• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

دنیا بھر کی جامعات فاصلاتی نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دیں

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
May 20, 2020
in اہم خبریں
0
دنیا بھر کی جامعات فاصلاتی نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دیں
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے شعبہ تعلیم پر زور دیا ہے کہ فاصلاتی نظام تعلیم سے استفادہ کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جاے، فی الوقت پوری دنیا کی امیدیں جامعات سے جڑی ہیں کیونکہ یہ وہ ادارے ہیں جو تحقیق اور تربیت کے ذریعے موجودہ بحران سے نکلنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ” کرونا کے باعث درپیش مشکلات کے حل میں جامعات کا کردار” کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی (ورچوئل) کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوے کیا

صدر جامعہ نے اپنے خطاب میں ای لرننگ کی ضرورت اور عالمی وبا کے دوران جامعات کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو کی. انہوں نے اس ضمن اسلامی یونیورسٹی کی پالیسی اور اقدامات پر بھی روشنی ڈالی.
کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر کی جامعات کو فاصلاتی نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، کیونکہ موجودہ عالمی وبا نے آن لائن تعلیم کی اہمیت کو دگنا کر دیا ہے، اس ضمن میں غور و خوض کی اشد ضرورت ہے

کانفرنس میں دنیا بھر سے 30 کے قریب مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن موضوعات پر بحث ہوئی ان میں عالمی وبا کے تناظر میں تعلیمی حکمت عملی، جامعات کے عہدیداروں اور طلبا کی حفاظت کے اقدامات، آن لائن طرز تدریس کے حوالے سے پالیسی اور کرونا کی وبا کے حوالے سے آگاہی میں جامعات کا کردار شامل ہیں. کانفرنس کے مقررین میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد مختار سمیت ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر ثمینہ ملک، مختلف جامعات کے سربراہان، تعلیمی ماہرین، محققین اور جامعہ کے اساتذہ نے شرکت کی.

Ad (2024-01-27 16:31:23)

اس کانفرنس کا اہتمام جامعہ اور یونین آف ایفرو ایشیا یونیورسٹیز نے مل کر کیا تھا، کانفرنس میں صدر جامعہ کے علاوہ انڈونیشیا کی کونٹور یونیورسٹی کے صدر فتح اللہ زرکشی، کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبی بخش جمانی اور یونین آف ایفرو ایشیا کے یونیورسٹیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف عبدالرافع نے بھی شرکت کی.
کانفرنس سے خطاب میں فتح اللہ زرکشی نے کہا کہ مسلم دنیا کی جامعات کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر فاصلاتی نظام اور آن لائن ایجوکیشن کے جملہ زرائع پر عبور اور ان کی بروقت تربیت کے لیےخصوصی توجہ دینی چاہیے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے قائم مقام صدر جامعہ ڈاکٹر اقدس نوید ملک نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد کرونا کے خلاف جنگ میں جامعات اور سائنسی اداروں کے کردار کا جائزہ لینا ہے.

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوے ڈاکٹر جمانی نے کہا کہ اس کانفرنس میں وباو کے آغاز سے لے کر اب تک شعبہ تعلیم کی طرف سے اٹھاے گئے اقدامات پر بھی بحث کی گئ جبکہ اس ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا.

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

پارہ 25، تلخیص امجد حسین امجد

Next Post

۔۔۔۔۔ اور اب ایمرسن کالج ملتان

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
ڈاکٹر طارق کلیم

۔۔۔۔۔ اور اب ایمرسن کالج ملتان

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions