کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج پر دہشتگرد حملے کیخلاف سینہ سپر ہونے والے افتخارواحد نے جان قربان کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔شہید سیکیورٹی گارڈ لوئردیر کے رہنے والےتھے اور صرف اٹھارہ ہزار ماہوار تنخواہ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے اور یکم جولائی کوریٹائر ہونا تھا۔ شہیدکےسوگواران میں پانچ بچے شامل ہیں۔۔
ڈیوٹی کا آخری دن ، زندگی کا آخری دن بن گیا۔۔۔ افتخار واحدکی شہادت قوم کیلئے باعث ِ افتخار ۔۔۔ محفوظ ترین علاقہ بنادہشتگردوں کا نشانہ ۔۔۔ افتخارواحد نے جان قربان کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ شہید سیکیورٹی گارڈ لوئردیر کے رہنے والےتھے ۔۔۔ اور صرف اٹھارہ ہزار ماہوار تنخواہ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے اور یکم جولائی کوریٹائر ہونا تھا۔۔ شہیدکےسوگواران میں 2بیٹے3بیٹیاں شامل ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں شہید سب انسپکٹر محمد شاہد کی نماز جنازہ شام چھ بجے کراچی میں گارڈن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
بہادرسپاہی محمد رفیق نے بہادری کی نئی داستان رقم کردی ۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرحملہ کرنے والے دہشتگردکوانجام تک ۔۔۔ہنچایا۔۔ اس سے پہلے کہ دہشتگردگرنیڈ پھینکتا۔ سپاہی رفیق نے اس کو مارگرایا۔ دہشتگردوں کے سامنے مضبوط چٹان بننے والے سپاہی محمد رفیق نے بتایا کہ اس نے زخمی دہشتگردکودستی بم پھینکنے کاموقع نہ دیا۔۔ سیدھا سرپرگولی ماردی۔ رفیق نے ثابت کردیاملک کاہرایک جوان ۔۔ سینہ سپرہے ۔۔۔ مادروطن کی جانب اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ پھوڑدی جائے گی ۔۔ جس قوم میں رفیق جیسے بہادرموجود ہوں ۔۔ اس کاکوئی بال بیکانہیں کرسکتا ۔۔۔