آج نامور سارنگی نواز استاد بلند اقبال کی برسی منائی جارہی ہے ۔استاد بلند اقبال کلاسیکی موسیقی کے دہلی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور معروف سارنگی نواز استاد بندو خان کے فرزند اور استاد امراو بندو خان کے چھوٹے بھائی تھے۔ استاد بلند اقبال 1930ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے والد کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئے تھے ۔
انہوں نے بانسری نواز لال محمد کے ساتھ لال محمد اقبال کے نام سے تقریبا‘‘ پینتیس فلموں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔جن میں بارہ بجے، مسٹر ایکس، چھوٹی بہن ،جاگ اٹھا انسان، آزادی یا موت، دوسری ماں ، منزل دور نہیں ، لاڈلا، نصیب اپنا اپنا، جیمز بانڈ 007 ،جانور، پازیب، جہاں برف گرتی ہے، نادان، دھماکا، پتھر کے صنم، گھروندا ، ہنستے آنسو اور سیاست کے نام سر فہرست ہیں ۔
استاد بلند اقبال نے 25 جولائی 2013ء کو کراچی میں وفات پائی اور کراچی ہی میں آسودہ خاک ہوئے