• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال

سندباد کی کہانیاں

ڈاکٹر تحسین فراقی

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
June 12, 2020
in فکر و خیال
0
سندباد کی کہانیاں
256
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
مہدی آذر یزد

عزیز بچوں سے کچھ ضروری باتیں
پیارے بچو! یہ کتاب جو ”سند باد کی کہانیاں“ کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں ہے، بڑی مشہور اور دلچسپ کتاب ہے۔ یہ سیکڑوں سال پہلے لکھی گئی۔ روایت ہے کہ یہ شاید پہلی بار ہندوستان میں لکھی گئی مگر اب یہ اصل کتاب نہیں ملتی۔ ہاں، آج سے کئی صدیاں پہلے اس کا ایک نسخہ پرانی ایرانی زبان میں جسے ”پہلوی“ کہتے تھے، موجود تھا۔ اسے بعد میں سامانی بادشاہ نوح بن منصور کے حکم سے اس زمانے کے ایک مشہور ادیب عمید قناوزی نے سادہ فارسی میں لکھا۔ یہ آج سے تقریباً ایک ہزار برس سے کُچھ زیادہ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ پھر تقریباً ساڑھے آٹھ سو، پونے نو سو برس پہلے ایک شاعر ازرقی نے جو ہرات کا رہنے والا تھا، اسی ترجمے کو نظم کی صورت میں لکھا۔ بعد میں ایک ممتاز اور بڑے ذہین فارسی ادیب ظہیری سمرقندی نے اسے ”سندبادنامہ“ کے عنوان سے ادبی اور آرائشی زبان میں لکھا۔ ”سندباد نامہ“ سات وزیروں کی کہانیوں کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ کتاب اتنی معروف ہے کہ دسویں صدی عیسوی کے کئی عرب لکھنے والوں نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ اس کتاب کا بہت سی مغربی زبانوں میں بھی ترجمہ ہوا۔
ظہیری سمرقندی نے اپنی کتاب ”سندباد نامہ“ میں پینتیس بڑی دلچسپ کہانیاں درج کی ہیں۔ یہ کہانیاں بہت حیران کن اور دلکش ہیں مگر ان کی زبان مشکل ہے۔ ظہیری نے اس میں کئی دلچسپ کہاوتیں، شعر اور قول بھی موتیوں کی طرح ٹانک دیے ہیں۔ یہ کتاب بہت پڑھے لکھے لوگوں کے لیے تو توجہ کے قابل ہے مگر بچوں کو اس کے سمجھنے میں بڑی دشواری پیش آسکتی تھی۔ لہٰذا اسے مہدی آذریزدی نے بہت آسان اور جدید فارسی زبان میں لکھا۔ ان کی یہ کتاب ایرانی بچوں اور بڑوں میں بہت مقبول ہوئی۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ ان کہانیوں کا ترجمہ اردو زبان میں کردوں تاکہ پاکستان کی قومی زبان میں ڈھل کر یہ کتاب آپ کے مطالعے میں آئے اور آپ اسے پڑھ کر خوش بھی ہوں اور ان کہانیوں کے اندر موجود اچھی اور دانائی اور عقل کی باتیں بھی سیکھ جائیں__ایسی باتیں جو آئندہ پوری زندگی آپ کے کام آئیں۔ سو میں نے اِنھیں آپ کے لیے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔میں نے ترجمے کی زبان آسان رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کہیں کہیں مشکل لفظ اور کلمات آگئے ہیں تو حاشیوں میں ان کے معنی بھی لکھ دیے ہیں تاکہ مفہوم کے سمجھنے میں آپ کو دِقّت نہ ہو۔
اچھا یہ تو آپ نے پوچھا ہی نہیں کہ یہ مہدی آذریزدی کون ہیں؟ بھئی! یہ ایران کے بڑے لائق ادیب تھے۔ انھوں نے بچوں کے لیے بہت سی کتابیں لکھیں۔ انھوں نے لمبی عمر پائی۔ وہ 1922ءمیں یزد کے ایک محلّے خرّمشاہ میں پیدا ہوئے اور جولائی 2009ءمیں اسی شہر میں انتقال کیا۔ ایرانی انھیں ادب اور احترام سے ”استاد مہدی آذریزدی“ کہتے تھے۔ آج سے تیرہ چودہ برس پہلے جب میں ایران کے دارالحکومت تہران میں تھا تو ان سے کبھی کبھی ٹیلی فون کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔ میں نے اُن دنوں اُن کی کہانیوں کے دو مجموعوں کے اردو میں ترجمے کیے تھے جو ”بے زبانوں کی زبانی حکمت بھری کہانیاں“ اور ”اچھے بچوں کے لیے اچھی کہانیاں“ کے نام سے مشہور ہیں۔ امید ہے کہ یہ کہانیاں آپ کی نظر سے بھی گزری ہوں گی اور آپ کو پسند آئی ہوں گی۔ ان میں سے ایک کتاب بعد میں ”رنگیلا گیدڑ“ کے نام سے بھی شائع ہوئی۔ اور ہاں، مہدی آذریزدی مجھ سے اپنی کتابوں کے اردو میں ترجمے کی خبر سن کر بہت خوش ہوئے تھے۔ افسوس اب وہ اِس دنیا میں موجود نہیں لیکن ان کی روح یقینا یہ جان کر خوش ہوگی کہ اب ان کی ایک اور کتاب ”سند باد نامہ“ کا اردو ترجمہ بھی ”سند باد کی کہانیاں“ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔
بچو! مہدی آذریزدی نے ”سند بادنامہ“ کی پینتیس کہانیوں میں سے آپ کی دلچسپی کے پیشِ نظر صرف تیرہ کہانیاں چن کر انھیں ”قصہ ہای خوب برای بچہ ہای خوب“ (اچھے بچوں کے لیے اچھی کہانیاں) کے سلسلے کی تیسری کتاب کے طور پر شائع کیا تھا۔ انھوں نے اس تیسری کتاب میں ایک اور مشہور کتاب ”قابوس نامہ“ کی گیارہ کہانیاں بھی شامل کی تھیں۔ افسوس فرصت نہ ہونے کی وجہ سے میں ان کا اردو میں ترجمہ نہیں کرسکا۔ اگر خدا نے چاہا تو آئندہ کبھی ترجمہ کرکے اسے بھی آپ کے مطالعے کے لیے شائع کردوں گا۔
مہدی آذریزدی نے ”سند باد نامہ“ کی کہانیوں کا مِن و عَن ترجمہ نہیں کیا بلکہ ان سے بعض حصّے حذف کرکے اور بعض اپنی طرف سے اضافہ کیے ہیں۔ اسی طرح اصل کہانیوں کے بعض حصوں میں کچھ کچھ تبدیلیاں بھی کردی ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہ تیرہ کہانیاں پہلے سے بڑھ کر دلچسپ، پُرکشش اور مفید ہوگئی ہیں اور ان میں شامل مکالمے پہلے سے زیادہ دلچسپ اور تیکھے ہوگئے ہیں۔ ان کہانیوں میں انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں اور جانوروں کے کرداروں پر مبنی کہانیاں بھی ہیں۔ یوں تو یہ ساری ہی کہانیاں مطالعے کے قابل ہیں مگر ان میں سے لومڑی کی پیش گوئی، خوددار اونٹ، ہاتھی کی تربیت، آتش بازی، ذہین نابینا، فضول بندر، لومڑی کا صبر اور قاضی کا فرمان آپ کو خصوصاً پسند آئیں گی۔ مگر عزیز بچو! اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ باقی کہانیاں پڑھیں ہی نہیں۔ امید ہے آپ ساری کی ساری کہانیاں پڑھیں گے اور جب آپ یہ سب پڑھ چکیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ ان کے مطالعے سے نہ صرف آپ کی معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے بلکہ آپ پہلے سے بڑھ کر دانا اور سمجھ دار ہوگئے ہیں۔ یقین ہے کہ آپ ان کہانیوں کو یاد رکھیں گے اور کبھی کبھی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور دوستوں کو بھی سنایا کریں گے تاکہ فکر اور خیال کی جو دودھیا مٹھاس اِن کہانیوں کے ذریعے آپ تک پہنچی، اسے آپ نے اپنے عزیزوں اور دوستوں تک پہنچانے کی کوشش بھی کی۔ اور ہاں ایک بات اور۔ اگرچہ یہ کہانیاں سیکڑوں سال پرانی ہیں مگر یہ آج بھی نئی ہیں اور آپ اور ہم سب کے لیے اُتنی ہی دلچسپ اور کارآمد ہیں جتنی یہ اپنے زمانے میں تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بنیاد سچائی اور دانائی پر رکھی گئی ہے اور جس تحریر کی بنیاد سچائی اور دانائی پر ہو وہ ہر زمانے میں زندہ رہتی ہے۔ ایسا ادب سچے اور دانا دوست کی طرح آپ کا ہمدرد اور رازدار بن جاتا ہے اور زندگی کی اونچ نیچ سے آپ کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔ اللہ آپ سب کو توانا اور تروتازہ رکھے۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
ADVERTISEMENT
Tags: ادبایرانی ادببچوں کا ادبتحسین فراقیسند بادمہدی آذر یزد
Previous Post

پنجاب کے کالج اساتذہ کا پولیس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

Next Post

مخالفانہ نعروں میں بجٹ پیش کردیا گیا

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
مخالفانہ نعروں میں بجٹ پیش کردیا گیا

مخالفانہ نعروں میں بجٹ پیش کردیا گیا

محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیان
محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیاں

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions