عقیل عباس جعفری
پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد یکم جنوری 1928ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی گیند کروانے اور پہلی وکٹ حاصل کرنے کا تاریخی اعزاز حاصل تھا۔ 16 اکتوبر 1952ء کو دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ گرائونڈ میں کھیلے گئے پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے پہلی گیند ایم ایچ مینکڈ کو کروائی تھی اور اسی اننگز میں 19 کے اسکور پر پنکج رائے کو آؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ خان محمد میڈیم فاسٹ بائولر تھے۔ انہوں نے 1952ء سے 1958ء کے دوران 13 ٹیسٹ میچ کھیلے اور54 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین بائولنگ 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے ایک ہی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز چار مرتبہ حاصل کیا تھا۔ ٭4جولائی 2009ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر خان محمد لندن میں وفات پاگئے