طارق محمود مرزا کی نئی کتاب’ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند’ شائع ہو گئی ہے
آسٹریلیا میں مقیم ادیب، مصنف اور کالم نگار طارق محمود مرزا کی پانچویں کتاب ‘ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند’ شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب ممتاز پبلشر سنگِ میل کے نے شائع کی ہے۔
‘ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند’ طارق مرزاکا ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور قطر کا سفرنامہ ہے ۔یہ ادبی چاشنی سے بھرپور انتہائی دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے ۔ اس کا تعارفی خاکہ پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان نے لکھا ہے۔ ٹائٹل شاہد ملک کی تخلیق ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
فرعون عہد کی لوک کہانی، جھوٹ اور سچ
گیارہ دسمبر: اردو کی نامور افسانہ نگار خدیجہ مستور کا آج یوم ولادت ہے
اس سے قبل طارق مرزا کے دو سفرنامے، افسانوں کاایک مجموعہ اور اُن کی رُودادِ حج، عوامی اور ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ متعدد مقامی اور بین الاقوامی ادبی تنظیموں کی جانب سے اُنہیں اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کی ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق ہو چکی ہے ۔
وہ مختلف اخبارات و جرائد میں کالم اور مضامین بھی لکھتے رہتے ہیں ۔ طارق مرزا کئی دہائیوں سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں اور ادبی،سماجی اور دینی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ ‘ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند’ تمام بڑے بُک اسٹالز پر موجود ہے۔علاوہ ازیں سنگ میل پبلشرز کے اس نمبر پر +92 42 37220100 رابطہ کر کے بھی خریدی جا سکتی ہے۔