Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم ہفتہ کے روز امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں۔ صبیحہ خانم 1935 میں انڈیا کے شہر گجرات میں پیدا ہوئیں۔ ان کااصلی نام مختار بیگم تھا۔پاکستان بننے کے بعد 1948 میں انھیں لاہور کے سٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے رائٹر نفیس خلیلی تھے۔ نفیس خلیلی نے ہی ان کا فلمی نام صبیحہ خانم رکھا۔ انھوں نے 1950 اور 1960 کے عرصے میں فلمی دنیا پر راج کیا اور اپنے کرداروں کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے اور درجنوں ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ۔ان کی نمایاں فلموں میں مکھڑا، گمنام ، دلا بھٹی ،سرفروش ،دیور بھابھی شاملِ ہیں۔۔انھوں نے فلمی دنیا کے مقبول ترین اداکار سنتوش کمار سے شادی کی ۔ صبیحہ خانم کو انکی خدمات کے اعتراف میں 1986 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ انھوں نے اپنے بڑھاپے کی عمر میں بھی بعض فلموں میں کام کیا اور داد پائی۔ یہ ایک مقبول تصور تھا کہ ان کے بغیر فلم کامیاب نہیں ہوتی ، اس لیے اس زمانے میں انھیں بہت اہم اور جان دار کرروں میں کاسٹ کیا گیا۔
سنتوش کمار اور صبیحہ خانم کا جوڑا ذاتی زندگی کے علاوہ فلمی زندگی میں بھی بہت کامیاب رہا۔ فلم انڈسٹی کے علاوہ معاشرتی زندگی میں بھی ان کا بہے احترام کیا جاتا تھا۔ صبیحہ خانم نے شادی کے بعد جن فلموں میں کام کیا، ان مینں بیشتر فلموں میں سنتوش کمار ہی ہیرو کے طور پر کاسٹ کیے گئے یعنی شادی کے بعد انھوں نے کسی دوسرے اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کیا۔
صبیحہ خانم نے فلموں کے علاوہ بہت سے کام یاب ٹیی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں اپنے بچوں کے پاس منتقل ہو گئی تھیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھیں ، یہی عارضہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔