• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home کتاب اور صاحب کتاب

شام کی سیر

پارک کے پودے مرجھائے ہوئے ہیں، وہ جوبن نظر نہیں آتا جو سال چھ مہینے پہلے تھا،یوں سمجھیے پارک اور ملک کے حالات ایک جیسے ہی چل رہے ہیں

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
July 4, 2020
in کتاب اور صاحب کتاب
0
شام کی سیر
190
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

                    افضل عاجز

کل احتیاطی تدابیر کے ساتھ پارک کا چکر لگانے نکل پڑا۔ یہ کوئی مغرب کے بعد کا وقت ہوگا مگر سفید سفید سی روشنی ابھی چمک رہی تھی پسینے سے کپڑے بھیگے ہوئے تھے میں تین کپڑے پہن کے واک پہ جاتا ہوں یعنی پاجامہ شرٹ اور سرپہ ٹوپی گو کہ ان دنوں واک کا لطف بنیان اور کچھے میں ہی آتا ہے مگر پارک میں فیملیاں بھی آئی ہوئی ہوتیں ہیں تو اچھا نہیں لگتا مگر کبھی کبھی کوئی نوجوان کچھے اور بنیان میں بھی آ دھمکتا ہے تو پھر اس کی ایسی ہوتی ہے جیسی ملک کے حالات کی وجہ سے عمران خان کی ہورہی ہے مگر کبھی کبھی آیا یہ نوجوان اپنے آدھے ننگے جسم کے حوالے سے وہ وہ جواز پیش کرتا ہے کہ اس پر غصہ آنے کے بجائے الٹا ترس آنا شروع ہوجاتا ہے کئی جذباتی قسم کے بزرگ تو جیب سے سو دوسو نکال کے اس کی ہتھیلی پر رکھتے ہوئے کہتے ہیں لو بیٹا رکھ لو تمہارا کوئی قصور نہیں ملک کے حالات ہی ایسے ہیں لوگ تو لوگ خود حکومت بھی الف ننگی ہوچکی ہے۔

پارک کے پودے ابھی تک مرجھائے ہوئے ہیں اور وہ جوبن نظر نہیں آتا جو سال چھ مہینے پہلے نظر آتا تھا۔ یوں سمجھیے پارک اور ملک کے حالات ایک جیسے ہی چل رہے ہیں۔ اگر ملک کا بیڑا غرق نظر آتا ہے تو بیڑا پارک کا بھی غرق.ہی نظر آتا ہے البتہ. جہازوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ پہلے تو یہ پارک کے ایک کونے میں مجلس لگائے بیٹھے ہوتے تھے۔ ادھر ادھر کے پارکوں سے بھی جہاز آتے جاتے رہتے تھے مگر اب ویرانی سی ویرانی ہے میرا خیال ہے کہ اصلی پائلٹوں کی طرح ان کے بھی لائیسنس جعلی نکل آئے ہیں پائلٹوں کو وفاقی وزیر بھلا سا نام ہے ان کا نام  ہے،میں دانستہ لکھنے سے گریز کر رہا ہوں کیونکہ انہوں نے پائلٹوں
کے حوالے سے جو انکشاف کیا ہے جعلی لایننسوں کا اور پھر اس کے بعد دنیا بھر میں پی آئی اے کے بارے میں جو ردعمل آیا ہے اور ہماری ہوابازی کی صنعت کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے بعد تو جہاں بھی ان کا نام آتا ہے، لوک بلغم بھرا تھوک پھینک دیتے ہیں سو خطرہ ہے کہ یہاں ان کا نام لکھا تو ساری پوست بلغم سے بھر جائے گی اور اخ تھو اخ تھو کے نعرے لگنے شروع ہو جائیں گے۔

اچھی بات یہ ہے کہ لوگ اب کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ پارک میں اپنے اپنے حساب سے
ہر ایک نے منہ لپیٹا ہوا ہوتا ہے خواتین نے تو ڈبل منہ لپیٹا ہوا ہوتا ہے یعنی دوپٹے سے نقاب اور پھر اس اس کے اوپر ماسک زیادہ تر گفتگو آنکھوں ہی آنکھوں میں ہوتی ہے۔
ہمیں آنکھوں کی زبان نہیں آتی سو سمجھ نہیں آتی کہ
لوگ ایک دوسرے کو لبھانے والی نظر سے دیکھ رہے ہیں یا
پھنسانے والی نظر سے مگر جب کوئی اچانک الٹے چکر لگانے
شروع کردے تو پھر سمجھ آجاتی ہے، انہوں نے کسی کو پھنسانے کی نظر سے دیکھا ہوگا جوابا اس نے غرانے کی نظر سے دیکھا تو یہ الٹے چکر پہ آ گئے

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

ہوتا رہتا ہے یہ دنیا ابھی نیک لوگوں سے خالی نہیں ہوئی
عمر کی قید سے ماوراء اکثر لوگ نظر بازی کا فیض بانٹنتے رہتے ہیں اور پھر جواباً فیض پاتے بھی ہیں ایسے لوگوں کا نام پارک میں.. فیض یافتہ. پڑ جاتا ہے شکر ہے ہمارا نام ابھی تک افضل عاجز ہی چل رہا ہے

ADVERTISEMENT

پارک سے واپسی پر میں الٹے ہاتھ ہوگیا یہ دیکھنے کے لیے پارک کے ساتھ بچوں کے سکول کے سامنے گندگی کے ڈھیر کی کیا صورتحال ہے مزید کتنی ترقی ہوئی ہے کیا منہ پر کپڑا ڈالے گزرا جاسکتا ہے یا معاملہ آگے بڑھ چکا ہے؟
مگر یہ دیکھ کے مجھے خوشی ہوئی کہ سکول کے سامنے سے گندگی کے ڈھیر کو اٹھا لیا گیا ہے۔ دیواروں کو سفیدی پھیر کے چمکا دیا گیا۔ ہر دیوار پر خوبصورت اقوال زریں لکھ دیے گئے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پودے بھی لگا دیے گیے ہیں۔ایک دیوار پر موٹا سا لکھ دیا گیا ہے۔ یہاں کسی نے گندگی پھیلانے کی کوشش کی تو پھر یہ منظر دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ گزشتہ روز ہی میں نے اس حوالے سے ایک پوسٹ لکھی تھی ممکن ہے اس پوسٹ کو شرف قبولیت بخشا گیا ہو چلو جس وجہ سے بھی گندگی اٹھا کے ماحول کو خوبصورت بنا دیا گیا جس نے بھی بنایا یا بنوایا ہے۔

اللہ اس کا بھلا کرے.

Tags: شام کی سیرطنز و مزاح
Previous Post

ملک کے معروف فاسٹ بالر محمد خان کا یوم وفات

Next Post

آپ کی ہدایت

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
آپ کی ہدایت

آپ کی ہدایت

محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیان
محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیاں

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions