• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home کتاب اور صاحب کتاب

اپنے محسنوں کو میں نے تحائف پیش کیے اور نکل کھڑا ہوا

محمد اشفاق کا سفر آسٹریلیا۔ قسط 7

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
June 23, 2020
in کتاب اور صاحب کتاب
0
اپنے محسنوں کو میں نے تحائف پیش کیے اور نکل کھڑا ہوا
48
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

گوگی نے جس اسٹیشن کا کہا تھا وہ Kogarah سے کافی دور تھا۔اور مجھے ٹرین بھی بدلنا تھی۔ اس اسٹیشن کا نام Lakemba تھا۔ وہ اسٹیشن پر میرا منتظر تھا۔ اسٹیشن سے نکل کر ھم دونوں نے پیدل چلنا شروع کیا۔ اور ھم پندرہ منٹ چلنے کے بعد ایک اپارٹمنٹ کے پاس رک گۓ۔ گوگی نے بتایا کہ یہی ان کا اپارٹمنٹ ھے۔ یہ کافی اچھا اپارٹمنٹ تھا۔ Bell بجانے پر گوگی کا دوست دروازے پر آیا۔ گوگی نے بتایا کہ یہ اس کا کراچی کا دوست ھے اور کراچی میں ان کا تعلق لیاری سے ھے۔ مجھے چاۓ پیش کی گئ۔ اپارٹمنٹ اندر سے بھی کافی صاف تھا۔اور تمام چیزوں کو بڑے سلیقے سے رکھا گیا تھا۔ میں نے مکمل چھان بین کے بعد فیصلہ کر لیا کہ ان کے ساتھ رہا جا سکتا ھے۔ میں نے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ دونوں نے کہا کہ جب بھی shift ھونا چاہو ھو جانا۔ لیکن کوشش کرو جلد آ جاؤ کیونکہ اس وقت ہمیں یہ اپارٹمنٹ کافی مہنگا پڑ رہا ھے۔ گھر جا کر سریش اور نرملا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لڑکے ٹھیک لگتے ہیں اور عیاش قسم کے نہیں ہیں تو آپ shift ھو جاؤ۔ میں نے ارادہ کر لیا کہ ایک دو روز میں shift ھو جاؤں گا۔ میں نےگوگی کو بھی آگاہ کر دیا۔
دوسری طرف میں نے اخبار میں ایک اشتھار دیکھا۔ جس میں Red Roosters کی کسی اور برانچ کے لیے اسسٹنٹ مینیجر کی vacancy موجود تھی۔مجھے اسسٹنٹ مینیجر والے سارے کام تو آتے تھے، سوچا apply کر دوں۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

درخواست دینے کے لیے ھیڈ آفس کا پتہ دیا گیا تھا۔ میں نے ایک سادہ صفحہ پرjob کی درخواست لکھ کر post کر دی۔
کئ دن گزر گۓ لیکن میرے پاس کوئ جواب نہ آیا البتہ میں نے محسوس کیا کہ مینیجر میرے ساتھ کچھ ناراض ناراض سا ھے۔ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ وہ مجھ سے lunch کے بعد بات کرے گا۔ lunch کے بعد اس نے مجھے آفس میں بلایا اور کہا کہ تم نے مجھے بتاۓ بناء assistant manager کی job کے لیے apply کیا ھے۔ ھیڈ آفس سے مجھے call آئ تھی۔اس نے کہا کہ آسٹریلیا میں اس طرح direct درخواست نہیں دے سکتے۔ آپ کو میرے توسط سے درخواست دینی چاہیے تھی۔ میں نے اس سے معذرت چاہی۔اور یوں میرا اسسٹنٹ مینیجر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

ADVERTISEMENT

آج Ben نے پھر وہی حرکت کی۔ وہی چوری چھپے چکن کا piece اٹھایا اور منہ میں۔ اور پھر میری منتیں شروع۔ وہ اپنی عادت سے مجبور تھا۔ میں نے اسے پھر سمجھایا۔ اور ڈانٹ ڈپٹ کی۔ اس نے حسب معمول وعدہ کیا کہ آئندہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔
دو روز بعد job سے واپسی پر میں نے سریش فیملی کے لیے کچھ تحائف خریدے۔ گھر پہنچ کر میں نے یہ تحائف سریش اور نرملا کے حوالے کیے اور اپنا بوریا بستر اٹھایا اور سریش فیملی کا شکریہ ادا کرتے ھوۓ ان سے رخصت چاہی۔ اس فیملی کے احسانات بھی میں کبھی نہ بھول پاؤں گا۔
میں نےKogarah اسٹیشن سے lakemba کے لیے ٹرین پکڑی۔ Lakemba اسٹیشن پر گوگی میرا منتظر تھا۔ میرا ایک Bag ہی میرا کل اثاثہ تھا۔ جس میں تین چار پینٹیں اور اتنی ہی shirts تھیں۔ اس کے علاوہ tooth brush اور ایسا ہی کچھ اور سامان تھا۔اس کے علاوہ میرا پاسپورٹ اور یونیورسٹی کے documents تھے۔
گوگی نے مجھے بتایا کہ lakemba میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ھے جن میں زیادہ تر لبنانی مسلمان ہیں۔آج وہ مجھے دوسرے راستے سے اپارٹمنٹ لے کر گیا۔ راستے میں لبنانی مٹھائیوں کی کئ دکانیں اور حلال گوشت کی کئ دکانیں دیکھیں۔ راستے میں ایک مسجد بھی دیکھی۔ یہ علاقہ Kogarah سے بالکل مختلف تھا۔
گوگی اور اس کے دوست کو آسٹریلیا آۓ ایک سال کا عرصہ ھو چکا تھا۔ اس لیے انھیں ہر چیز کے بارے میں کافی معلومات تھیں۔ یہ دونوں visit visa پر آسٹریلیا آۓ تھے اور اب مستقل طور پر یہیں رہنا چاہتے تھے۔
آسٹریلیا میں ہر غیر ملکی فرد چاہتا کہ اسے کسی بھی طریقے سے PR یعنی آسٹریلیا کی شھریت مل جاۓ۔ کوئ کسی بھی قسم کے ویزا پر آیا ھو اس کی خواہش ھوتی کہ جب وہ واپس جاۓ تو اس کے پاس آسٹریلیا کا پاسپورٹ ھو۔ کئ ایسے پاکستانی بھی دیکھے جو چار پانچ سال سے آسٹریلیا میں مقیم تھے اور وہ شھریت کے منتظر تھے۔ کئ ایسے پاکستانی بھی دیکھے جنھوں نے محض شھریت کی خاطر بوڑھی انگریز عورتوں سے شادی رچا رکھی تھی۔
اپارٹمنٹ پہنچ کر گوگی نے مجھے میرا کمرہ دکھایا۔ یہ کافی بڑا کمرہ تھا۔میں نے ایک کونے میں اپنا bag رکھا۔ دونوں دوستوں نے بریانی پکا رکھی تھی۔ بریانی کھانے سے پتہ چلا کہ یہ لوگ کھانا پکانے میں کافی ماہر ھو گۓ ہیں۔
کھانے کے دوران ھم کافی دیر تک پاکستان کی یادوں کو تازہ کرتے رہے۔چونکہ میں نے لیاری میں بھی ایک طویل عرصہ گزارہ تھا اس لیے لیاری بھی ھماری گفتگو کا حصہ رہا۔ گوگی لوگوں نے اپنے اپارٹمنٹ میں بسوں اور ٹرینوں کا شیڈول آویزاں کر رکھا تھا۔ چونکہ میں نے اگلے دن Lakemba سے Carlton جانا تھا۔ دونوں اسٹیشنز کے درمیان کافی فاصلہ تھا اس لیے مجھے صبح جلدی نکلنا تھا۔
یہاں شفٹ ھونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھوا کہ اب میں lunch بھی ساتھ لے کر جانے لگا۔ روزانہ اضافی سالن پکایا جاتا تھا تاکہ اگلے دن بھی چل سکے۔ وہ دونوں کھانا پکانے میں expert تھے اس لیے صبح کے ناشتے کی زمہ داری میں نے لے لی۔ مجھے پراٹھے بنانے کا خاصا تجربہ تھا۔ اور انہوں نے بھی میرے بناۓ ھوۓ پراٹھوں کو خوب پسند کیا۔
اللہ تعالی نے روزگار اور رہائش دونوں مسائل حل کر دیے تھے۔ اب میں کافی پر سکون تھا اور مجھے کالج کا visit کرنا تھا تاکہ اپنی تعلیم کے بارے میں مکمل تفصیلات لے سکتا۔اور میں نے یہ سوچ لیا کہ آئندہ آنے والے ہفتہ کالج کا visit کروں گا۔( جاری ھے)

Tags: سفر نامہ
Previous Post

ایک سنت جس پر عمل کرنے میں پچاس برس لگے

Next Post

آسیہ عظیم چوہدری قومی خواتین کمیشن کی رکن نامزد

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
آسیہ عظیم چوہدری قومی خواتین کمیشن کی رکن نامزد

آسیہ عظیم چوہدری قومی خواتین کمیشن کی رکن نامزد

محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

امجد اسلام امجد
فاروق عادل کے خاکے

امجد اسلام امجد کا ورثہ

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions