اِس کورس میں گرافِک ڈِزائن پروگرام جیسا کِہ ایڈوب فوٹو شاپ اور السٹریٹر کا صحیح اور بہترین استعمال سکھایا جائے گا۔
کریئیٹو ڈائریکٹر ڈِزائن ڈائریکٹر، گرافِک ڈِزائن ٹیچر مظہر حُسین، جو ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ فار آرٹس اینڈ کلچر (لاہور) ہیں، آپ کو یہ سب سکھائیں گے۔ مظہر حُسین اپنے کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ موقع ہے کِہ ڈِیجیٹل ورلڈ کا دروازہ آپ پہ کُھل جائے اور آپ اُس جہاں سے واقف ہوں جو ہمارا اور ہماری نسل کا کل ہے۔
اِس کورس کے بعد آپ نا صرف اس قابِل ہو جائیں گے کہ لوگو، فلائرز، بِزنس کارڈ، سوشل مِیڈیا، ویب گرافِک خُود سے بنا سکیں، بلکہ اِس سے کہیں زیادہ سیکھیں گے۔
آپ گرافِک ڈِزائن کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں یا کچھ نہیں جانتے تو یہ کورس آپ ہی کے لیے ڈِزائن کیا گیا ہے۔
یوں تو اس آن لائن کورس کی فیس بارہ سے پندرہ ہزار تک ہوتی ہے، لیکن ابتدا میں ہم نے اِس کی تعارفی فیس 5000 روپے رکھی ہے، تا کِہ وہ طلبا و طالبات بھی اِستفادہ کر سکیں جو زیادہ فِیس ادا نہیں کر سکتے۔
آن لائن کورس میٹیریل:
لیپ ٹاپ اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پہ کلاس لی جا سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ اسکیچ بُک، ربڑ، پِینسل ہونی چاہیے۔
آن لائن کورس کا دورانیہ:
ہفتے میں تین دِن، منگل، جمعرات اور ہفتہ۔ شب ساڑھے سات سے 9 بجے، کم از کم دیڑھ گھنٹے کی کلاس۔ طلبا و طالبات کی دِل چسپی دیکھتے، کلاس ٹائم بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے وٹس ایپ نمبر 03009446803 پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.zefferm.com