تلخیص پارہ 26
زیرِ بحث خاص مضامین
* شرک کی تردید و مذمت
* رسولؐ وحئِ الہیٰ کا پابند
*. والدین کے ساتھ نیک سلوک کا حکم ۔
* متکبّر کے لیئے ذِلّت کا عذاب
* جِنوں کا قبولِ اسلام
* صلح حدیبیہ ۔۔ فتحِ مبین
* آدابِ مجلسِ نبویؐ
* احترامِ باہمی۔۔۔۔۔معاشرتی آداب
*. غیبت مردہ بھائی کے گوشت کھانے کے مترداف
* اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کاحکم
* اللہ رگِ گردن سے بھی زیادہ قریب ہے۔
* اللہ نے زمین آسمان اور چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔
_________
__عمومی احکامت و مسائل 1 . اے نبیؐ ان سے کہو کبھی تم نے آنکھیں کھول کر بھی دیکھا ہے ۔کہ وہ ہستیاں کیا ہیں ۔جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ۔
2 . جب تمام انسان جمع کیئے جائیں گےاس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے۔
3 . ان سے کہو میں کوئی نرالا رسولؐ تو نہیں ہوں میں نہیں جانتا کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے۔
4 . ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے اُس کی ماں نے مشقت اٹھا کر اُسے پیٹ میں رکھا ۔اور مشقت اٹھا کر ہی اسے جنا۔اس کے حمل اور دودھ چھڑانے میں تیس مہنے لگ گئیے۔
5 . تم اپنے حصے کی نعمتیں دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے۔ ان کا لطف اٙٹھا لیا اب جو تکبر تم نے زمیں میں بغیر کسی حق کے کرتے رہے اور جو نا فرمانیاں تم نے کیں ان کی پاداش میں آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا۔
6 . جب ہم جِنّوں کے ایک گروہ کو تمہاری لے آے تھے تاکہ قرآن سنیں ۔جب وہ اس جگہ پہنچے تو انہواں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاو ۔پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹے۔
انہوں نے کہا ہماری قوم کے لوگو ! اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کر لو۔
7 . پس اے نبیؐ، صبر کرو جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا۔ اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو۔
8 . جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور اللہ کے راستے سے روکا اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا۔ ۔
9 . جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں گے اللہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہ کرے گا۔
10 . پس اے نبیؐ ، خوب جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور معافی مانگو اپنے قصور کے لیئے بھی اور مومن مردوں عورتوں کے لیئے بھی۔
11 . کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ سمجھے بیٹھے ہیں ۔ کہ اللہ ان کے کھوٹ ظاہر نہیں کرے گا ۔
12 . اے لوگو جو ایمان لائے تم اللہ کی اور اس کے رسولؐ۔کی اطاعت کرو۔ اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔
13. اے نبیؐ ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی ۔ تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے اوف تم۔پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے ۔اور تمہیں سیدھا راستہ دکھائے۔
14 . جو کوئی اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی ۔اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ دردناک عذاب دے گا
15 . وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا۔ تاکہ اس کو پوری جنسِ دین پر غالب کر دے۔ اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے ۔ محمد اللہ کے رسولؐ ہیں ۔
16 . اے لوگو، جو ایمان لائے یو اپنی آواز کو نبیؐ کی آواز سے بلند نہ کرو ۔ اور نہ نبیؐ کے ساتھ اونچی آواز کے ساتھ بات کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو ۔ کہیں ایسا نہ تمہارا کیا کرایا سب غارت ہو جائے۔ اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔
17 . اے لوگو جو ایمان لائے ۔ نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں ہو سکتا وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں ۔
18 . اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے ۔کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟
19 ..ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو جانتے ہیں ہم اس کی رگِ گردن سے بھی ذیادہ اس سے قریب ہیں ۔
20 . ہم نے زمیں اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزیں چھ دنوں میں پیدا کیا ہے اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی۔