تلخیص پارہ 27
زیِر بحث خاص مضامین
* سابقہ قوموں کا تذکرہ
*. جِںّ و اِنس کا مقصدِ تخلیق صرف بندگی
*. اہلِ جنت کی خوبصورت زندگی کا احوال
* کفار کی کٹ حجتیوں کا تذکرہ
* پیغمبر کو صبر ، حمد اور تسبیح کس حکم
* قرآن کا چیلنج
* سدرة ٰالمنتہیٰ کا مشاہدہ
* واقعہ شق القمر
*. قصہء قومِ عاد و ثمود
*. اللہ نے ہر چیز ایک تقدیر سے پیدا کی۔
* مشرق و مغرب سب کا مالک و پروردگار فقط اللہ۔
* رسالتِ محمدیؐ پر ایمان لانے کا اجر۔۔۔۔ رحمت کا دوہرا حصہ
_________
عمومی احکامات و مسائل
1. آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا اور ہم اس کی قدرت رکھتےہیں ۔
2 . میں نے جن اور انسانوں کو صرف بندگی کے لیے پیدا کیا ہے
3 . متقی لوگ وہاں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے لطف لے رہے ہوں گے
4 . کیا یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے قرآن خود گھڑ لیا ہے اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے۔ اگر یہ اپنے اس قول میں سچے ہیں تو اسی شان کا ایک کلام بنا لائیں ۔
5 . کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ۔عالمِ بالا کی سن گن لیتے ہیں ۔ ان میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی دلیل ۔
6 . یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے بھی دیکھ لیں تو کہیں گے یہ بادل ہیں ۔ جو امڈے چلے آ رہے ہیں ۔
7 . اے نبیؐ اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو۔تم ہماری نگاہ میں ہو۔ تم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو۔
8 . اور ایک مرتبہ پھر اُس نے سدرة المنتھیٰ کے پاس اُس کو اترتے دیکھا ۔ جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے۔
9 . پس اے نبیؐ جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھرتا ہے اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ۔ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو۔
10 . جب اس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم ابھی اپنی ماوں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے ۔ پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو ۔ہ
وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے ؟
11 . یہ ایک تنبیہہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے ۔ آنے والی قریب آ لگی ہے ۔ اللہ کے کوئی اسے ہٹانے والا نہیں ۔
12 . قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا ۔ مگر ان کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں ، منہ موڑ جاتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے۔
13 . عاد نے جھٹلایا تو دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میرک تنبیہات۔
14 . ثمود نے تنبیہات کو جھٹلایا۔ اور کہنے لگے ایک اکیلا آدمی جو ہم میں سے ہے کیس ہم اس کے پیچھے چلیں ۔ اور اس کا اتباع قبول کر لیں ۔
15. ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیئے آسان ذریعہ بنا دیا ہے اب ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
16 . اور آلِ فرعون پاس بھی تنبیہات آئی تھیں مگر انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا۔
17 . ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے۔ اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے۔ پلک جھپکاتے وہ عمل میں آ جاتا ہے۔
18 . سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں ۔ آسمان کو اس نے بلند کیا اور میزان قایم کر دی۔
19 . دونوں مشرق اور دونوں مغرب سب کا مالک و پرورگار وہی ہے ۔ پس اے جن و انس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے ؟
20 . مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیئے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاوں پکڑ پکڑ کر گھسٹا جائے گا۔ ۔
21 . نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا پھر اے جنّ و انس اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے۔
22 . کبھی تم نے سوچا جو بیج تم اگاتے ہو ان سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا ان کے اگانے والے۔ہم ہیں ؟
23 . کبھی تم نےآنکھیں کھول کر دیکھا یہ پانی جو تم پیتے ہو اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں ؟
24 . ایمان لاو اللہ اور اس کے رسول پر اورخرچ کرو ان چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنایا۔
25. کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے۔ اور اس کے لیئے بہترین اجر ہے۔