*جنت ایک رمضان کے بعد دوسرے رمضان کی آمد تک مسلسل سجائی جاتی ہے *
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “”جنت رمضان کے لیے سال کے آغاز سے آنے والے سال تک یعنی ایک رمضان کے خاتمے سے اگلے رمضان کی آمد تک سجائی جاتی ہے ۔جب رمضان کا پہلا دن آتا ہے تو عرش کے نیچے ایک ہوا چلتی ہے جو جنت کے پتوں سے گزرتی ہوئی آہو چشم حوروں کے اوپر پہنچتی ہے ۔ اس ہوا کو پا کر حوریں کہتی ہیں کہ اے ھمارے رب ہمیں اپنے نیکوکار بندوں میں سے ایسے شوہر عطا کرے جن سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور جن کی آنکھیں ہم سے ٹھنڈی ہوں ۔
( رواہ بیہقی فی شعب الایمان)
اس ارشاد کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل ایمان کو یہ بتایا ہے کے اگر تم رمضان کا زمانہ اللہ تعالی کی پوری پوری فرمانبرداری کے جذبے سے اور گہرے تعلق کے ساتھ روزے رکھنے اور دوسری نیکیاں کرنے میں گزارو تو یہ کچھ نعمتیں جنت میں تمہارا انتظار کر رہی ہے ۔
روزے کی غیر معمولی فضیلت اور بے پناہ اجر و انعامات کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ھے کہ روزہ دار نے اللہ کی رضا کے لئے اپنی شہوات نفس اور کھانے پینے کی بہت سی ضرورتوں کو چھوڑ دیا اس لیے اللہ بطور نعمت روزہ دار کو اپنی بے پایاں نعمتوں سے نوازے گا ۔