علی ابنِ ابی طالب:
آپ کرم الله وجہہ، علم و معرفت کا باب ہیں.
شجاعت و بہادری اور علم و عرفاں آپ پر ناز کرتے ہیں، کہ ہمیں نسبتِ علی ہے.
آپ جہاں حیات و کائنات کے رازداں ہیں، وہیں فنِ خطاطی میں آپ پہلے استاد اور امام ہیں.
آپ کرم الله وجہہ نے خطِ کوفی کو تخلیقیت، روحانیت اور جمالیات کے نئے معانی عطا کیے.
خطاطی میں الفاظ کی اوزان و پیمائش اور اشکال کی بے حد اہمیت ہے. ہر حرف، ہر لفظ ایک شکل ہی تو ہے، اور ہر شکل کا ایک معانی ہوتا ہے، اور ہر معانی کا ایک راز ہوتا ہے، علی کرم الله وجہہ، الفاظ و حروف کی کائنات کے ہر ہر حرف کے راز داں ہیں، اسی لیے تو آپ باب العلم ہیں. اور فرماتے ہیں کہ ہر حرف کے روحانی معانی ہوتے ہیں. اور کسی بھی حرف کے وہ روحانی معانی، دراصل اس حرف کی طاقت اور راز ہیں. “الف” کے بارے آپ کا فرمان ہے کہ
“ا” عرش و فرش کے رابطہ ہے.
ا ، خدا سے تعلق کی بنیاد ہے.
ا، روحانیت کا باب ہے.
ا ، راہِ حقیقت کے مسافروں کی تنہائی کا راز ہے.
ا، صراط مستقیم ہے.
گویا، علی کرم الله وجہہ، ایسے باکمال امام الخطاطین ہیں، جنہوں نے حروف کی کی روحانیت اور جمالیات کو یکجا کر دیا. اس لیے آج اکیسویں صدی میں بھی اس فن کو کمال حاصل ہے کہ فنِ خطاطی کو نسبتِ علی کا مقام نصیب ہوا ہے.
فنِ خطاطی میں روحانیت کی تاثیر بھی دراصل علی کرم الله وجہہ، کی نسبت کے سبب ہے.
اور جس طرح روحانیت کے راز، ہر انسان کے لیے ممکن نہیں، اسی طرح فنِ خطاطی کا ادراک بھی ہر آنکھ کے بس کی بات نہیں، ذوقِ نظر کے ساتھ ساتھ، حق و سچ کی متلاشی روحیں ہی اس فن کے جمالیاتی اور روحانی پہلوؤں سے لُطف اندوز ہو سکتی ہیں.
Ramazan 19th, May 14th, 2020
Ali Ibn e Ali Talib
Calligraphy & Composition :Wasil Shahid
Medium: Gold on Paper
Style : Thuluth Jelli
Size : 22″x28″
Live Calligraphy by Wasil Shahid in Ramazan İftar Transmission with Dr Aamir Liaqat Hussain on Express TV.