• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال

چپاتی تحریک اور ڈنکا شاہ

تحریر: پروفیسر ساجد حمید خان

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
June 8, 2020
in فکر و خیال
0
چپاتی تحریک اور ڈنکا شاہ

مولانا احمد اللہ مدراسی عرف ڈنکا شاہ

Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
پروفیسر ساجد حمید خان

دنیا کے تمام خطوں کی طرح خطہ برصغیر بھی مزاحمت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔سامراجی اور طاغوتی قوتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے قدرت نے یہاں بھی ایسی ایسی نابغہ روزگار شخصیات پیدا کی ہیں جن پہ بلا شبہ فخر کیا جا سکتا ہے۔

1857کی جنگ آزادی کو جب بھی یاد کیا جاےگا احمداللہ شاہ مدراسی کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو گی ۔وہ انگریزوں کےسخت مخالفین میں سے تھے۔اسی لئے انھیں برصغیر سے بے دخل کرنے کے لئے چپاتی تحریک کا آغاز کیا۔
۔
مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی عرف ڈنکا شاہ کے والدمحمدعلی مصاحب ٹیپو سلطان اور چنیاپٹن(مدراس)کے نواب تھے۔
وہ اپنے عقیدت مندوں اور مریدوں کے ساتھ جب کہیں نکلتے تو ایک دستہ نقارہ اور ڈنکا پیٹتا ہواساتھ ساتھ چلتا تھا اسی لیے آپ کو ڈنکا شاہ اور نقارہ شاہ بھی کہاجاتا تھا۔
۔
عہد شباب ہی میں آپ پر فقر وتصوف کا غلبہ ہوا اور ریاضت ومجاہدہ کے لیے گھر بار چھوڑ کر حیدرآباد دکن اور مدراس وغیرہ سےہوتے ہوئے انگلستان پہنچ گئے،وہاں سے مصر گئے اور پھر حجاز پہنچ کر حج وزیارت کے بعد ترکی، ایران اور افغانستان ہوتے ہوئے ہندوستان واپس آئے۔جہاں گوالیار میں محراب شاہ قلندر گوالیاری کی خدمت میں پہنچے ۔
احمداللہ شاہ نے ان سے فیض تلمذ حا صل کیا اور سلوک کی منازل طے کیں۔لیکن صوفی بزرگ نےخلافت اس شر ط کے ساتھ عطا کی کہ وہ اپنی جان کی بازی انگریز وں کے اقتدار کے ختم کرنے میں لگا دیں گے۔اس بیعت پر وہ تادم مرگ قائم رہے۔
چپاتی تحریک کو چلانے کے لیے نہ کوئی جلسہ بلایاگیا تھا نہ کوئی میٹنگ رکھی گئی نہ اس کے اصول و ضوابط مقرر کیے گئے ،نہ کوئی ممبر سازی کی گئی، نہ اس کے ساتھ کوئی بآواز یا خفیہ تحریری پیغام تھا۔ بس یہ جملہ تھا کہ یہ روٹی لو اور اس کو دوسرے لوگوں میں بانٹ دو۔۔ یہ کسی ذہین و فہیم ہندوستانی کا روٹی تقسیم کرکے نفسیاتی طور پر دباؤ بنانے کا ایک نایاب طریقہ تھا۔
چپاتی تحریک کے مجاہدین ڈھیر ساری چپاتیاں تیار کرتے اور اپنے حامیوں میں تقسیم کر دیتے۔اس تحریک کا نشان بھی چپاتی تھا۔چپاتیاں تقسیم کرنے کے دو مقاصد تھے۔پہلا یہ کہ جنگ کرنے والے مجاہدین کو کھانامل جاتا اور دوسرا جو شخص چپاتی اٹھاتا وہ اپنا حامی سمجھ لیا جاتا اور تحریک کا پیغام اس تک پہنچ جاتا۔اسی طرح پھر وہ شخص چپاتیاں تیار کرواکے آگے پہنچاتا۔
یہ ایک طرح سے مخبری اور جاسوسی سے بچنے کا رستہ تھا جو ڈنکا شاہ کےحامیوں کو انگریزوں کی پکڑ دھکڑ سے محفوظ رکھتا۔
ہندوستان کے انگریز کلکٹروں نے دلی کے فاتح لارڈکیننگ کو چپاتی کی خفیہ تحریک کی اطلاع دی۔ گڑگاؤں کا کلکٹر وہ پہلا شخص تھا جس کو چپاتی کے بانٹنے کا علم ہوا۔ بہادر شاہ کے حکیم احسن اللہ نے دوران مقدمہ بتایا کہ چپاتی کی تحریک اودھ سے شروع ہوئی۔
مالیسن کے مطابق چپاتی تحریک کے موجد اور پہلی جنگ آزادی کے روح رواں مولوی احمداللہ شاہ نے 1857ء کے آخری ایام میں کچھ عرصہ ٹھہر کر دیسی سپاہیوں کو سیاسی آزادی کے بارے میں وعظ دیا،۔ ڈنکا شاہ ہر صورت برصغیر کو انگریزوں سے آزاد دیکھنا چاہتے تھے۔
اپنے اس عظیم مقصد کے لئے انھوں نے مجلس علما قائم کی اور اس مجلس کو وسیع کرنے کے لیےانھوں نے لکھنو کا سفر کیا۔
اسی دوران حریت کے بطلِ جلیل علامہ فضلِ حق خیرآبادی اور جنرل بخت خاں سے ملاقات کی،مجلس علما کو منظم کیا گیا۔علامہ فضلِ حق خیرآبادی نے جامع مسجد دہلی میں انگریزی مظالم اور اقتدار کے خلاف ولولہ انگیز تقریر کی،جہاد کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کو واضح کر کے فتوے جہاد پیش کیا جس پر علما نے اپنی تصدیقات ثبت فرمائیں۔
احمداللہ شاہ کا اثر روزبروز بڑھتا اور پھیلتا گیا۔ اس کے بعد مجلس علما آگرہ قائم کرکے آگرہ کے علما کو آپ نے مربوط ومنظم کیا،اس طرح علما آپ کے دست وبازو بن گئے۔
مولانا صاحب نے اپنے اثرورسوخ سے دیسی فوج کی تمام رجمنٹوں میں کمیٹیاں بنا دی تھی،قاصد تیار کئے اور سپاہیوں کی آدھی رہائش گاہوں پر آدھی رات کو خفیہ کانفرنسیں کرواتے۔ میلسن اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ نئے کارتوسوں کے بارے میں دیسی سپاہیوں کو معلومات مولانامدراسی نے ہی دی۔
آپ کے وعظ وبیان میں ہزاروں کا مجمع ہوتا تھا۔جگہ جگہ آپ کے تبلیغی واصلاحی دورے ہوتے تھے۔آپ کی شہرت اور آپ کے تعلقات واثرات کا دائرہ کافی وسیع ہوگیا۔بڑے بڑے علما وفضلاوادبا وشعرا آپ کے گرویدہ ہوگئے۔آپ کے عزائم اور آپ کی ہر دل عزیزی نے حکومت ِ وقت کو چوکنا کردیااور انگریزمخالف سرگرمیوں نے سرکاری کارندوں کے ہوش اڑا دیئے۔
انگریزوں پر ان کا ایسا خوف طاری ہو گیا تھاکہ گورنر جنرل نے انہیں پکڑوا نے کے لیے 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر دیا تھا۔
مولاناامیر علی شاہ (لکھنؤ) کی شہادت پر لکھنؤ آئے لیکن پھر فیض آبادچلے گئےجہاں حکومت نے آپ کو نظربند کردیا۔
انقلاب 1857ء رونما ہواتو جیل ٹوٹی تو آپ رِہاہوکر مع محبان وطن کے لکھنؤ آئے اور نصف لکھنؤ پر قبضہ کر لیا اور اپنا اقتدار بڑھانا شروع کیا۔ نواب واجد علی شاہ کے چھوٹے بیٹےبرجیس قدر کو تخت پر بٹھایا اور نگراں ملکہ اودھ حضرت محل تجویز ہوئیں۔کمپنی اور حضرت محل کے کئی محاذ پر بڑے بڑ ے مقابلے ہوئے۔جن میں مولانا کے فدائین نے شجاعت کے جوہر دکھائے۔انھوں نے لکھنؤ ریزیڈینسی پر قبضہ کر لیا جہاں انگریز ریزیڈینٹ افسر لارنس ہنری مارا گیااورانگریزوں کو بھاگنا پڑا۔
مولانااحمداللہ شاہ مدراسی نے دہلی وآگرہ کے بعد میرٹھ، پٹنہ،کلکتہ وغیرہ کے بھی دورے کئے اور انگریزوں کے خلاف مہم کا دائرہ کافی وسیع کرلیا۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

آخر میں قصبہ محمدی (شاہجہاں پور)میں مولانا احمداللہ شاہ ،شہزادہ فیروز شاہ، جنرل بخت خاں، مولانا فیض احمد بدایونی، ڈاکٹر وزیر خاں اکبرآبادی وغیرہ نے اپنی حکومت قائم کرلی ۔شاہزادہ فیروز شاہ وزیر مقرر ہوئے اورجنرل بخت خاں کمانڈربنائے گئے۔خلافت راشدہ کی اتباع میں حکومت شرعیہ کا نقشہ قائم ہوا اور سکہ مولانا احمداللہ شاہ مدراسی کے نام کا جاری ہوا۔

ضلع شاہ جہان پور (پوائین )کے راجہ جگن ناتھ نے آپ کو تعاون کی پیشکش کی اوراپنے ہاں آنے کی دعوت دی۔ پوائین،اودھ اوربندھیل کھنڈکی سرحد پر واقع ہے جب مولانامدراسی پوائین پہنچے تو راجہ جگن ناتھ نے حویلی کا دروازہ بند کردیا اور اندر سے گولی چلا کر آپ کو شہید کردیا ۔آپ کے دست ِ راست شفیع اللہ خان رئیس نجیب آباد بھی موقع پر شہید ہوگئے۔ جگن ناتھ کے بھائی بلدیو سنگھ نے آپ کا سرقلم کرکے انگریزمجسٹریٹ کو پیش کیا اور 50ہزار کی رقم زرِ تعاون پائی ۔ سرمبارک عرصہ تک شاہجہاں پور کوتوالی میں لٹکا رہا۔آپ کے جسد خاکی کا مثلہ کرکے جلا دیا گیا اور بعدازاں موضع جہاں گنج کی ایک جھوٹی سی مسجد کے قریب ان کے سر کی تدفین کی گئی ۔مولانا مدراسی کی شہادت کے ساتھ ہی انقلاب 1857ء کا یہ باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ مولانا مدراسی کی شہادت کے بعد انگریزوں کا عام تاثر یہ تھا کہ شمالی ہند میں ہمارا سب سے بڑا دشمن اور سب سے خطرناک انقلابی ختم ہو گیا۔
انگریز مؤ رخ جی ڈبلیو فارسٹر لکھتا ہے: یہ بتا دینا ضروری ہے کہ وہ عالم باعمل ہونے کی وجہ سے مولوی تھا،روحانی طاقت کی وجہ سے صوفی تھا،جنگی مہارت کی وجہ سے سپاہی اور سپہ سالار تھا۔ ظلم طبیعت میں نہ تھا،ہر انگریز اس کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا تھا۔
جبکہ ہولمز نے لکھا ہے کہ:باغیوں میں وہ ہی بادشاہت کے لیے سب سے زیادہ مستحق تھا۔
مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی نے تاحیات انگریزوں کی خلاف مزاحمت کی اور ان کو بار بار ناکام کیا ۔1857ء کی جنگ آزادی وسائل کی کمی مگر حوصلوں کی زیادتی سے لڑی گئی اور تاریخ میں احمداللہ شاہ مدراسی جیسی مثالیں نایاب ہیں۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: تحریک آزادیٹیپو سلطانجنگ آزادیمزاحمت
Previous Post

وہ دھیرے سے دل میں اتر جانے والا

Next Post

کورونا کی وبا کا عروج

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
Mujahid Mirza

کورونا کی وبا کا عروج

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions