آج اردو شاعری کی خاتون اول محترمہ ادا جعفری کی سال گرہ ہے. بائیس اگست انیس سو چوبیس کو بدایوں میں پیدا ہونے والی ادا جعفری اختر شیرانی اور اثر لکھنوی کی شاگرد تھیں اور ان کا شماراردو کی اہم شاعرات میں کیا جاتا تھا ، ادا جعفری نے خیالوں کو حسین رنگ عطا کیے۔ ان کے انتقال سے اردو کی بہترین شاعری کا ایک باب بند ہوگیا ۔
ادا جعفری کے شعری مجموعوں میں، میں سازڈھونڈتی رہی ، شہردرد، غزالاں تم تو واقف ہو اور سازسخن بہانہ ہے اور کلیات موسم موسم شامل ہیں ۔ ادا جعفری کی خود نوشت جو رہی سو بے خبری رہی کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔
ادا جعفری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے انھیں تمغہ امتیاز اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا،
ادا جعفری بارہ مارچ دوہزار پندرہ کو کراچی میں انتقال کرگئیں