Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 45
Warning: Attempt to read property "child" on null in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 25
Warning: Undefined array key 1 in /home/d10hesot7wgn/public_html/wp-content/themes/jnews/class/ContentTag.php on line 86
آج ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کی برسی ہے۔ 1956ءمیں کراچی میں پیداہونے والی مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں،مدیحہ گوہر کی بہن فریال گوہر اور بیٹی سویرا ندیم بھی ممتاز اداکارائیں ہیں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج سے انگلش میں ایم اے کیا، لندن یونیورسٹی سے تھیٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی،ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 2003ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
مدیحہ گوہر نے خواتین کے حقوق کیلئے1983ء میں اجوکا نام سےتنظیم بنائی جو ایشیاء اور یورپ میں فعال ہے، بعد ازاں انھوں نے اسی نام سے تھیٹر کی بنیاد رکھی،وہ پچھلے 34 برس سے اجوکا تھیٹر چلا رہی تھیں ،جس کے ذریعے انہوں نے سماجی مسائل کو اجاگر کیا۔
2006ء میں اجوکا کےزیرِاہتمام سماجی امور کے کام کے اعتراف میں ہالینڈ کی جانب سے انہیں پرنس کلوس ایوراڈ دیاگیا۔
مدیحہ گوہر کو 2014ء میں ان کی فنی خدمات پر فاطمہ جناح ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام پاکستان، بھارت، یورپ اور امریکا میں 3 درجن سے زائد اسٹیج ڈرامے کیے۔
مدیحہ گوہر لاہور میں آسودہ خاک ہیں