کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال میں زیرِ علا ج ظفر مسعود نے فون پر اپنی والدہ سے گفتگو کی اور خیریت بتائی۔ ظفر مسعود کے بھائی اسپتال میں ان کے پاس موجود ہیں۔بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کو دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق صدر پنجاب بینک کے کولہے اور کالر کی ہڈی فریکچر ہوئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظفر مسعود کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں ہیں۔
دیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں بچنے والے مسافروں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ مزید مسافروں کی جان نچ سکتی ہے لیکن ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد یہ امید دم توڑ گئی۔