زیرِ بحث خاص مضامین
* بدوی عربوں کے کفر و نفاق کا تذکرہ
* ایمان لانے میں سبقت لینے والے
* مسجدِ ضرار ۔۔۔مرکزِ نفاق
* مال و جان کے بدلے جنت کا سودا
*اللہ ان سے راضی وہ اللہ سے راضی .
*حضورؐ کو مومنوں کے لیئے دعائے رحمت کرنے کا حکم۔
* قرآن دلوں کے روگ کیے لیئے کتابِ شفا
عمومی احکامات و مسائل
1. یہ بدوی عرب کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں ۔
2. وہ مہاجر و انصار جنہوں نے سب سے پہلے دعوتِ ایمان پر لبّیک کہنے میں سبقت کی۔ نیز وہ جو بعد میں راست بازی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ھوئے۔
3. تمھارے گرد و پیش میں جو بدوی رہتے ہیں ان میں سے بہت سے منافق ہیں۔ اس طرح مدینہ کے باشندوں میں بھی منافق موجود ہیں ۔
4. اور ان کے حق میں دعائے رحمت کرو۔ کیونکہ تمھاری دعا ان کے لیئے وجہ تسکین ھو گی۔
5. کچھ اور لوگ جنہوں نے ایک مسجد بنائی اس غرض کے کہ ( اہل حق) کو نقصان پہنچائیں ۔ اور کفر کریں۔
6. حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں سے ان کے نفس اور مال جنت کے بدلے خرید لیئے۔
7 ۔ نبی کو اور ان لوگوں کو زیب نہیں دیتا کہ مشرکوں کے لیئے مغفرت کی دعا کریں ۔چاھے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ھوں ۔
8 .اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ ھدایت دینے کے بعد گمراہی میں مبتلا کرے۔
9. اے لوگوں جو ایمان لائے ھو اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو۔
10. اے لوگو جو ایمان لائے جنگ کرو ان منکرینِ حق سے جو تمھارے پاس ہیں ۔
11. دیکھو تم لوگوں کے پاس ایک رسول آیا ھے جو خود تم میں سے ہے۔تمھار فلاح کا وہ حریص ہے۔ ایمان لانے والوں کے لیئے وہ شفیق اور رحیم ہے
12. ا ل ر یہ اس کتاب کی آیات ہیں جو حکمت و دانش سے لبریز ہیں ۔
13. حقیقت یہ ہے کہ تمھارا رب وہی خدا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر تختِ سلطنت پر جلوہ گر ھو کر کائنات کا انتظام چلا رہا ہے۔
14۔ اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے یہ اللہ کاپکا وعدہ ہے ۔
15. وہی ہے جس نے سورج کو اجیالا بنایا اور چاند کو چمک دی اور چاند کے گھٹنے بڑھنے کی منزلیں ٹھیک ٹھیک مقرر کیں۔
16.( اہلِ جنت) کے منہ سے یہ بات نکلے گی سبحان اللہ اور ان کا باہمی سلام یہ ھو گا ” السلام علیکم ”
17. جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہم کو پکارتا ہے۔ لیٹے بھی بیٹھے بھی اور کھڑے بھی۔
18. وہ اللہ ایسا ہے جو تم کو خشکی اور دریا میں چلاتا ہے۔
19. اللہ سلامتی کے گھر کی طرف تم کو بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہِ راست پر چلنے کی توفیق دیتا ہے۔
20. اور ان میں اکثر لوگ صرف گمان پر چل رہے ہیں یقیناً گمان حق کی معرفت میں کچھ بھی کام نہیں دے سکتا۔اللہ کو سب کی خبر ہے
21. ایے لوگو تمھارےپاس تمھارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئی ہے جو نصیحت ہے۔ اور دلوں میں جو روگ ہےان کے لیئے شفا ہے۔اور راہنمائی کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیئے۔ .
22. اور اپنا رخ یکسو ھو کر اس دین کی طرف کر لینا اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ھونا۔