مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈائیریکٹ آف اسٹوڈنٹس آفیزر اور لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم کے اشتراک سے ھائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی خصوصی معاونت سے گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ میں علمی و فکری مکالموں و ڈائلاگ سیریز کے سلسلے میں لمحہ موجود کی ضروریات و مادی افادیت کا سوال اور قرآنی شعور کا ارتقا کے عنوان سے موثر و مفید ذہنی وسعت و ٹیکنالوجی بیس معاشرے کی تشکیل و تعبیر نو کے سلسلے میں ڈائلاگ و سیمنار کاانعقاد کیا گیا ہے جس کی صدارت بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر و دانش ور پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کی اور مہمان خصوصی معروف مصنف و دانش ور پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان تھے ڈائلاگ و سیمنار میں معروف دانشور اور مفکرین و فکری و سائنسی ماہرین علماء کرام و سنئیر انتظامی آفیسرز نے اظہار خیال کیا،، یونیورسٹیوں اور کالجوں و مدارس کے طلبہ وطالبات اور دلیچسپی رکھنے والے مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی ڈائلاگ و سیمنار میں آن لائن اسلام آباد سے بھی ممتاز اسکالرز و دانش ور سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین اور صدر پاکستان کے سابق مشیر تجزیہ نگار و دانش ور فاروق عادل نے خطاب کیا.
سمینار میں برطانیہ سے ممتاز دانشور و محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے خصوصی شرکت کی اور کلیدی خطاب فرمایا سیمنار کا آغاز طالب علم راہنما میر ندیم محمد شہی کے تلاوت مبارکہ سے کیا گیا.
مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ نے افتتاحی خطاب میں مہمانوں اور نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ علمی و فکری مکالمے و جرگے اور مباحثے و سیمنارز ہی زندگی و سماجیات کو بدلنے اور جدیدیت کے ساتھ پیش رفت کرنے کی کوشش ہے.
پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے اپنے کلیدی خطاب میں مہمانوں و فکری مکالمے کے سلسلے میں خواتین و نوجوانوں کے شکریہ کے ساتھ تین بنیادی نکات و راہنمائی کا کلیہ و نسخہ شفاء کاملہ پیش کیا،
مکالمے و ڈائلاگ کے تناظر میں جدید رجحانات اور تحقیقات کے مطابق تشکیل و تعبیر نو و تعمیر نو معاشرہ و دانش ضروری ہے،،
پشتو زبان کے ممتاز شاعر و ادیب کالم نگار جناب عمر گل عسکر نے دو صفحات کا موضوع سے متعلق بہترین کاوش پیش کیا گیا جس میں انسانی حقوق اور سماجی ترقی و خوشحالی کے لئے انسانی محنت و یکسوئی ضروری ہے تب ہی ممکن ہے کہ قرآنی شعور کا ارتقاء و فکری مکالمے کے سلسلے میں ماحول سازگار ہوسکیں،،
نوجوانوں اور طلباء وطالبات میں نئے علمی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو کے خاطر عملی کام کرنے والے ادارے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے یوتھ آفیرز کے فوکل پرسن جناب غلام محمد محمدی نے بدلتے ہوئے حالات اور سماجی تغیر و تبدل کی تشکیل و تکمیل ہدف قرار دیتے ہوئے پیش رفت ضرورت قرار دیا گیا،،
نوجوان ادیب و تجزیہ نگار پاکستان پاورٹی فنڈ کے نمائندے محمد داؤد کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں تحمل و دانش مندی پیدا کرنے کے لئے نئے نسلوں کی راہنمائی و تعمیر نو کی ضرورت ہے،
نوجوان سکالر و پروفیسر ڈاکٹر باچا ء آغاء صاحب نے کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے اخذ کردہ شریعت کے مقاصد ہی دراصل انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی و سکون کے لئے بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں،،
یونیورسٹی آف بلوچستان کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر نے کہا کہ معاشرے میں درست سمت کے لئے وحی الہٰی اور شعور نبوت ورسالت صلی اللہ علیہ وسلم ہی مشعل راہ ہے،
سیمنار و ڈائلاگ میں مرسی کور کے فوکل پرسن جناب سراج کاسی،ہیلپنگ ھیڈ کے کوآرڈینیٹر افتخار کاکڑ وفد کے ہمراہ شرکت کی
گورنمنٹ بوائز و گرلز کالجز کے پرنسپلز شریک ہوئے جبکہ بی آر ایس پی کا معتبر وفد جناب ملک محمد انور سلیم کاسی،جناب غلام محمد محمدی،محترمہ مس حسینہ صاحبہ اور مسٹر شمس اللہ شریک تھے،
نوجوان سکالر و دانش ور اور پی ٹی وی کے اینکر پرسن محمد داؤد کاکڑ نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی ادائیگی و ترقی میں نمایاں تفاوت کو کم کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق تعلیم و تربیت اور تخلیقات میں شریک ہونے کے لئے نئے پیراڈایم میں عمرانی و سماجی شعور کی بیداری اور اورہالنگ انتہائی معتبر و معنی خیز کام ہیں،
ڈائلاگ و سیمنار میں جامعتہ المحصنات کے نمائندہ وفد نے محترمہ صائمہ جمالی صاحبہ اور محترمہ عائشہ عبدالوہاب نے شرکت کی،،
ھائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کالجز کے پرنسپلز اور ٹیم نے سیمنار میں علمی و فکری مکالمے کے اہمیت کی خاطر بھرپور معاونت فراہم کی اور اس اہم ڈائیلاگ و سیمنار میں علمی و فکری استفادے کے لئے شریک رہے،،
گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ کے پرنسپل محترمہ راحیلہ رمضان،فوکل پرسن پریم کمار اور دیگر عملے نے مثالی معاونت فراہم کی گئی جس پر ان کے شکر گزار ہیں،بلوچستان یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے سیمنار و ڈائلاگ کو بالکل آخری مرحلے میں منسوخ کرنے سے بچانے کے لئے ھائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے سیکرٹری و ممتاز ادیب و دانشور جناب محمد ہاشم غلزئی صاحب،ڈائکرٹر کالجز محترمہ ربابہ حمید درانی صاحبہ اور ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن جناب
جمال خان کاکڑ کے معاونت سے انتہائی کامیاب تعلیمی وسماجی اور معاشی و سماجی شعور کو بیدار و توانا بنانے کی ضرورت کے تحت انعقاد کیا گیا،سیمنار و ڈائلاگ میں خاتون سپیکر محترمہ مسعودہ شاہ صاحبہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج پشین نے خواتین کی نمائندگی پر جامع تحریری مقالہ پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا،
سول سوسائٹی کی نمائندگی ممتاز سماجی شخصیت و چیرمین شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے سماجی انصاف و ترقی کے لئے شعوری ارتقاء و فکری مکالمے کی کاوشیں قابل قدر ہیں معاشرے کو سنوارنے اور نکھارنے کے لئے
مثبت رخ کے ساتھ بھرپور جدوجھد کی ضرورت ہے،ممتاز ماہر سماجیات اور سابق مشیر صدر پاکستان آوازہ ویب سائٹ اسلام آباد کے صدر فاروق عادل نے کہا کہ معاشرے میں جمہوری رویوں کی تشکیل و تکمیل آئینی طور پر مسلمہ ضرورت ہے جس کے لئے 1973ء کے آئینی حقوق و فرائض ٔ کی مجموعی ترقی کے لئے کافی و شافی ہے نئے پیراڈایم و فکری مکالمے کے سلسلے میں بیداری اور شعور و بصیرت کو مثبت رخ کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے
بقیہ دوسرے قسط میں