• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

قومی سلامتی یا ریٹنگ

تحریر: نصیب خان

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
March 18, 2020
in تبادلہ خیال
0
قومی سلامتی یا ریٹنگ
70
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
نصیب خان

 

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM
میں دسویں جماعت میں تھا ،فزکس کا ٹیسٹ ہو رہا تھا، یکدم زمین کانپ اٹھی، سارے ہم جماعت ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، ساتھ ہی چیخیں بلند ہوئیں، کوئی کلمے پڑھنے لگا،کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کیا جائے، ایک منٹ نے ہمارے لیئے دنیا بدل کہ رکھ دی، سامنے کلاسوں سے باہر بھاگ کر آنے والے بچوں پر دیوار گر پڑی، اور کچھ بچے دیوار کے نیچے آگئے، برے وقت میں انسان سوچتا ہے کہ کاش خواب ہو لیکن خواب نہیں تھا،یہ اکتوبر 2005 کا زلزلہ تھا ـ گری ہوئی دیوار سے اندر دیکھا چھوٹے بچوں کی استانی (میڈم سمیه) بچوں کو باہر نکال رہیں تھیں اور خود بالکل دیوار کے پاس سب سے پیچھے کھڑی، ایک بچہ زخمی هو گیاـ گھر آنے پر پتہ چلا ہمارا گھر بھی گر چکا تھا ـ فطری بات ہے کہ انسان ایسے حالات میں اپنے ارگرد سے باخبر رہنا چاہتا ہے ـ جب میڈیا کو دیکھنا شروع کیا تو وہ ٹی پر دکھائی جانے والی خبروں میں ملبے سے نکلنے والی لاشیں، ان کی تعداد،آفٹر شاکس کا خوف اور زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں اور لوگوں کی آپ بیتیوں کو اس انداز میں بیان کر رہے تھے کہ جیسے آدھا ملک تباہ ہو گیا ہے اور باقی آ فٹر شاکس سے تباہ ہوجائے گاـ خبریں دیکھنے کے بعد ذہن میں خوف بیٹھ گیا – مجھے وہ راتیں اچھی طرح یاد ہیں جب میں پوری رات جاگتا اور دن کو ایسی جگہ سوتا جہاں کھلی فضاء ہوتی اور نزدیک دیوار یا چھت نہ ہوتی، لیکن پھر بھی نیند نہ آتی، وجہ افٹر شاکس کا خوف اور ان لوگوں کی باتیں ہوتیں جو زلزلے کی وجہ سے بے گھر ہوئے تھے یا اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے تھے ـ اس خوف میرا پیچھا اس وقت چھوڑا جب میں ماموں کے گاؤں چلا گیا اور کچھ عرصے تک میڈیا سے دور رہا ـ لیکن ساری زندگی اس بات کا دکھ رہے گا کہ میں نے اپنی کلاس میں پوزیشن لی تھی اور اس تقریب میں شرکت نہ کر سکاـ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ـ اس بات کو ساری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ اب جنگیں فوجوں اور اسلحے سے کم اور میڈیا سے زیادہ لڑی جا رہی ہیں ـ ترقی یافتہ ممالک کے میڈیا کی مثال ہمارے سامنے ہےـ وہاں میڈیا اپنی حکومتوں پر مثبت تنقید کرتا ہے، غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور حکومت اور عوام بھی اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اگر ملکی مفاد پنہاں ہو تو وہاں بڑی غلطیوں پہ پردہ ڈال دیتا ہے ـ جیسا عراق اور افغانستان کی جنگوں میں نیٹو افواج کے ہاتھوں فاسفورس ڈرون او ڈیزی کٹر بموں سے جلنے والوں انسانوں کی اموات کو نظر انداز کرکے مغربی میڈیا اپنے ممالک کے جرائم پر پردہ ڈالتا ہے لیکن اس تنظیم نیٹو کے رکن ملک آسٹریلیا کے جلتے جنگلات میں پھنسے جانوروں کے ساتھ مقامی لوگوں کی ہمدردی اور امدادی کاروائیوں والی تصویریں اور ویڈیوز دکھا کر انہیں مہذب انسان کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ـ اور تعجب یہ ہے کہ لوگ ان کی بات کو مان بھی لیتے ہیں ـ لیکن پاکستانی کا میڈیا بھی عجیب ہےـ یہاں حکومتی سنسر شپ کا تو گلہ کیا جاتا ہے لیکن بڑے معاشی اداروں کے جرائم کی پردہ پوشی کرکے خود ساختہ سنسر شپ کا کوئی ذکر نہیں کرتاـ ابھی تک میڈیا اپنے “ڈو” اور ڈو ناٹ” کے حدود و قیود کا تعین نہیں کرسکاـ ایک خبر کو اگر ایک میڈیا گروپ نقصان دہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتا ہے وہی خبر بهرپور طریقے سے دوسرا چینل نشر کرتا ہےـ سرخی لگتی ہے ” صدر وفات پا گئے” لنک کھولنے پر پتہ چلتا ہے کہ تاجروں کی کسی تنظیم کے صدر کو دل کا دوره پڑا ہے اور وفات پا گیا ہے دوسری سرخی ” طیاره گر گیا ہلاکتوں کا خدشہ” جب حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ برازیل میں تربیتی طیاره گرا ہوتا ہے اور پائلٹ کے بچنے یا مرنے کے متعلق متضاد خبریں ہوتی ہیں ـ سوشل میڈیا چاہے جتنا بھی قوی ہو جائے لوگ یقین الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا پر کرتے ہیں ـ اور ان سب ٹی وی چینلز او اخباروں کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنے ہوتے ہیں ـ لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھنے یا اخبار خریدنے کے بجائے انہیں اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے آپ کو باخبر رکھتے ہیں ـ ابھی کرونا کی وبا پھوٹتے ہی خبریں اس انداز میں بیان کی رہی ہیں کہ لوگ احتیاط او اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے بجائے خود کو کرونا کا اگلا ممکنہ مریض سمجھ رہے ہیں ـ قدرتی آفات، او وبائیں کوئی نئی بات نہیں، لوگ ایسے حالات کا مقابلہ کرکے اس صورتحال سے نکل آتے ہیں ـ اگر آج کوئی تنقیدی نظر سے میڈیا کی خبروں کو مانیٹر کرے تو کرونا وائرس سے مرنے والے مریض کی خبر کو اتنے سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جاتا ہے جیسا ہم زمانہ قدیم میں رہ رہے ہوں اور پہیہ ایجاد ہوا ہوـ لوگ بھی ایسی خبروں کے متمنی ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو سنبھالنے کے بجائے ذہنی مریض بن جاتے ہیں ـ کاش میڈیا کرونا وائرس کی وباء کے دوران ریٹنگ کے چکر سے نکل آئے سنسنی پھیلانے کے بجائے مثبت کردار ادا کرے ـ لوگوں کو ڈرانے کے بجائے انہیں حوصلہ دے ،انہیں مرنے والوں کی خبریں دینے کہ ساتھ ساتھ یہ بھی بتائے کہ اس مرض میں مبتلا لوگوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مرنے والوں سے کہیں زیاده ہے(سکائے نیوز کے مطابق 79000 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 7000 مرے ہیں)، لوگوں کو احتیاطی تدابیر او دستیاب وسائل سے فائده اٹھانے کے طریقے بتائے اور انہیں مشکل حالات میں ایک ذہنی طور پر ایک مضبوط انسان بنائے، تاکہ لوگوں کے میڈیا سے جو گلے شکوے ہیں وہ اگر ختم نہ ہوں تو کم ضرور ہو جائیں ـ


Previous Post

وزیر اعظم کی تقریر اور حکومت کی فعالیت

Next Post

نکلئے اپنے گھر سے اور۔۔۔

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
نکلئے اپنے گھر سے اور۔۔۔

نکلئے اپنے گھر سے اور۔۔۔

محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

امجد اسلام امجد
فاروق عادل کے خاکے

امجد اسلام امجد کا ورثہ

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions