان نسل انٹرٹینمنٹ کے طور پر بنا رہے ہیں وہ ان کی دنیا و آخرت دونوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک  میں ہر دوسری ویڈیو میں گانا لازمی لگا ہوتا ہے جب کہ اسلام میں  گانا سننا حرام ہے۔موسیقی بد روح کی غذا ھے۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

 “موسیقی دل میں نفاق (منافقت) اس طرح پیدا کرتا ہے جیسے پانی   کھیت کو پیدا کرتا ہے “۔  (السنن الکبری للبیہقی 21537)

   “حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے  فرمایا کہ:  میری امت میں کچھ لوگ پیدا ہوں گے جو زنا اور شراب اور آلات  موسیقی کو حلال قرار دیں گے۔”  (صحیح بخاری)

اگر نوجوان نسل کو اس کے استعمال سے روکا نہ گیا تو ہمارا معاشرہ ایک بہت بڑے بگاڑ کی طرف بڑھتا چلا جائے گا جو ہمارے معاشرے کی ترقی کے لیے رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

 

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: ٹک ٹاکسوشل میڈیا
Previous Post

سمندر پاکستانی، مسائل کے حل کے لیے امارات سے رابطے

Next Post

ڈاکٹروں سے عوام بے زار کیوں؟ | شاذیہ فرقان

Dua Waqar

Dua Waqar

Next Post
ڈاکٹروں سے عوام بے زار کیوں؟ | شاذیہ فرقان

ڈاکٹروں سے عوام بے زار کیوں؟ | شاذیہ فرقان

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions