(یوم وفات: 8 جون 1988)
حبیب اللہ گروپ آف کمپنی کے مالک اور بلدیہ کراچی کے سابق وائس چیئرمین حافظ حبیب اللہ پراچہ 8جون 1988 کو وفات پاگئے۔وہ 1896میں پنجاب کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1931میں حبیب اللہ گروپ کی بنیاد رکھی اور 1938 میں کراچی منتقل ہوگئے،قیام پاکستان کے بعد آپ نے امور ریاست چلانے کے لئے ملک کے پہلے وزیر اعظم شہید لیاقت علی خان کو ایک بیلنک چیک پیش کیا جو اس وقت بہت بڑا چندہ تھا اور حکومت پاکستان نے دس لاکھ روپے نکلوائے جو اس وقت کا سب سے بہت بڑا چندہ تھا۔
آپ 1953سے 1958تک کراچی کے قائم مقام میئر رہے۔
1960سے 1968تک آپ بلدیہ کراچی کے نائب آپ بلدیہ کراچی کے نائب چیئرمین بھی رہے۔یہی دور ہے جس میں کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے۔
ئ آپ ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (APP) کے بانی ممبر بھی تھے 1974 سے 1976تک ملائشیا میں سفارتکار بھی رہ۔ حکومت پاکستان نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ خدمت اور تمغہ قائداعظم سے بھی نوازا۔