• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ترقی پزیر ملکوں کے قرضے ری اسٹرکچر کیے جائیں، پاک قطر اتفاق رائے

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
April 2, 2020
in اہم خبریں
0
ترقی پزیر ملکوں کے قرضے ری اسٹرکچر کیے جائیں، پاک قطر اتفاق رائے
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

 قطر نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ کورونا کی عالم گیر وبائی صورت حال کے تناظر میں دنیا کی کمزور معیشتوں کو سہر دینے کے لیے ترقی پزیر ملکوں کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کیا جائے تاکہ ان ملکوں کی معیشتوں کو ڈوبنے سے بچانے کے علاوہ وہاں کی آبادی کو بھی وبا کے دوران اور بعد کی بدترین اقتصادی صورت حال کے مضر اثرات سے بچایا جاسکے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا، قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ  محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطے میں ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قطر کی طرف سے کئے گئے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان، اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔انھوں نے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں قطر کے مثبت کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ خارجہ نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ترقی پذیر ممالک کو اپنے محدود معاشی وسائل کے سبب اس وبائی چیلنج سے نمٹنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اس وبا سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال میں لا سکیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار نے گذشتہ 8 ماہ سے 80لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے محصور کر رکھا – مسلسل کرفیو کے باعث وہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، ضرورت اس امر کی ہے کہ لاکھوں کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے اور ادویات کی فراہمی کیلئے،کرفیو کو فی الفور ہٹایا جائے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ، محصور کشمیری حریت قیادت کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے وزیر خارجہ کی طرف سے ٹیلیفونک رابطے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے ان ممالک کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو موثر حکمت عملی سے اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے

دونوں وزرائے خارجہ نےاس عالمی چیلنج سے نمٹنے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

کرونائی ایپرل فول

Next Post

علم دوست کی آن لائن ادبی محفل، زندگی سے لطف اٹھائیے

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
علم دوست کی آن لائن ادبی محفل، زندگی سے لطف اٹھائیے

علم دوست کی آن لائن ادبی محفل، زندگی سے لطف اٹھائیے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions