• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home مخزن ادب

اس کی توہین کی سزا موت تھی لیکن سچ پھر بھی کہا گیا

بے پناہ شادیوں کے شوقین ہنری ہشتم کے ظلم و جبر کے باوجود لکھنے والوں نے آزادی اظہار کے کیسے کیسے طریقے نکالے، سولہویں صدی میں انگریزی ادب کے اس عظیم شاہکار "دجال بنام ہنری ہشتم" میں دیکھئے جسے ڈاکٹر عابد مسعود نے کھوج نکالا ہے

ڈاکٹر عابد مسعود by ڈاکٹر عابد مسعود
November 19, 2020
in مخزن ادب
0
اس کی توہین کی سزا موت تھی لیکن سچ پھر بھی کہا گیا
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

دجال نے 1540 میں برطانوی بادشاہ ہنری ہشتم کو ایک خط تحریر کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف ایک برطانوی پروفیسر نے حال ہی میں کیا ہے۔

برطانیہ کی جامعہ سسیکس کے  کو لندن کی برٹش لائبریری میں دوران تحقیق ایک ایسا خط ملا ہے جو دجال کی طرف سے سولہویں صدی کے انگریز بادشاہ ہنری ہشتم کو لکھا گیا ہے۔ ہنری ہشتم کی وجہ شہرت اس کی کئی شادیاں، برطانیہ کو پروٹنسٹنٹ عیسائیت کے تابع کرنا اور 1558 سے 1603ء تک برطانوی سلطنت پر سریر آرا ملکہ ایلزیبتھ کا والد ہونا ہے۔

یہ خط جو دراصل اپنے اندر گہرا طنز لیے ہوئے ہے یہ ثابت کرتا ہے کہ ہنری شادیوں کا اتنا شوقین ہے کہ اگر اسے دجال کی بیٹی کا رشتہ ملے تو وہ اس سے بھی شادی رچا لے گا۔ محقق کے مطابق یہ خط 1540ء میں تحریر کیا گیا جب کہ ہنری کی شادی این آف کلیو سے ٹوٹنے والی تھی۔ خط کے کاتب کا نام بالتزار ہے اور اسے شہنشاہ بغداد اور جہنم کا داروغہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں وہ ہنری کو  یہ پیشکش کرتا ہے کہ اگر وہ اس کی بیٹی سے شادی پر راضی ہو تو وہ اسے سونے کی اسی لاکھ اشرفیاں، مشرق میں ایک سلطنت اور وہ صلیب جس پر حضرت عیسیٰ کو مصلوب کیا گیا تھا اپنی بیٹی کے جہیز میں دے گا۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)
پروفیسر میتھیو ڈمک جنھوں نے ہنری ہشتم کے نام دجال کا خط دریافت کیا

یہ بات بھی مدنظر رہنی چاہئے کہ عیسائی اسطورہ میں بالتزار ان تین مشرقی بادشاہوں میں سے ایک ہے جو حضرت عیسیٰ کی پیدائش پر سونے، لوبان اور خوشبودار گوند کے تحائف لے کر بیت اللحم پہنچے تھے اور عیسائیت کی تاریخ ان کے حوالوں سے بھری ہوئی ہے۔

دجال کا تعلق بغداد سے ہونے کا مطلب یہ بھی ہے کہ سولہویں صدی کے اس عجیب وغریب خط کا مصنف بدی کے سرچشموں کا تعلق مشرق سے جوڑنا چاہتا ہے۔ بعینہ اس طرح جیسے المیہ حکیم فاسٹس میں کرسٹوفر مارلو شیطان کا ٹھکانہ عثمانی ترکوں کے دارالسلطنت استنبول کو ٹھہراتا ہے یا پھر جان ملٹن فردوس گم گشتہ میں شیطان اور سلطان کو گڈمڈ کر دیتا ہے۔

ہنری ہشتم عوام کی نظر میں اپنے امیج کے حوالے سے کافی حساس تھا اور اس کی توہین کی سزا موت تھی۔ اس کے باوجود اس خط کے مصنف نے ایک انوکھے طریقے سے ہنری کی شادیوں اور کیتھولک چرچ سے اس کی علیحدگی کا مذاق اڑایا ہے۔ دوسری طرف زیادہ قرین قیاس یہ بات ہے کہ شاید یہ خط کبھی ہنری تک نہ پہنچ پایا ہو اور خط کے کاتب کے محدود حلقے میں ہی پڑھا گیا ہو۔ بہرحال یہ خط اس بات کا ثبوت ہے کہ ہنری ہشتم کے رعب و دبدے کے باوجود لوگ اپنے جذبات کے اظہار کا راستہ نکال سکتے تھے۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آزادی اظہارحضرت عیسیٰدجالظلم و جبرعیسیٰ کی صلیبہنری ہشتم
Previous Post

پاکستانی ڈیڑھ فٹئے کیوں ہیں؟ براک اوباما نے بتادیا

Next Post

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، اصل چالاکی کیا ہوئی؟

ڈاکٹر عابد مسعود

ڈاکٹر عابد مسعود

Next Post
کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، اصل چالاکی کیا ہوئی؟

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، اصل چالاکی کیا ہوئی؟

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions