• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home Aawaza

پھپھو

تحریر: حسن نصیر سندھو

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
April 12, 2020
in Aawaza, مخزن ادب
0
حسن نصیر سندھو
190
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

آج جس موضوع پر قلم اٹھا رہا ہوں، اس کا خیال آتے ہی تن بدن کانپ رہا ہے، امید ہے جیسے جیسے آپ پڑھیں گے آپ کے رونگٹے بھی کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ کل آدھی رات کو گلی میں شور سن کر میری آنکھ کھلی۔ باہر نکل کر محلے والوں سے پوچھا اتنا شور کیوں؟ انہوں نے کہا: خبردار رہنا محلے کے پانی میں زہر آگیا ہے۔ یہ سن کر واپس گھر آیا تو پھپھو نے پوچھا؛ باہر کیا ہوا ہے؟ میں نے بھی تسلی سے کہا, باہر سب ٹھیک ہے, آپ پانی پی کر سو جائیں. اگلے دن پھپھو کی طبیعت خراب ہوئی، تو ڈاکٹر نے رپورٹس دیکھ کر بتایا: آپ کی پھپھو بس دو دن کے مہمان ہیں، آئی ایم سوری۔ مجھ سے رہا نہ گیا۔ میں نے کہا “اس میں سوری کی کیا بات ہے نکال لیں گے یہ دو دن بھی جیسے تیسے کرکے”.
آپ لوگ حیران ہو رہے ہوں گے۔ میں اتنی محبت اور شفیق ہستی کے متعلق کیسی باتیں کر رہا ہوں۔ پر آپ یقین کریں صرف 90 فیصد لگائی بجھائی والی پھوپھیوں کی وجہ سے باقی پھوپھیاں بد نام ہیں اور غلطی دنیا کی واحد ایسی چیز ہے جو پھوپھو سے نہیں ہوتی۔ ویسے بھی کوئی عورت اچھی پھپھو بن سکے یا نہ پھپے کٹنی ضرور بن جاتی ہے۔ سوچ سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں، پاکستان میں پھپھو اور بارش کے فائدے کم اور اور نقصانات زیادہ ہیں۔ آپ کو لگ رہا ہو گا، عورت مظلوم ذات تو میں یاد کرادوں، اللہ نے مرد کو طاقت اور پھوپھو کو زبان دے کر حساب برابر کر دیا ہے۔ ویسے بھی یہ نعمت کیا کم ہے؟ لڑکی شادی کرے یا نہ کرے گھر بیٹھے پھوپھو بن جاتی ہے۔
پھپھو کسی کی بات تو سنتی نہیں، ہاں سنا دیتی ہیں وہ بھی کھری کھری۔ اور عین اپنے مطلب کی بات پر منہ میں پان رکھ کر، اس طرح بات کرتی ہیں کہ سنتے ہوئے دوسرے کو جو موت پڑنی ہے، ا سے پان کے مزے سے دوبالا کرتی ہیں۔ ویسے بھی موت تو یوں ہی بد نام ہے، تکلیف تو پھوپھو کی باتیں دیتی ہیں۔ اوپر سے مزے کی بات سمجھدار پھپھو بحث نہیں کرتی، بس تیلی لگا کر سائیڈ پے ہو جاتی ہے۔  پھپھو کو جہاں اپنی دال گلتی نظر نہ آئے، وہاں آگ تیز کرکے دال ہی جلا دیتی ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے تین چیزوں کو مت چھیڑو، کتے کو، ریاضی کے ٹیچر کو اور خاموش بیٹھی پھپھو کو۔ ویسے بھی پاکستانی جنازوں میں دیکھا گیا ہے، جب بھی جنازہ اٹھایا گیا، کوئی نہ کوئی چیخ کر بول دیتا ہے ابھی تو پھپھو نے آنا ہے۔ اور وہی پھپھو جو زندگی میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی، مرنے کے بعد منجی ہلا ہلا کے کہتی ہیں “وے تو بولدا کیوں نہیں”۔ ہر پھوپھو کو بچپن میں کام کرنے کا بڑا شوق ہوتا ہے, بچپن ختم شوق ختم۔ اس لئے اکثر پھپھو برقعہ اس لئے بھی پہنتی ہیں، کیونکہ انھیں کپڑے استری کرتے موت پڑتی ہے۔ ایسی پھوپھو کو شادی پہ اگر نہ بلایا جائے تو برات والے دن چھت پے کھڑے ہوکر نعرہ لگا رہی ہوتی ہیں ‘دلہا نشئی اے۔’
بات کہاں سے کہاں جا نکلی، بتانا تو یہ تھا کہ تن بدن کیوں کانپ رہا ہے، تو بات دراصل یہ ہے کہ ابھی ابھی ڈاکٹر کا فون آیا ہے اور انھوں نے یہ قیامت خیز خبر دی ہے، کہ جو رپورٹ پڑھ کے انہوں نے پھوپھو کو دو دن کا بتایا تھا، وہ کسی اور کی تھی۔ یہ خبر سن کر میری پھوپھو کا رویہ میرے ساتھ اچانک بدل گیا ہے۔ اور وہ مترنم آواز میں یہ گانا گا رہی ہیں، آگ ایسی لگائی مزہ آگیا ۔
میرا تو اللہ ہی حافظ، پر آپ سب کو مشورہ ہے، اگر آپ بھی اپنی پھوپھو سے تنگ ہیں، تو ایک گلاس گاجروں کے جوس میں املی کا پانی ڈال کر پی لیں، کم از کم اس سے کلیجے کو ٹھنڈ پڑے گی۔ کیونکہ پھپھو اس بلا کا نام ہے جو صدقے سے بھی نہیں ٹلتی۔ اور تو اور کتا پال لو، بلی پال لو، شیر پال لو، لیکن یہ غلط فہمی کبھی نہ پالنا کہ پھپھو تم سے اچھے طریقے سے بات کریں گی۔
______________
حسن نصیر سندھو یونیورسٹی آف گجرات سے ایم فل کرنے کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ سماجی مسائل کو اچھوتے انداز میں اپنی تحریروں میں بیان کرنا ان کا خاصا ہے۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
Tags: پھپھوحسن نصیر سندھوطنز و مزاح
Previous Post

نامور صحافی احفاظ الرحمان کی رحلت

Next Post

زندگی رکی ہوئی ہے نظر ثانی کر لیجئے

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
نصیب خان

زندگی رکی ہوئی ہے نظر ثانی کر لیجئے

محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیان
محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیاں

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions