ADVERTISEMENT
اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے لکھاریوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق،اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے خطے میں فنکاروں کے لیے رائلٹی پر خدشات کا اظہار کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سینیٹر فیصل جاوید نے سینٹ میں ایک بل پاس کروایا ،جس کے بعد اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
تنظیم کے بانی ارکان میں عاصمہ نبیل ، بی گل ، ساجی گل ، عمیرہ احمد اور واسع چوہدری شامل ہیں ۔
دیگر معلومات کے لئے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (swap.org.pk) کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔