• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال

نہیں ہوں میں ریپسٹ، جھوٹ مت بولو! ایک مرد کی فریاد

تحریر شکیل خان

آوازہ ڈیسک by آوازہ ڈیسک
March 8, 2020
in محشر خیال
0
نہیں ہوں میں ریپسٹ، جھوٹ مت بولو! ایک مرد کی فریاد
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
شکیل خان

میں مرد ہوں لیکن میں زانی نہیں ہوں، تم جانتی ہو کہ تم جھوٹی ہو، تم جھوٹ بولتی ہو، تم جھوٹ بول رہی ہو، تمہارے لفظ گواھی دے رہے ہیں کہ تم جھوٹی ہو، تمہاری زبان وہ نہی کہہ رہی جو اس کو کہنا ہے، جو وہ کہنا چاہتی ہے، جو تمہارے دل میں ہے،

میں تم سے اپنا کوئی رشتہ نہی جتائوں گا، نہ تم سے مشرقی اخلاقیات کی بات کرنا چاھتا ہوں، مذہب چاہے کوئی بھی ہو وہ تمہارا مسئلہ نہی ہے اس لئے کہ دنیا کا ہر مذہب مرد عورت دونوں پر کچھ پابندیاں عائد کرتا ہے۔ اس لئے مذہب کے ذکر کو چھوڑ کر آگے بڑھتے ہیں۔تم سے کوئی بھاشن بازی بھی نہی ہوگی۔میں تم سے سیدھی سیدھی بات کرونگا۔مکمل straight forward کوئی hanky panky نہی کرونگا۔

میں تم کو کسی کا ایجنٹ نہی کہونگا، میں یہ بھی نہیں کہونگا کہ تم کسی اور کی زبان بول رہی ہو ، میں تم کو مذہب بیزار بھی نہی کہونگا، میں تمہیں دین سے دور بھی نہی کہونگا، اس لئیے کہ تم میں سے اکثریت دین کو ماننے اور اس پر عمل کی کوشش کرنے والی ہے۔میں تمہیں کسی NGO کا تنخواہ دار بھی نہی کہونگا۔ اس لئے کہ تم میں سے اکثر کو یہ معلوم ہی نہی کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں، وہ کیا کررہی ہیں ۔ میں تمہارے جسمانی خدوخال، نشیب و فراز، لباس، چال ڈھال پر بھی بات نہی کرونگا،اس لئے کہ تم ہر حال میں میرے لئے محترم ہو۔

لیکن میں تم کو بیٹی بھی نہیں کہونگا، بہن بھی نہیں کہونگا، ماں کہنے سے تم چڑ جائوگی اس لئے کہ تم Age Conscious بھی ہوتی ہو، گوکہ تم میں سے اکثر “میراجسم میری مرضی” کا نعرہ لگانے والی، بوڑھی گھوڑی لال لگام ہوتی ہو،

سب سے بڑی بات یہ کہ میں تمہیں بیوی بھی نہیں کہہ سکتا اس لئے کہ اگر یہ کہہ دیا تو میری “سگی بیوی” مجھے سرعام قتل کردیگی اور ساتھ ساتھ عورت مارچ میں شامل دو چار
عورتوں کو بہیمانہ انتقام کا نشانہ بنا کر ملائوں اور جماعت اسلامی والوں کی “ہیروئن “بن جائے گی۔

تم مجھے کوئی مولوی مت سمجھنا جو تم پر فتوی بازی کی مشق کررہا ہے، میں کوئی مفتی، مجتہد، ملاء یا صوفی نہی میں تو خالص دنیادار آدمی ہوں اکٹر تمہارے ساتھ بیٹھنے، باتیں کرنے والا، ،بسا اوقات تم کو پسند بھی کرتا ہوں لیکن ڈرتا ھوں اس لئے اظہار نہیں کرتا۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

مجھے تو خوف تمہارے نعروں سے آتا ہے کہ تم کو معلوم ہے ک تم کیا کہہ رہی ہو، تم میں سے اکثر کو یہ نہی معلوم کہ وہ کیا مانگ رہی ہیں، تمہارا جسم تمہاری مرضی، تم بستر گرم کرو، یا برانڈڈ “رومالی” کھول کر بیٹھنا چاہو، یہ چند محترمائوں کا تو مسئلہ ہوگا لیکن یہ تم سب کا مسئلہ نہیں ہے۔

کسی بھی مذہب سے قطع نظر تم ایک مرتبہ پھر غلط راستے پر جارہی ہو، 100 سال قبل یہی غلطی سرخ سویرا والوں نے کی تھی، برصغیر کے معاشرے میں تم جیسے ہی مذہب بیزار نعرے لگائوگی یاد رکھو ساری سوسائیٹی، ہر مذہب کے ماننے والوں کی اکٹریت تمہارے خلاف ہوجائے گی اس لئے کہ مذہب اس خطے کے خون میں شامل ہے۔ مذہب اور خاص طور پر اسلام کا تو عورت کے حقوق سے کوئی جھگڑا ہی نہیں ہے ۔

ںاپنے حقیقی مسائل کے لئے بات کرو، ان مسائل پر ساری سوسائیٹی کو ساتھ لیکر جلو،مرد اور عورت ایک دوسرے کے دشمن نہی دوست ہیں، مرد کا عورت سے مقابلہ یا موازنہ ایک فضول بات ہے، مقابلہ کرنے کے بجاۓ محبت کرنے کی باٹ کرو،تمہارے ساتھ جو ناانصافی ہے اس کے لئے بات کرو ,برابری کے بجائے انصاف کی بات کرو۔

وراثت میں آپنے حق کےلئے لڑو، اگر وراثت میں بیٹیوں کو حصہ ملنے لگے تو وہ معاشی طور پر خود کفیل ہوجائیں۔ جنسی ہراسمنٹ کے لئے لڑو، جنسی استحصال کے خلاف لڑو، تعلیم کے حق کےلئے لڑو، معاشی آزادی کے لئے لڑو، معاشی مفادات کا تحفظ، تمہاری معاشی خود مختاری ہی تمہاری آزادی کا ذریعہ ہے، ملازمتوں میں اپنے حق کی بات کرو، کام کرنے کی جگہوں پر شیر خوار بچوں کے لئے مناسب جگہ مانگو، سورہ، ونی اور کاروکاری جیسے مکروہ کاموں کو ختم کرنے کےلئے لڑو، باالجبر نکاح کے خلاف لڑو، قرآن سے نکاح کی ظالمانہ رسم کے خلاف لڑو۔ جہیز مانگے والے مردوں کے خلاف لڑو، بیویوں پر تشدد کرنے والے شوہروں کے خلاف لڑو، بچیوں اور بچوں کو جو لوگ اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں ان کے خلاف لڑو،

تمہاری اس جنگ میں میں تمہارے ساتھ ہوں تم سے آگے چل کر تمہارے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی کے خلاف لڑونگا لیکن یہ بات یاد رکھو جس طرح بحیثیت مرد، “میرا جسم میری مرضی” نہیں ہے اسی طرح تمہارا جسم تمہاری مرضی بھی نہیں ہے۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

کراچی مر رہا ہے

Next Post

بہارستان کراچی

آوازہ ڈیسک

آوازہ ڈیسک

Next Post
بہارستان کراچی

بہارستان کراچی

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions