معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے نئے پیراڈایم میں علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں 21 سے 26 جون 2021 ء میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہفتہ کے لئے 21 ویں صدی کے معروف مصنف و دانش ور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کی سربراہی میں ملاقاتیں اور مجالس منعقد کئے گئے استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کشمیر کے ذرخیز علمی خطے میرپور ڈڈیال سے تعلق رکھتے ہیں اور سال کا نصف حصہ کم و بیش اپنے اہل خانہ و بچوں کے ساتھ برطانیہ لوٹن میں گزارتے ہیں اور علمی و تحقیقی مشاغل میں مصروف رہتے ہیں اس لئے ان کے علمی و فکری وسعت اور گہرائی و دانش مندی میں کلام نہیں ہے کشمریات سے اقبال پسندی اور جدیدیت کے تناظر میں حکمت قرآنی اور شعور نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں تحقیق و جستجو اور تخلیق و تدبیر کی نئی جہتیں تلاش کرنا ہی ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کے لئے بنیادی میدان رہا ہے ان کی گرانقدر تصنیفات مباحث خطبات اقبال،مطالعہ قرآن کی نئی جہتیں،خودی فہم القرآن کا ضابطہ،اسلام اور مغرب،سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ اکیسویں صدی میں،کمال اقبال اور اکیسویں صدی،انسانیت کا مستقبل حکمت قرآنی اور مادی ترقی سمیت تین درجن پھیلے ہوئے وسیع پیمانے پر علمی و فکری مکالمے کے لئے مواد و افکار موجود ہیں، جس میں بنیادی ماخذ قرآن کریم کی حکمت عملی اور فکری و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے نئے عمرانی و سماجی شعور کی بیداری اور انسانوں کی لمحہ موجود میں حکمت عملی طئے کرنے کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اور منصفانہ سماجی انصاف کے قیام کے لئے بیانیہ اور آئینی و دانش مندی کی آرزو مندی کے لئے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات اور سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لئے علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں مجلس فکر و دانش تشکیل دی گئی ہے جبکہ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تصورات کی فریم ورک میں اقبالستان موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، علامہ سید جمال الدین افغانی اسد آبادی،علامہ سید بدیع الزماں نوروسی و علامہ محمد اقبال لاہوری کے گرانقدر تصنیفات و افکار کی روشنی میں ممتاز دانشور و ماہر قرآنیات ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم،ڈاکٹر برہان احمد فاروقی اور ڈاکٹر محمود احمد غازی رح و علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے افکار و نظریات جدیدہ کے سلسلے میں مفید اور تعمیری ماحول میں انسانیت کی رہبری و دانش مندی کی آرزو مندی کے لئے ان مجالس اور رابطوں کا انعقاد کیا گیا ہیں جس کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات و رابطے کئے گئے ہیں کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور معاشی و سماجی افراتفری کے بعد یہ ضروری تھا کہ علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں ازسرنو تعمیر افکار و خیالات سمجھنے کے لئے ملاقاتیں اور محنت شاقہ کا راستہ اختیار کیا جائے اسی سلسلے میں اسلام آباد کے اندر تعلیم فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سابق بیوروکریٹ جناب ظفر اقبال قادر صاحب سے ملاقات ہوئی اور ان کے علمی و فکری خدمات کے ساتھ ان کے بھرپور ناشتے سے محظوظ ہوئے اسلام آباد میں بلوچستان کی توانا آواز و نوجوان پارلمینیٹرین ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب قاسم خان سوری کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی پنڈی اور اسلام آباد میں فکر اقبال اور کمال اقبال سے متعارف و منسوب احباب جناب ڈاکٹر طالب حسین سیال صاحب،جناب ڈاکٹر محمد قمر اقبال،جناب ڈاکٹر ساجد خاکوانی صاحب،جناب ملک عبدالصبور صاحب،جناب کرنل ریٹائرڈ سعادت جنجوعہ صاحب اور جناب ڈاکٹر جلیل عالی صاحب سے تفصیلی ملاقاتیں اور عمدہ مباحث رہے یہ حضرات فکر اقبال کی روشنی میں معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش مندی و تعبیر نو کے لئے کوشاں ہیں ان سب سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اپنے سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ارتقائی مراحل میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے اقبالستان موومنٹ کے لئے اپنے تجربات و مشاہدات اور خدمات وقف فرمائیں بھرپور توانائی و فکری مکالمے کے سلسلے میں ان مفید و تعمیری مباحث و فیصلوں کے ذریعے نوجوانوں اور طلباء وطالبات کے لئے نئے عمرانی و سماجی مسائل اور سیاسی و فکری رہنمائی کے لئے مواقعوں کی تشکیل و تکمیل ہدف قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کائناتی افق پر نمودار ہونے والی تبدیلیاں و فکری سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر ان احباب و اداروں کو وسیع و فعال کردار ادا کرنے کے لئے مناسب میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہےاسی پس منظر میں اسلام آباد کے دو بڑے سرکاری اور قیمتی اداروں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ملحقہ و متعلقہ اداروں سے معاونت و اشتراک کے لئے جناب ڈاکٹر قبلہ آیاز صاحب،جناب پروفیسرڈاکٹر محمد معصوم خان یسین زئی صاحب،ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین صاحب،پروفسیر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء صاحبہ،جناب ڈاکٹر محمد ضیاء الحق صاحب،جناب ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو صاحب،جناب ڈاکٹر حسن الامین صاحب سے ملاقاتیں رہیں اور انسانوں کی عزت و آبرو مندی اور تکریم و حفاظت زندگی کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ثقافتی ساخت میں بہتری اور جوہری تبدیلیوں کے پیش نظر نئے چیلنجر سے نبرد آزما ہونے کے لئے نئے پیراڈایم میں عمرانی و سماجی شعور کی احیاء کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات اور سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی ضرورت ہے ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں ان علمی و فکری شخصیات میں جناب ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے وعدہ فرمایا کہ اقبال ڈائیلاگ و ریسرچ سینٹر کے تحت جولائی میں خواتین کے مقدمے پر قومی مکالمے کے سلسلے میں مفید اور تعمیری مباحث آگے بڑھانے پر اتفاق و یکسوئی اختیار کی جاتی ہے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے گرانقدر چیئرمین محترم ڈاکٹر قبلہ آیاز صاحب نے فرمایا کہ پاکستان کے متفقہ دستور یعنی عمرانی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور سماجی ترقی و خوشحالی کے لئے اداروں کے درمیان مشترکات و قومی مکالمے و ڈائلاگ کے تناظر میں اگست میں انتظام و انصرام کی طرف پیش رفت فرمائیں گے جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد معصوم خان یسین زئی اور جناب ڈاکٹر قبلہ آیاز کوئٹہ و پشاور سے دو قیمتی اور ہنر مند سکالرز و مفکرین ہیں جن کی خدمات وسیع اور فکری و علمی ویژن قابل قدر ہیں دونوں مفکرین کا جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب سے علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں معاونت اور راہنمائی مجلس فکر و دانش کے سلسلے میں مفید اور ثمربار رہے گا انشاء اللہ تعالیٰ،
اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکریٹری و ممتاز دانشور و مصنف جناب ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین صاحب کی راہنمائی و دانش مندی بھی قابل تحسین ہیں جن کے رابطوں اور عملی قدم بڑھانے سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ خواتین یعنی خواتین کیمپس دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا اسلام آباد کے ان ملاقاتوں میں ان قابلِ قدر شخصیات سے ملاقاتیں ہی زندگی کا حاصل قرار دیا جاسکتا ہے اس موقع پر تجزیہ نگار اور دانشور جناب فاروق عادل صاحب کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی سعادت مندی حاصل رہی وہ انتہائی معتبر و معروف شخصیت ہے اور بی بی سی اردو سروس، آوازہ ویب سائٹ اسلام آباد اور کئی قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے دولت کدہ پر ان کے نوجوان صاحب زادے سے دلیچسپ گفتگو رہی آوازہ ویب سائٹ اور جناب فاروق عادل صاحب کی ذات و شخصیت مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے سلسلے میں نعمت عظمیٰ ہے جس کی سرپرستی اور شفقت و راہنمائی سے ہماری کمزور آواز بلند آہنگ ہو کر وسعت افلاک تک رسائی حاصل کرتی ہیں جناب فاروق عادل صاحب کو استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کی کوئٹہ گوشہ ادب سے حال میں ہی شائع ہونے والے معتبر و معروف تصنیف,,, کمال اقبال اور اکیسویں صدی،،، تحفے میں پیش کیا گیا اس موقع پر پاکستان بھر میں علمی و فکری اور نظریاتی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے قائم اداروں کی فعالیت اور وژن و دانش مندی کے رحجانات و ترجیحات کے مطابق اجتماعی زندگی کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے صدر پاکستان سے راہنمائی و معاونت کے لئے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت فراہم کرنے والے علاقے چاغی و بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ جناب محمد صادق سنجرانی صاحب سے ملاقات ہوئی اور تبادلہ خیال کے موقع پر طئے کیا گیا کہ جناب سنجرانی صاحب صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمد عارف علوی صاحب سے رابطہ فرمائیں گے اور کراچی و لاہور میں اداروں کی فعالیت و مقصدیت کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ کشمیر،گلگت ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی ان اداروں کی قیام اور استحکام پر توجہ مرکوز رکھیں گے جناب سنجرانی صاحب خوش اخلاق اور باوقار شخصیت کے مالک ہیں جناب عبدالرزاق سنجرانی صاحب،جناب میر عاصم جان سنجرانی صاحب اور محمد حماد مری صاحب کے ممنون و مشکور ہیں جنھوں نے ملاقات کا اہتمام فرمایا جناب چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد ہمارے سہ رکنی قافلے کا رخ کتابوں کے حسین و جمیل شوروم بک کارنر جہلم کا وزٹ اور اس خوبصورت ادارے کے مالک کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کرنی تھی کرنل ریٹائرڈ سعادت جنجوعہ صاحب کی قیادت میں استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب اور خاکسار پر مشتمل یہ سہ رکنی وفد ایک ہی جست میں شیر شاہ سوری کے عہد حکومت سے قائم جی ٹی روڈ پر جہلم کے تاریخی شہر پہنچے اور بلا روک ٹوک ہم آسانی سے بک کارنر جہلم کے وسیع و عریض کتابوں کے شوروم میں پہنچے ہمارے ہاں تو گاڑیوں کے شوروم مشہور ہیں تو زندگی میں پہلی بار کتابوں کے بڑے شوروم میں والد محترم جناب شاہد حمید صاحب کی وفات کے بعد ان کے دونوں خوب صورت صاحب زادوں جناب امر شاہد اور جناب کگن شاہد سے ملاقات ہوئی اور تعزیت و ہمدردی کے بعد کتابوں کی دینا میں کھو گئے استاد محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کی مشہور زمانہ تصنیف و تالیف ,,,مباحث خطبات اقبال،،،
بک کارنر جہلم نے انتہائی معتبر و معنی خیز انداز میں شائع فرمایا ہے کتابوں کی خوبصورت دینا میں کھو کر وقت گزاری اور بھوک و فکری مکالمے کے سلسلے میں مزید تفصیلات کا احساس ہی نہیں رہا جناب امر شاہد صاحب کتاب پر کتاب چھاپنے اور دیکھانے میں شریک تھے کوئٹہ سے ڈاکٹر سعد خان کی تازہ ترین تحقیقی مقالہ جناب قائد اعظم محمد علی جناح کی اہلیہ صاحبہ پر کتاب چھپ کر آئی تھی کہ مصنف سے پہلے ہی ہم نے خوبصورت اور بامقصد کتاب کی ورق گردانی فرمائی،
ٹیگور اور اقبال کے موازنے پر ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور کی کتابچہ سے آگاہی حاصل ہو گئی اور سب سے بڑھ کر مشہور زمانہ مصنف و دانش ور اور باعمل فکری قائد جناب ڈاکٹر عبداللہ عزام شہید المصری کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ ان کا اقبال پر عربی میں قابل قدر تصنیف اقبال اکیڈمی کا شائع شدہ موجود ہے جسے فی لفور اردو اور انگریزی زبانوں میں ترجمہ کیا جانا چاہیے تاکہ فکر اقبال سے منور ہونے کا سلسلہ جاری رہیں بک کارنر جہلم کی خوشبو اور جناب امر شاہد صاحب کی معنویت پر مشتمل الفاظ و جملوں سے بھرپور مجلس کے بعد ہم دوبارہ کرنل ریٹائرڈ سعادت جنجوعہ صاحب کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر واقع دینہ کے قریب خیبر شنواری ہوٹل پر پہنچے جہاں ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب کے دوست میر پور سے جناب۔ ذوالفقار اسد دانش ور اور ادیب ہمارے ساتھ آملے یوں خوبصورت محل وقوع میں واقع علاقے میں جہاں ہر طرف سبزہ و مالداری اور زراعت و زمینداری نمایاں تھی کڑاہی گوشت اور لسی سے مہمان نوازی کا لطف دوبالا ہوا اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد سوہاوہ دیوان حضوری میں ایجوکیشنل کمپلیکس کو نوجوانوں اور طلباء وطالبات کے لئے رہائشی پروگراموں کے لئے سمجھنے اور جناب قبلہ و مرشد دلدار حسین شاہ صاحب اور ان کے نوجوان صاحب زادوں جناب شفقات احمد ایڈووکیٹ صاحب اور جناب عبدالحسیب شاہ صاحب سے ملاقات کی غرض سے رواں دواں رہیں دیوان حضوری ایجوکیشنل کمپلیکس انتہائی خوبصورت اور دلکش محل وقوع پر موجود ہیں اس کپلیکس میں رہائشی انتظامات،اچھی لائبریری ،دو خوبصورت اور صاف ستھرے پروگرام حال سمیت کھلی فضاؤں میں لنگر انداز ہونے کے لئے تمام ضروریات پوری ہیں اس موقع پر معصوم اور نھنے منے طلبہ سے ملاقات ہوئی اور جناب دلدار حسین شاہ صاحب نے مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور اقبالستان موومنٹ کے اغراض و مقاصد سے مکمل اتفاق فرماتے ہوئے باہمی یاداشت و معاہدےMOU پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا اب جولائی 2021ء میں تقریب دستخط کا انعقاد پیشِ نظر ہیں اور ستمبر و دسمبر پہلے مرحلے کے مختلف ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد ممکن العمل ہوسکیں گا طلبہ وطالبات اور خواتین و نوجوانوں کے لئے انشاء اللہ تعالیٰ
مغرب کے کافی بعد یخ بستہ ہوا میں دوبارہ اسلام آباد کی طرف عازم سفر ہوئے اور یوں پیر سے جمعرات تک بھرپور ورکنگ اور تزکیہ و تطہیر کی جامع مقاصد عالیہ کے پیش نظر شعور نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی حکمت و دانائی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھرپور و تحقیقی انداز میں مجالس و محافل کا انعقاد کیا گیا اور جمعہ مبارکہ کے دن انے والے تجاویز و آراء اور سفارشات و تجزیے پر ہر پہلو سے غور وفکر کیا گیا اور یوں دوبارہ توانائی و فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید اور پاکیزہ افکار کی ترویج و ترقی کے لئے کوئیٹہ و کشمیر کے لئے سفر بخیر زندگی بخیر کا آغاز کیا گیا جولائی 2021ء کے وسط و آخیر میں دوبارہ اسی بنیادی تصور و مشن کے لئے ملنے کے عزم و ہمت کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ارتقائی مراحل سنجیدگی سے ایڈریس کرنے کے لئے ہمارا عزم و ہمت پختہ تر ہیں انشاء اللہ تعالیٰ