نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ سے معروف دانشور مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان اور ماہر تعلیم و دانشور عبدالمتین اخونذادہ نے نیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کے علمی ادبی تحقیقی و تخلیقی اور تجزیاتی سرگرمیوں و خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سماجی ارتقاء اگر اقدار ، عدل و انصاف مساوات اور انسانی آزادی اصولوں پر مبنی ہو تو سماج میں بالیدگی پروان چڑھے گی۔بدقسمتی سے یہاں ایک مخصوص طبقہ نے فرد و سماج اور سماج و ریاست میں تضادات کو فروغ دیکر کو خود کی انا کی تسکین کی۔آج ملک انارکی۔لاقانونیت عدم برداشت،معاشی و سماجی نابرابری کی سنگین سطح میں گرا ہوا ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ستر سالوں کے منفی مائنڈ سیٹ کے بدولت سماجی ترقی ممکن نہ ہو سکی ۔اس کی بنیادی وجہ ہے یہی ہے کہ طبقاتی تفریق کی منفی پالیسی آج کے جدید دور میں بھی ریاستی پیدا کردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کی تشکیل کے لیے ملک کے حقیقی سیاسی جماعتوں علم و فکر سے اراہستہ دانشور برادری اور باشعور عوام کو سیاسی مزاحمتی جدوجہد کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی واحد بقاء صرف آئین و قانون کی حکمرانی پر پے۔انہوں نے کہا کہ سماج و ریاست کی رشتے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔یہ رشتہ انصاف ،انسانی آزادی , معاشی و سماجی مساوات سے ممکن ہے اور وہ اس کے حصول کےلیےہر زی شعور کو کرادر ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ ریاست و عوام میں دوریاں پیدا کرنے والے ہی درحقیقت ملک کے تمام مسائل و مشکلات کے زمہدار ہے۔اج عوام یا سماج ریاست کے متعصب و منفی پالیسیوں کا شکار ہے۔اس وقت ملک میں ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔تاکہ عوام یا سماج کی تعمیر و تشکیل ہو۔اور سماجی ترقی کو ممکن کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے ہماری جدوجہد جارہی ہے۔اس شعوری عمل کے حصول کے لیے تحقیق و علم سے استفادہ کی ضرورت ہے۔کتابی صورت میں تحریر کا مقصد عوام کو روشناس کرانا ہے کہ انسانی آزادی ممکن ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے اپنی کتابیں نیشنل پارٹی کے سربراہ کو پیش کی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ نے اپنی بلوچی کتاب مارشت اور پارٹی ترجمان جہد ڈاکٹر محمد عارف خان کو پیش کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری،بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ،ضلعی رابطہ سیکرٹری حاجی نعیم بنگلزئی نیشنل پارٹی کے سنئیر اراکین مختیار چھلگری ملک عبدالراحمن بنگلزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔